HOME
- HOME سرورق
- MEN'S HEALTH خاص مردانہ مسائل
- Women's Health خواتین کے خاص مسائل
- Miscellaneous Diseases متفرق بیماریاں
- Treatment By Honey شہد سے علاج
- Miscellaneous Prescriptions متفرق بےضرر نسخہ جات
- Our Products ہماری مصنوعات
- کشتہ جات کے فوائد و بنانے کی ترکیب Recipeies for Kushtajat
- Contact Us رابطہ کیجیئے
Sunday, 7 December 2025
Al Heekmat AI
Tuesday, 10 November 2020
معجون جالینوس لولوی
معجون جالینوس لولوی کے فوائد
اعضارئیسہ اور ارواح کو بے پناہ قوت بخشنے والا قدیم طبی نسخہ ہے۔ اطبا قدیم نے اسکے بیشمار فوائد بیان کرے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ سات فوائد کا ذکر کیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ نوجوانی میں غلط کاریوں اور عہد رفتہ میں مردانہ قوت کو قائم رکھنا۔
۔ نسلی اعضا کی کارکردگی کو چار چاند لگانا۔
۔ پٹھوں اور نسلی اعضا کے پٹھوں میں قوت و سختی پیداکرنا۔
۔ جوش، توانائی اور قوت کو تادیر برقرار رکھنا۔
۔ چہرے کی پس مردگی کو ختم کر کے چہرے پر سرخی و شادابی لانا۔
۔ جگر کو فعال کر کے خون کی پیداوار کو بڑھانا۔
۔ غلط کاریوں یا ڈھلتی ہوئی عمر کی وجہ سے زائل شدہ قوتوں کا بدل مہیا کرنا۔
اس کے علاوہ بیشمار فوائد کی حامل اس دوا جالیوس کو قدیم دور سے آج تک کے فاضل اطبااکرام نے اپنا معمول مطب بنایا ہے۔ جو لوگ بے اعتدالیوں یعنی مشت زنی اور کثر جماع کے باعث کمزوریوں سے دو چار ہوں ان کے لئے معجون جالینوس بے انتہا مفید ہے۔
Sunday, 7 July 2019
نسخہ معجون سقنقور
لیجیئے دوستوں کافی دن کی غیر حاضری کے بعد آج پھر حاضری ہوئی ہے، آج آپ بھائیوں کے لئے ایک اکسیر و نادر نسخہ حاضر ہے بنائیں، بنوائیں استعمال کریں یا کروائیں اور دعائوں میں فقیر کو ہمیشہ یاد رکھیں۔
ھوالشافی
فوائد
یہ معجون از حد مقوی باہ ہے اس کے علاوہ جریان، احتلام، اور سرعت انزال کو دور کر کے مادہ منویہ کو از حد گاڑھا کرتا ہے، کھوئی ہوئی طاقت کو بھال کرتا ہے، ڈھلتی عمر میں بھی جوانی کی امنگیں اور شباب کے ولولے پیدا کرتا ہے۔ الغرض جو صاحب استعمال کریں گے وہ خوش ہوجائیں گے۔
مقدار خوراک : ایک چائے کا چمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ سے۔
Thursday, 27 June 2019
نسخہ سفوف اکسیر باہ
لیجیئے دوستوں کافی دن کی غیر حاضری کے بعد آج پھر حاضری ہوئی ہے، آج آپ بھائیوں کے لئے ایک اکسیر و نادر نسخہ حاضر ہے بنائیں، بنوائیں استعمال کریں یا کروائیں اور دعائوں میں فقیر کو ہمیشہ یاد رکھیں۔
نسخہ سفوف اکسیر باہ
اجزا
ھوالشافی
کشتہ شنگرف شدھ مصفیٰ ایک تولہ، کشتہ فولاد اعلیٰ قسم پانچ تولہ، کشتہ بارہ سنگہ ایک تولہ، کشتہ قشر بیضہ مرغ دو تولہ، کشتہ مونگا یعنی مرجان ایک تولہ۔
تمام ادویات کو مالکنگنی کے رس بیس تولہ میں کھرل کریں جب بالکل خشک ہوکر سفوف تیار ہوجائے تو شیشی میں محفوظ کر لیں۔
ترکیب استعمال
دو رتی صبح دو رتی شام مکھن یا بالائی میں ملا کر کھایا کریں۔
فوائد
یہ دوا قوت ہاضمہ کو اس قدر تیز کرتی ہے اور قوت باہ کو اس قدر بڑھاتی ہے کہ اس کا برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس دوا کے چالیس روز متواتر استعمال سے بڑھاپے میں بھی جوانی محسوس ہونے لگتی ہے، اس کے چالیس روز متواتر استعمال سے آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے جسم میں بجلیاں بھر گئی ہیں، قوت باہ کا وہ عالم ہوگا کہ آپ سرشار ہو جائیں گے۔
انتباہ : یاد رہے دوا کے تمام اجزا اصلی اور خالص ہوں، اور بہت ہی عمدگی سے تیار کری یا کسی قابل بھروسہ، تجربہ کار، اور بہت ایماندار طبیب سے تیار کروائی جائے۔
Saturday, 22 June 2019
نسخہ اکسیر جریان، احتلام و ذکاوت حس
احتلام ، جریان، سرعت انزال اور ذکاوت حس کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور اس کا سب سے بڑا سبب مشت زنی ہے۔ اس کا مریض بیوی کے قابل نہیں رہتا یاد رہے وقت سے پہلے انزال ہونا مرد کو بیوی کے سامنے از حد شرمندہ کر دیتا ہے اور اس کو مایوسیوں کی اتھا گہرائیوں میں دھکیل دیتا ہے۔
