Sunday, 16 June 2019

بندش حیض اور حیض کی بے قائدگی کے لئے جامع نسخہ

بندش حیض اور حیض کی بے قائدگی کے لئے جامع نسخہ آپکی خدمت میں حاضر ہے۔
ھو الشافی
ایلوا عمدہ، عصارہ ریوند، دونوں ایک ایک تولہ،
زعفران خالص چھ ماشہ۔
ہیرا کسیس سبز چھ ماشہ۔
سب کو علیحدہ علیحدہ باریک پیس لیں اور آپس میں ملا لیں اور تھوڑا سا پانی ملا کر جنگلی پیر کے برابر گولیاں بنالیں۔
ترکیب استعمال۔
ایک گولی صبح اور ایک شام گرم دودھ یا چائے سے دیں۔ متوقع حیض کی تاریخ شروع ہونے ست آٹھ روز قبل اس دوا کو شروع کرنا چاہیئے اور مسلسل ایک ماہ استعمال کریں اللہ پاک نے چاہا تو حیض بالکل درست اور کھل کر آئے گا۔

کشتہ قلعی فوائد اور بنانے کی ترکیب

کشتہ قلعی
یہ سب دھاتوں سے ہلکی دھات ہے۔ اس کے باریک سے باریک ورق تیار کئے جا سکتے ہیں، مگر تار نہیں کھینچا جا سکتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسے زنگ بھی نہیں لگتا۔
 
فوائد کشتہ قلعی
یہ کشتہ جریان کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے، پرانے سے پرانے جریان کا اللہ کریم کے حکم سے چند دنوں میں فائدہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ احتلام و سرعت انزال کو بھی فائدہ دیتا ہے۔ بظاہر یہ ایک معمولی دکھائی دینے اور سمجھی جانے والی ایک قلعی کا کشتہ ہے مگر اس کے فوائد بیش بہا ہیں۔
یاد رہے اگر اس کشتہقلعی سے کسی کو فائدہ نہ ہو تو سمجھ لینا چاہیئے کہ اجزا میں کسی قسم کی کمی یا بیشی ہو گئی یا اجزا اصلی اور عمدہ نہیں تھے یا پھر بنانے میں کوئی لغزش ہوگئی ہے۔

کشتہ قلعی بنانے کی ترکیب
قلعی پانچ تولہ کو کسی لاہے کی کڑاہی میں ڈال کر پگھلائیں اور پھر اس پر ایک چٹکی قلمی شورہ کی ڈال کر اوپر سے دوسری چٹکی بھنگ کی دیتے جائیں ایسا کرنے سے فوری طور پر ایک شعلہ نکلے گا۔ ایک لوہے کی موصلی دوا پر ہلکے ہاتھ سے پھیرتے جائیں۔ اور بدستور چٹکی چٹکی سے قلمی شورہ پائو بھر اور بھنگ پائو بھر ختم کردیں۔اس دوا کے ختم ہونے کے بعد خاکستر کو کڑاھی کے اندر ہی اکھٹی کر کے ایک گھنٹہ مزید آنچ دیں۔ پھر کڑاھی کو اتار کر زمین پر رکھ دیں۔اور سر ہونے پر ایک کوزہ گلی میں گل حکمت کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ لیں۔ بالکل سفید براق کشتہ نکلے گا لیکن ٹھیریں کیونکہ اس کے اندر شورہ ہے اس لئے اس کو کسی برتن میں ڈال کر صاف پانی سے دھوئیں اور اس کو برتن میں ٹکا کر رکھیں۔ جب نتھر آئے تو پانی کو  گرادیں اور یہی عمل سات بار کریں۔ تاکہ  قلمی شورہ کے تمام اثرات نکل آئیں اور خالص کشتہ باقی رہ جائے اب اس کشتہ کو کسی چینی کی پلیٹ میں رکھ کر دھوپ میں خشک کر کے ململ کے کپڑے میں چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
 
مقدار خوراک
ڈیڑھ سے دو رتی کشتی قلعی ہمراہ مکھن استعمال کرایں یا کروائیں۔  انشااللہ پندرہ یوم میں شرطیہ افاقہ ہوگا۔

گو کہ اس کو بنانے میں خاصی محنت اور ماہرت درکار ہے مگر اس کے بہترین نتائج کے بعد انشااللہ آپکی محنت وصول ہو جائے گی۔ یاد رہے یہ کشتہ قلعی نہ صرف جریان، احتلام اور سرعت کے لئے بہترین ہے بلکہ جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے، ہمارے مطب کا ہزاروں بار کا آزمایا ہوا نسخہ من و عن آپکے گوش گزار کر دیا ہے امید ہے آپ اپنی دعائوں میں خاکسار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
جو حضرات اس کو بنانے سے قاصر ہین وہ اپنے کسی قریبی تجربہ کار اور ایماندار طبیب سے رجوع کر کے ان سے بنوا سکتے ہیں۔

Wednesday, 15 May 2019

خونی و بادی بواسیر کا بہترین علاج

خونی و بادی بواسیر کا بہترین علاج جو کہ الحکمت آن لائن نے انتہائی عرق ریزی کے بعد مرتب کیا ہے۔
جس کے پینتالیس روزہ مسلسل استعمال سے انشااللہ عزوجل بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

Friday, 8 March 2019

حب مفید درد Effective for Pains

السلام علیکم ورحمۃ و برکاۃ
محترم قارئین الحکمت آن کی مزید ایک پیش رفت حاضر خدمت ہے۔ یہ بات مسلمہ ہے کہ آج کے اس افراتفری کے دور میں جس طرح کی تکالیف اور بیماریوں کا سامنا کرنا ان میں جوڑوں اور کمر کا درد بہت عام پایا جاتا ہے۔
بڑے جوڑوں کے درد کو طب میں وجع المفاصل اور چھوٹے جوڑوں یعنی انگلیوں اور ٹخنہ وغیرہ کے درد کو نقرس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
چونکہ یہ مرض ہر چہار اخلاط سے پیدا ہوسکتا ہے جیسا کہ فاسد مادہ کے خون میں اجتماع سے جس کی بڑی مثال یورک ایسڈ ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بڑے جوڑوں میں درد کا پیدا ہونا۔
حب مفید درد ہمارا معمول مطب ہے جو کہ ہر طرح کے چھوٹے بڑے جوڑوں کے درد، کمر درد، یورک ایسڈ کی وجہ سے ہونے والے دردوں کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے۔

انتباہ: آج کل جا بجا میڈیکل اسٹور اور یونانی اسٹورز پر دردوں کی دوائی کے حوالے سے اشتہارات دیکھنے میں آتے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہمارے دوائی کی صرف چند خوراکوں سے جوڑوں