الحکمت کی جانب سے اپنے کرم فرمائوں کے لئے ایک بیش بہا تحفہ نسخہ کی شکل میں حاضر ہے جو کہ احتلام ، جریان او ذکاوت حس کا قلع قمع کر کے جسم کو مضبوط بناتا ہے ، توانائی پیدا کرتا ہے، چہرہ کی رونق کو بڑھاتا ہے، غرض یہ کہ ہر قسم کے احتلام و جریان اور ذکاوت حس کے لئے تیر بہدف ثابت ہوا ہے۔ شاید اس سے بہت کوئی دوا آپ کے مشاہدہ میں آج تک نہیں آئی ہوگی۔ اس کو بنائیں یا بنوائیں اور استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں اور الحکمت آن لائن کو اپنی قیمتی دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیں۔
ھوالشافی
اجزا
موصلی سفید ایک تولہ، ست بھر پھلی ایک تولہ، ست برگد ایک تولہ، ست گلو ایک تولہ، طباشیر ایک تولہ، دانہ الائچی خورد ایک تولہ، کشتہ قلعی چھ ماشہ، کشتہ عقیق چھ ماشہ، پوٹاسیم برومائیڈ، ایک تولہ، کشتہ خبث الحدید چھ ماشہ، کشتہ مرجان چھ ماشہ، کشتہ نقرہ چھ ماشہ، دودھ برگد دس تولہ۔
ترکیب تیاری
تمام اجزا کو ملاکر دودھ برگد دس تولہ میں زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں، اور چار چار رتی کی گولیاں بنا لیں۔
مقدار خوراک
ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ گرم دودھ۔
گو کہ یہ نسخہ بھی بہت محنت طلب ہے مگر اس کو استعمال کر کے آپ اپنی تمام محنت کو بھول جائیں۔
Friday, 21 June 2019
نسخہ بے حد مقوی باہ گولیاں
حب عنبر مشکی
حب عنبر مشکی قوت باہ کے لئے ایک تیر بۃدف دوا ہے ان گولیوں کے باقائدہ استعمال سے مجلوق یعنی مشت زنی کرنے والے کے تمام مسائل جیسا کہ ضعف باہ ، صعف معدہ، صعف دماغ، صعف گردہ اور دیگر اعضا تناسلیہ کی کمزوری دور ہو کر جسم میں از حد طاقت محسوس ہوتی ہے۔ وہ شادہ شدہ افراد جن کو جماع یعنی ملاپ کے بعد کسی قسم کی کوئی کمزوی اور تھکان محسوس ہوتی ہے ان کے لئے بہترین دوا ہے اس کے علاوہ وہ حضرات جن کی جماع کے وقت عضو مخصوص میں مکمل انتشار یعنی سختی پیدا نہ ہوتی ہو وہ ان گولیوں کے مسلسل استعمال سے اپنا مسئلہ دور کر سکتے ہیں۔ الحکمت کی جانب سے اپنی کرم فرما حضرات کے لئے ایک نادر تحفہ حاضر خدمت ہے۔
ھو الشافی
اجزا
مومیائی اصلی، مصطلی رومی، مروارید ناسفتہ، طباشیر، لونگ، جاوتری، جائفل، بہمن سرخ اور سفید، دار چینی ، شقاقل مصری، سونٹھ، درونج، عقربی، عود ہندی، عود صلیب، ثعلب مصری، جدوار خطائی، ہر ایک چھ رتی ، عنبر ، کستوری خالص، ہر ایک ایک ماشہ، ورق طلا دس عدد۔ روغن پستہ بقدر ضرورت۔
تریک تیاری
اول مروارید، عنبر، کستوری، کو عرق بید مشک میں خوب اچھی طرح کھرل کرکے نہایت باریک سفوف بنالیں۔ اور قدرے روغن پستہ گرم کر کے اس میں مومیائی کو حل کر لیں۔ اب باقی تمام ادویات کو الگ الگ کوٹ کر چھان لیں پھر سب کو یکجا کر لیں، باقی روغن پستہ ڈال کر کھرل کر کے مونگ کی دال سے ذرا سی بڑی گولیاں تیار کر لیں، اور اوپر چاندی کا ورق چسپاں کر لے احتیاط سے شیشی میں محفوظ کر لیں۔
ترکیب استعمال
دو سے تین گولیاں رات سوتے وقت گرم دودھ سے کھائیں، انشااللہ پندرہ روز میں طبعیت خوش ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ بعد از جماع دو یا تین گولیاں کھانے سے طاقت فوری طور پر عود کر آتی ہے اور کمزوری کا شائبہ تک نہیں رہتا۔
نوٹ گو کہ ان گولیوں کے اجزا بہت سارے ہیں اور بنانے میں بھی مشقت ہے مگر امید ہے کہ بنا کر استعمال کرنے کے بعد آپکو از خود اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی محنت رئیگاں نہیں گئی۔
Wednesday, 19 June 2019
کشتہ شنگرف زبردست مقوی باہ
ترکیب تیاری
بھلاوہ، شہد، روغن زرد، مالکنگنی۔
ہر ایک آدھا سیر۔
بھلاوہ اور مالکنگنی کو تھوڑا کوٹ کر شہد و روغن زرد یعنی اصلی گھی میں خوب ملا لیں اور اس میں سے آدھا حصہ لے کر قلعی دار دیگچی میں ڈال کر اس کے درمیان میں شنگرف کی دو تولہ کی ڈلی دے کر آٹے سے خوب اچھی طرح بند کر دیں پھر چولہے پر رکھ کر دیگچی پر کوئی بھاری صاف ستھرا پتھر رکھ دیں۔ اور نیچے پوے چار پہر آگ جلائیں، دیگچی میں خوب شور و غل ہوتا رہے گا چار پہر مکمل ہو جانے کے بعد آگ بند کردیں اور سرد ہوجانے پر شنگرف کی ڈلی نکال لیں۔ خود رنگ کشتہ تیار ہوگئی ہوگی۔ باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
فوائد
یہ کشتہ از حد مقوی باہ یعنی مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرنے والا ہے، مقوی اعضا رئیسہ ہے، امساک کے لئے بہترین دوا ہے، چہرے کی رنگت کو سرخ و سفید بنا دیتا ہے۔
مقدار خوراک
صرف ایک رتی مکھن یا بالائی میں روزانہ۔
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔
Monday, 17 June 2019
ترکیب کشتہ فولاد
جریان کے لئے مفید دوا ہے اور اس کے علاوہ جگر میں نیا خون پیدا کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوا ہے۔
ترکیب کشتہ فولاد
مقدار خوراک
ایک رتی سے دو رتی تک مکھن دو تولہ میں لیں۔
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔
Sunday, 16 June 2019
بندش حیض اور حیض کی بے قائدگی کے لئے جامع نسخہ
ھو الشافی
ایلوا عمدہ، عصارہ ریوند، دونوں ایک ایک تولہ،
زعفران خالص چھ ماشہ۔
ہیرا کسیس سبز چھ ماشہ۔
سب کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس لیں اور آپس میں ملا لیں اور تھوڑا سا پانی ملا کر جنگلی پیر کے برابر گولیاں بنالیں۔
ترکیب استعمال۔
ایک گولی صبح اور ایک شام گرم دودھ یا چائے سے دیں۔ متوقع حیض کی تاریخ شروع ہونے ست آٹھ روز قبل اس دوا کو شروع کرنا چاہیئے اور مسلسل ایک ماہ استعمال کریں اللہ پاک نے چاہا تو حیض بالکل درست اور کھل کر آئے گا۔
کشتہ قلعی فوائد اور بنانے کی ترکیب
یہ سب دھاتوں سے ہلکی دھات ہے۔ اس کے باریک سے باریک ورق تیار کئے جا سکتے ہیں، مگر تار نہیں کھینچا جا سکتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسے زنگ بھی نہیں لگتا۔
فوائد کشتہ قلعی
یہ کشتہ جریان کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے، پرانے سے پرانے جریان کا اللہ کریم کے حکم سے چند دنوں میں فائدہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ احتلام و سرعت انزال کو بھی فائدہ دیتا ہے۔ بظاہر یہ ایک معمولی دکھائی دینے اور سمجھی جانے والی ایک قلعی کا کشتہ ہے مگر اس کے فوائد بیش بہا ہیں۔
یاد رہے اگر اس کشتہقلعی سے کسی کو فائدہ نہ ہو تو سمجھ لینا چاہیئے کہ اجزا میں کسی قسم کی کمی یا بیشی ہو گئی یا اجزا اصلی اور عمدہ نہیں تھے یا پھر بنانے میں کوئی لغزش ہوگئی ہے۔
کشتہ قلعی بنانے کی ترکیب
قلعی پانچ تولہ کو کسی لاہے کی کڑاہی میں ڈال کر پگھلائیں اور پھر اس پر ایک چٹکی قلمی شورہ کی ڈال کر اوپر سے دوسری چٹکی بھنگ کی دیتے جائیں ایسا کرنے سے فوری طور پر ایک شعلہ نکلے گا۔ ایک لوہے کی موصلی دوا پر ہلکے ہاتھ سے پھیرتے جائیں۔ اور بدستور چٹکی چٹکی سے قلمی شورہ پائو بھر اور بھنگ پائو بھر ختم کردیں۔اس دوا کے ختم ہونے کے بعد خاکستر کو کڑاھی کے اندر ہی اکھٹی کر کے ایک گھنٹہ مزید آنچ دیں۔ پھر کڑاھی کو اتار کر زمین پر رکھ دیں۔اور سر ہونے پر ایک کوزہ گلی میں گل حکمت کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ لیں۔ بالکل سفید براق کشتہ نکلے گا لیکن ٹھیریں کیونکہ اس کے اندر شورہ ہے اس لئے اس کو کسی برتن میں ڈال کر صاف پانی سے دھوئیں اور اس کو برتن میں ٹکا کر رکھیں۔ جب نتھر آئے تو پانی کو گرادیں اور یہی عمل سات بار کریں۔ تاکہ قلمی شورہ کے تمام اثرات نکل آئیں اور خالص کشتہ باقی رہ جائے اب اس کشتہ کو کسی چینی کی پلیٹ میں رکھ کر دھوپ میں خشک کر کے ململ کے کپڑے میں چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
مقدار خوراک
ڈیڑھ سے دو رتی کشتی قلعی ہمراہ مکھن استعمال کرایں یا کروائیں۔ انشااللہ پندرہ یوم میں شرطیہ افاقہ ہوگا۔
گو کہ اس کو بنانے میں خاصی محنت اور ماہرت درکار ہے مگر اس کے بہترین نتائج کے بعد انشااللہ آپکی محنت وصول ہو جائے گی۔ یاد رہے یہ کشتہ قلعی نہ صرف جریان، احتلام اور سرعت کے لئے بہترین ہے بلکہ جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے، ہمارے مطب کا ہزاروں بار کا آزمایا ہوا نسخہ من و عن آپکے گوش گزار کر دیا ہے امید ہے آپ اپنی دعائوں میں خاکسار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
جو حضرات اس کو بنانے سے قاصر ہین وہ اپنے کسی قریبی تجربہ کار اور ایماندار طبیب سے رجوع کر کے ان سے بنوا سکتے ہیں۔
Wednesday, 15 May 2019
خونی و بادی بواسیر کا بہترین علاج
Friday, 8 March 2019
حب مفید درد Effective for Pains
محترم قارئین الحکمت آن کی مزید ایک پیش رفت حاضر خدمت ہے۔ یہ بات مسلمہ ہے کہ آج کے اس افراتفری کے دور میں جس طرح کی تکالیف اور بیماریوں کا سامنا کرنا ان میں جوڑوں اور کمر کا درد بہت عام پایا جاتا ہے۔
بڑے جوڑوں کے درد کو طب میں وجع المفاصل اور چھوٹے جوڑوں یعنی انگلیوں اور ٹخنہ وغیرہ کے درد کو نقرس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
چونکہ یہ مرض ہر چہار اخلاط سے پیدا ہوسکتا ہے جیسا کہ فاسد مادہ کے خون میں اجتماع سے جس کی بڑی مثال یورک ایسڈ ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بڑے جوڑوں میں درد کا پیدا ہونا۔
حب مفید درد ہمارا معمول مطب ہے جو کہ ہر طرح کے چھوٹے بڑے جوڑوں کے درد، کمر درد، یورک ایسڈ کی وجہ سے ہونے والے دردوں کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے۔
انتباہ: آج کل جا بجا میڈیکل اسٹور اور یونانی اسٹورز پر دردوں کی دوائی کے حوالے سے اشتہارات دیکھنے میں آتے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہمارے دوائی کی صرف چند خوراکوں سے جوڑوں وغیرہ کے دردون سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ بھولے بھالے بھائی بہن وہ دوائی خرید کر جب استعمال کرتے ہیں تو واقعی اس دوا کی پہلی خوراک ہی اپنا اثر دکھاتی ہے، اس سے ہمارے بھولے بہن بھائی بہت متاثر ہوتے ہیں اور اس دوائی کی دل سے قدر کرتے ہوئے دوسرے جوڑوں کے مریضوں کا وہ دوا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس طرح وہ دوا زد عام ہوجوتی ہے۔
مگر کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ آخر اس دوا میں ایسا کیا شامل ہے جو کہ فوری اثر دکھاتا ہے ؟ توآج سن لیں کہ اس دوا میں کاٹریزون ملا ہوتا ہے اور کاٹریزون ایک نہایت خطرناک چیز ہے جو کہ انگریزی ڈاکٹر حضرات بھی انتہائی مجبوری میں اس وقت تجویز کرتے ہیں جب کوئی دوسرے دوا کام نہ کررہی ہو، کاٹریزون ایک طرح کا زہر ہے اس کے لمبے عرصہ استعمال کے بعد شاید ہی کوئی دوسری دوا آپ کے لئے سود مند ہو، اس کے علاوہ اگر انگریزی ادویات میں کسی بھی قسم کی پین کلر یا دردوں کی گولی استعمال کی جاتی ہے تو یاد رہے کہ مسلسل دروں کی گولیاں استعمال کرنے سے آپ گردے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
تفصیل تو خاصی لمبی ہے مگر یہاں ہم نے اختصار سے کام لیا ہے۔ تو آپ سے التماس ہے کہ اس قسم کی بازاری اشتہاری ادویات سے بچیں اور دوسروں کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بچائیں۔
اب کہیں آپ کے دماغ میں یہ سوچ آئے کہ ہماری یہ مفید درد گولیاں بھی تو اس ہی قسم کے اجزا پر مشتمل ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ مگر الحمدوللہ ہماری اس گولی یعنی مفید درد میں ایک فیصد بھی مضر صحت اجزا شامل نہیں یہ آپ کسی بھی لیبارٹری سے چیک کرا سکتے ہیں اس میں طب قدیم کے ہی اجزا ملیں گے انشااللہ۔
Friday, 1 March 2019
لیکویا کا مکمل علاج Complete Treatment for Leucorrhoea
علامات
بیرونی طور پر یونی میں خارش ہوتی ہے، اور اس سے سفید زردی مائل رطوبت کا اخراج ہوتا ہے ، کمر میں درد ہوتا ہے ، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت محسوس ہوتی ہے ، بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے، ماہواری میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ، کام کاج کو جی نہیں چاہتا، اور مرض کی موجودگی میں اکثر حمل نہیں ٹھر پاتا ، اکثر قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔
علاج
لیکوریا کی تکلیف چاہے جس طرح کی بھی مذکورہ بالا دوائی سفوف لیکوریا الحمدوللہ تیر بہدف کی طرح کام کرتا ہے، اگر آپ کا لیکوریا کا مرض بہت زیادہ پرانا نہیں تو اس سفوف کے ایک ہفتہ کے استعال سے سیلان رحم واضح طور پر رک جاتا ہے، پھر بھی اس کا استعمال مسلسل چند ماہ ضرور کرنا چاہیئے۔
اگر مرض لیکوریا پرانا ہے تو ہو سکتا ہے کہ کچھ وقت لگے مگر فائدہ انشااللہ تعالیٰ ضرور ہوگا۔ کیونکہ یہ ہمارا معمول مطب بھی ہے اور سالہا سال کا آزمایا ہوا مجرب نسخہ بھی ہے۔
لیکوریا کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
Monday, 25 February 2019
اسپرمز بوسڑ مردانہ بانچھ پن کا مکمل علاج Sperm Booster for Male Infertility
محترم قارئین امید ہے کہ آپ سب بخیرو عافیت ہونگے۔ مذکورہ بالا دوا ہمارا معمول مطب ہے۔
آئیں ہم آپکو بتاے ہیں کہ یہ دوا کن حضرات کے لئے موزوں ہے ۔
وہ حضرات جن میں شہوت کی کمی کے باعث سیکس کی طرف سے بے رغبتی پائی جاتی ہو۔
وہ حضرات جو کہ منی میں اسپرمز کی کمی کی وجہ سے بے اولاد ہوں۔
وہ صاحب اولاد افراد جن کے مادہ تولید کے قوام میں کسی بھی وجہ سے فرق آگیا ہو یونی مادہ تولید پتلا ہو گیا ہو۔
وہ حضرات جن میں کس بھی وجہ سے افزائش منی کم ہو۔ (یاد رہے مردانہ قوت کا کم از کم پچاس فیصد دارومدار منی کی کوالٹی کے بہترین ہونے پر ہوتا ہے)۔
وہ حضرات جو کہ سرعت انزال کا شکار ہوں۔
نوٹ : جن حضرات کی سیمن انالیسز کی رپورٹ میں اسپرمز کم آرہے ہوں اور وہ بے اولاد ہوں وہ مذکورہ بالا دوائی کم از کم ۲ ماہ استعمال کر کے اپنی سیمن انالیسز کی رپورٹ دوبارہ کرائیں۔ انشا اللہ افاقہ ہوگا۔
مردانہ بانچھ پن بوجہ کمی اسپرمز کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔
مذکورہ بالا دوا کی قیمت جاننے کے لئے آرڈر کرنے سے کرنے سے پہلے لازمی ہمیں اپنی علامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ علامات کے حساب سے دوا میں رد و بدل کی جا سکے۔
al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419
Wednesday, 30 January 2019
نسخہ اکسیر ذکاوت حس
علامات : ذکاوت حس کی علامات میں عام طور پر معمولی خیال آنے پر ، ناول پڑھتے ہوئے ، فحش باتیں کرتے، سوچتے یا کرتے ، فحش فلم کی مناظر دیکھتے ہوئے عضو خاص میں تنائو پیدا ہونے کے بعد انزال ہو جانا ذکاوت حس کہلاتا ہے۔ یہ مرض بھی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ مرض ترقی کرتا ہوئے یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ ذرا سی کپڑے کی رگڑ سے بھی معمولی تنائو کے ساتھ انزال ہو جاتا ہے۔
نسخہ ھوالشافی۔
کیکر کے پتے
طباشیر کبود
دانہ الائچی خورد
کوکنار
برگد کی داڑھی سوختہ
تخم نیلوفر
بیج بند
تخم سریالہ
اجوائن خراسانی
پوٹاسیم برومائیڈ
ترکیب
تمام مذکورہ بالا ادویات کو ہم وزن لے کر باریک پیس کر کسی بوتل یا جار وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔
خوراک
تین ماشہ صبح اور تین ماشہ شام گائے کے دودھ کے ساتھ کم از کم بندرہ دن استعمال کریں۔ بہترین نتائج آپ کے سامنے ہونگے انشااللہ۔
طالب دعا۔ الحکمت آن لائن۔۔۔
Saturday, 26 January 2019
مردوں کی خاص بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔
یہ مرض جیسا عام اور عالمگیر حیثیت رکھتا ہے ایسے ہی اس کا شافی علاج خاصہ مہنگا ہے ۔کیونکہ قیمتی جڑی بوٹیوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کر رہی ہیں۔ اور آج کے اس دور میں علاج مخصوصہ کے لئے پیشتر عوام کے پاس اتنی رقم موجود نہیں کہ وہ اس علاج کو برداشت کر سکیں۔ جب کہ دیکھا جائے تو اصل علاج کسی قابل معالج سے مکمل اور پورا کرانا چاہیئے۔ یہاں ہم کچھ آسان نسخہ جات کام چلانے کے لئے تحریر کر رہے ہیں۔ امید ہے قارئین اس سے استفادہ اٹھا کر ہمیں اپنی دعاؤں میں تا دیر یاد رکھیں گے۔
آج کے اس مصنوعی دور میں کون ہے جو قوت باہ کا طلبگار نہیں نوجوانوں سے لے کر بوڑھے افراد صعف باہ سے شاکی پائے جاتے ہیں۔ مردانہ کمزوری کے شکار افراد کے لئے روغن زیتون اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
قوت باہ میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال با قاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی قوت میں اضافہ ہوگا انشاء اللہ اورقوت پیدا ہوگی۔
قوت باہ کے لئے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پئیں جبکہ دوپہر کے وقت بکرے کے کہورے روغن زیتون اصلی پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔
نمبر ۱۔ قوت باہ مردانہ کمزوری
قوت باہ کے لئے ابریشم خام تین ماشہ شہد ملا کر کھائیں ۔قوت باہ کے لئے اکسیر ہے ۔ اس کے علاوہ سفید پیاز کا پانی اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے بھی قوت باہ تیز ہوتی ہے ۔ اس کے لئے سفید پیاز کا پانی حسب ضرورت پکالیں ۔
اس میں دو گنا زیادہ شہد ملا کر نرم آنچ پر پکائیں ۔ یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہو کر صرف شہد باقی رہ جائے ۔ پھر اسے کسی برتن میں محفوظ کر لیں ۔ صبح سویرے اور رات سوتے وقت بقدر برداشت طبعیت چاٹ لیا کریں۔ بہترین مقوی باہ ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔۔
خالص شہد میں ایک تولہ دیسی ادرک کا مربہ نیم گرم دودھ سے کھائیں ۔ قوت باہ ور پیرانہ سالی کے ضعف میں مفید ہے۔
نمبر ۲۔
قوت مردمی کے لئے۔
شہد سے مغز چلغوزہ ابر بریاں کو کھائیں۔ قوت مردمی میں اضافہ ہوگا یہ بہت آزمودہ نسخہ ہے۔
نمبر۳۔
تقویت باہ منی اور امساک کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔
پیاز کا پانی ایک حصہ شہد دو حصہ دونوں کو نرم آگ پر اتنا پکائیں کہ پانی جل کر شہد باقی رہ جائے ۔ پھر سرد کر کے تین تولہ بوقت صبح لیں ، تقویت باہ منی اور امساک کے لئے قوی الاثر دوا ہے۔
نمبر ۴۔ نامردی کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
مردانگی کے لئے خالص شہد ، پیاز کر رس اور موصلی سفید پسی ہوئی دوسوپچاس گرام یعنی ایک پاؤ۔ پہلے خالص شہد کو آدھا کلو پیاز کا پانی ملا کر نرم آگ پر پکائیں ۔ اتنا پکائیں کہ قوام گاڑھا ہو جائے تو پھر نیچے اتار کر موصلی سفید پسی ہوئی ملا کر محفوظ کر لیں اور بوقت صبح و شام بارہ گرام تک کمزوری باہ والے افراد دو ہفتہ تک استعمال کریں اور مجلوق متراتر چالیس روز استعمال کرے۔
نمبر ۵۔
اعصابی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
انسانی اعصاب اس کی قوت باہ میں مین مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، اگر اعصاب میں کسی قسم کی کمزوری ہوگی تو قوت مردمی عود کر آئے گی۔ اعصابی کمزوری کے لئے ایک بڑا چمچ مکھن گائے اور اتنا ہی شہد خالص ملا کر صبح سویرے چاٹ لیں ۔ اور روزانہ یہی عمل جاری رکھیں۔ اللہ کریم کے حکم سے اعصابی کمزوری دور ہوجائے گی۔
نمبر ۶۔
تقویت باہ کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
تقویت باہ کے لئے سفید پیاز کا پانی ، ادرک کا رس اور دیسی گھی سب چھ چھ گرام اور شہد بارہ گرام یہ سب ایک خوراک روزانہ صبح کھانا تقویت باہ کے لئے بینظیر دوا ہے۔
نسخہ نمبر ۱۔
طلاء خاص۔
پارہ ایک تولہ کو شہد اصلی پانچ تولہ میں ملا کر یہاں تک کھرل کریں کہ پارہ کے ذرات ناپید ہو جائیں ۔ بطور طلاء خاص عضو تناسل پر اس کی مالش حشفہ اور سیون چھوڑ کر مالش کریں اور اوپر پان کا پتہ باندھیں ۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دوھ لیں ۔ بڑے زبردست فوائد ظاہر ہونگے۔ یا د رہے یہ صرف بیرونی استعمال کے لئے ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔
مردانی قوت حاصل کرنے کے لئے خالص شہد ، ایک دیسی انڈے کی زردی اور اتنا ہی شہد ملا کر ایک پاؤ دودھ خالص گائے میں پھینٹ کر ناشتہ کے وقت پی لیا کریں ۔ اس کا استعمال متوارتر چلایس روز جاری رکھیں۔ کمزوری کے لئے بہترین دوا ثابت ہوگی۔ نیز قوت باہ کے لئے شہد کو روزانہ نیم گرم دودھ میں شامل کر کے پی لیا کریں۔
نسخہ نمبر ۳۔
برائے سستی و نامردی۔
سستی و نامردی کے لئے پیاز کا رس دو کلو ، شہد ایک کلو، جلوتری، زعفران ، لونگ ہر ایک چار چار ماشہاور کستوری ایک ماشہ ۔ پہلے پیاز کا رس اور شہد کو ملا کر پکائیںیہاں تک کے پانی جل جائے اور شہد باقی رہ جائے پھر اس می باقی تمام اجزاء شامل کر لیں۔ یہ نسخہ سستی و نامردی کا اکسیر الاثر تحفہ ہے۔
جریان کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
نسخہ نمبر ا۔
جریان کے لئے خالص شہد دس تولہ ، سبوس اسپغول پانچ تولہ ، روغن بادام ڈھائی تولہ ، ورق چاندی تین ماشہ ، ساری چیزوں کو روغن بادام سے چرب یعنی گیلا کر لیں اور شہد میں ورق حل کر کے سفوف میں ملا لیں تین تین ماشہ صبح و شام کھایا کریں ۔ جریا ن کے لئے از حد فائدہ مند ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔
جریان کے لئے گائے کا گھی ایک پاؤشہد ایک پاؤ، گڑ تین چھٹانک اور گلوئے خشک ایک تولہ لیں۔ تمام چیزون کو ملا کر یکجان کر لیں ۔ صبح و شام چھ ماشہ ہمراہ دودھ گائے کھائیں جریان کے لئے فائدہ مند ہے۔
نسخہ نمبر ۳۔
جریان کے لئے خالص شہد دو تولہ ، پانی ایک پاؤ اور شیشم کے تھوڑے پتے ۔ شیشم کے پتوں کو رات ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں اور صبح چھان لیں اور اس میں دو تولہ شہد ملا کر پی لیں۔ جریان کے لئے ایک مفید دوا ہے۔
حیرت انگیز محرک لیپ۔
شہد خالص دو تولہ ، ہیرا ہینگ خالص ایک تولہ۔ دونوں چیزوں کو کھرل میں اچھی طرح بایک پیس لیں۔ حشفہ اور سیون کو چھوڑ کر باقی سارے عضو پر تین ماشہ کے قریب لیپ کر دیں۔ اوپر سے پان کا پتہ باندھیں۔ چار گھنٹے کے بعد کھرل کر کے نیا لیپ کریں۔ یاد رہے دوران استعمال عضو تناسل کو سرد پانی سے بچائیں۔ اگر اندرونی طور پر جسم میں کافی طاقت پیدا ہو چکی ہو تو اس طلاء کا لیپ ایک ہفتہ سے زیادہ برداشت نہیں ہوسکتا۔ لہذا پھر اس کو بند کر دینا چاہیئے۔
Tuesday, 22 January 2019
نسخہ سنہری گولیاں امساک و قوت کا خزانہ
ھوالشافی۔
نسخہ۔
مشک خالص ایک ماشہ
عنبر اشہب ایک ماشہ
مروارید ایک ماشہ
ورق نقرہ ایک ماشہ
ورق طلاایک ماشہ
جوہر قنب انگریزی ایک ماشہ
جوہر کچلہ انگریزی چار رتی
زعفران ڈیرہ ماشہ
افیون ایک ماشہ
ترکیب۔
جملہ بالا ادویات کو عرق بید مشک بقدر ضرورت ڈال کر کھرل کر کے باجرہ کے دانے کے برابر گولیاں بنا کر سنہری ورق لگا لیں ۔ ایک گولی روزانہ صبح بعد ناشتہ یا صرف چائے سے کھالیں۔
فوائد۔
بدرجہ کمال ممسک ہے اور ناقابل بیان حد تک قوت باہ کو بڑھاتی ہے۔اس کے علاوہ دائمی نزلہ زکام ، کھانسی کی کثرت میں ایک گولی کھا لیں اورآدھے گھنٹے بعد اس کا اثر لاحظہ فرمائیں۔ فالج، لقوہ، اور رعشہ میں بھی خاطر خواہ فائدہ مند پائی گئی ہے۔
Wednesday, 16 January 2019
نسخہ سفوف مغلظ
مغز تخم تمر ہندی ۱۰تولہ
مصطلگی رومی ۵ تولہ
خولنجان ۲ تولہ
تخم سرس ۲ تولہ
سپستاں ۳ تولہ
زیرہ سفید ۳ ماشہ
خراطین مصفاہ ۵ تولہ
مایہ شترااعرابی ۲ تولہ
ریگ ماہی ۲ تولہ
بہمن شرخ ۳ تولہ
بہمن سفید ۳ تولہ
موصلی سفید ۲ تولہ
کشتہ چاندی ۶ماشہ
کشتہ سہہ داھاتہ ۱ تولہ
مصری کوزہ تمام کے مذکورہ بالا ادویات کے ہم وزن۔
آسان ترکیب۔
سب ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ نے کے بعد چھان کر سفوف بنالیں ۔ ۹ ماشہ صبح اور ۹ ماشہ شام یا صرف ۱ تولہ رات کھانے کے دو گھنٹے کے بعد اور ملاپ سے دو گھنٹہ قبل نیم گرم دودھ کے ہمراہ ۔
فوائد
بہترین ممسک ہے،کثرت احتلام کو کے لئے نافع ہے، منی کو گاڑھا کرنے میں بے مثل ہے، جریان کے لئے تیر بہدف ہے، سرعت جیسے مرض کو رفع کرتا ہے۔
نوٹ: سفوف تیار ہونے پر اس کو کسی پلاسٹک کی تھیلی میں اچھی طرح باندھ کر کسی برنی میں محفوظ کر لیں۔ تاکہ نمی سے بچایا جا سکے۔
Sunday, 23 December 2018
مشت زنی کورس Treatment of Masterbation
محترم قارئین الحکمت کی جانب سے ایک اہم پیش رفت حاضرخدمت ہے جسکا نام ہے مشت زنی کورس، یہاں یہ بات بتانا تو بہت ضروری نہیں کہ مشت زنی کے اس فعل بد سے ہونے والے نقصانات کا اندازہ ہرگز نہیں کیا جا سکتا ، جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ اس فعل بد سے انسانی جسم کے ہر اعضاء کو بے انتہا نقصان پہنچتا ہے۔
جسمانی تو جسمانی مگر دماغی صحت بھی تباہ و برباد ہو جاتی ہے، احساس گناہ، احساس کمتری، احساس کمزوری جالق کی دماغی صحت پر بہت برا اثر ڈالتی ہے۔ اور جسمانی صحت کے متاثر ہونے کا ذکر تو کافی طویل ہے۔
جسمای صحت میں بہت اہم نقصانات میں سے کثرت احتلام، جریان یعنی لیس دار مادہ کا اخراج دوران پیشاب اور یا عام حالت میں بھی اٹھتے بیٹھے یا چلتے پھرتے لیس دار مادہ کا اخراج، ذکاوت حس کا بڑھ جانا جو کہ مجلوق کو مشت زنی پر اکساتی ہے وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔۔
یہاں ایک بات بتانا بہت ضروری ہے کہ بہت ہی کم ایسے افراد اور نوجوان ہیں جو کہ اس فعل بد کو ترک کر پاتے ہیں کیونکہ اس فعل بد کو ترک کرنے کے لئے ایک بہت زبردست قوت ارادی کی ضرورت ہوتی ہے۔ ہم ان تمام افراد سے خاص کر نوجوانوں سے التماس کرتے ہیں کہ خدار ا اس فعل بد کو ترک کر کے اپنا دھیان اللہ کی طرف لگائیں، اپنی نظروں کی حفاظت کریں ، فحش فلمیں ، شہوانی گفتگو اور مناظر دیکھنے سے گریز کریں ۔ نماز کو قائم کریں اور اپنے ذہن کو صاف ستھرا رکھیں۔
اب تک کی کوتاہیوں اور بد اعتدالیوں کے باعث جن ذہنی و جسمانی نقصانات کا سامنا ہے ان کے لئے الحکمت آن لائن نے ایک کورس ترتیب دیا ہے ، یہ مشت زنی کے جملہ نقصانات کا بہترین ازالہ ہے، اور مزید یہ کہ اس کورس میں شامل مسکن ادویات کی وجہ سے مشت زنی کی عادت بد کو چھوڑنے میں بہت مدد ملے گی۔کورس کے بارے میں دیگر معلومات کے لئے آپ ہم سے ان باکس میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
جلق، مشت زنی یا خود لذتی کے بارے میں ابتدائی معلومات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
مذکورہ بالا کورس کی قیمت جاننے کے لئے آرڈر کرنے سے کرنے سے پہلے لازمی ہمیں اپنی علامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ علامات کے حساب سے دوا میں رد و بدل کی جا سکے۔
al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419
Tuesday, 11 December 2018
قبل شادی کورس Specific Treatment before Marriage
محترم قارئین ۔ الحکمت کی جانب سے مزید ایک آزمودہ پیش رفت حاضر خدمت ہے۔ مذکورہ بالا کورس ان حضرات کے لئے نوید مسرت ثابت ہو سکتا ہے جو ،ماضی میں اپنی نادانی کے باعث کسی بھی قسم کی بے راہ روی کا شکار ہو کر اپنا شرچشمہ حیات کھو بیٹھے ہیں اور اب شادی کرنے سے کتراتے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ مطمئن ہو کر اس کورس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔
مذکورہ بالا ادویات کے کورس کے فوائد کی تفصیل حسب سابق خاصی بڑی ہے مگر ہم مختصر انداز میں یہاں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اس کورس میں بیش قیمت قیمتی اجزاء شامل کئے گئے ہیں جو کہ ہمارا معمول مطب و نسب العین ہے۔ جس کے استعمال سے اعضاء رئیسہ میں بے انتہا قوت پیدا ہوتی ہے، اعضاء کی کار کردگی میں اضافہ ہوتا ہے، قوت مردانہ تا دیر قائم رہتی ہے، قوت اور سختی پیدا ہوتی ہے، زائل شدہ قوت بحال ہو جاتی ہیں، معدہ کو طاقت ، جگر کی کار کردگی بڑھانا ، ذکاوت حس کا خاتمہ، دماغی یکسوئی پیدا کرنا، طبعت کی سستی دور ہو جاتی ہے، جریان، و احتلام کا قلع قمع ہو جاتا ہے، عضو خاص میں بے انتہا سختی پیدا ہو تی ہے، غرض یہ ہے جنسی اور جسمانی صحت دوبارہ عود کر آتی ہے۔
نوٹ اس کورس مین موجود طلاء کے فوائد تو بہت سارے ہیں جیسا کہ عضوء خاص کی کجی و لاغری دور کرنا، ڈھیلا پن ختم کرنا، یاد رہے کہ ایک وقت کے استعمال میں اس طلاء کے صرف چند قطرے استعمال کے لئے بہت ہیں، یہ طلاء دوسرے عام طلاء سے ہٹ کر ہے، اس طلاء کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس سے نہ تو کسی قسم کا آبلہ پڑتا ہے اور نہ ہی کوئی زخم پیدا ہوتا ہے، یہاں تک کہ اگر یہ سپاری جیسی حساس جگہ بھی لگ جائے تو کوئی نقصان نہیں ہوتا، نہ ہی اس کو ہلکے ہاتھ سے مالش کرنے کے بعد کوئی پان باندھنے کی ضرورت ہے۔ اس کو بے دھڑک استعمال کیا جا سکتا ہے، عضوء خاص کے دائیں ، بائیں ، اوپر اور نیچے بھی یہ استعمال ہو سکتا ہے ، یہ ایک بہت طاقتور فائدہ مند طلاء ہے اور بیش قیمت اجزاء سے تیار کردہ ہے ۔
شادی سے قبل یا بعد کی کمزوری کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔
مذکورہ بالا کورس کی قیمت جاننے کے لئے آرڈر کرنے سے کرنے سے پہلے لازمی ہمیں اپنی علامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ علامات کے حساب سے دوا میں رد و بدل کی جا سکے۔
al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419









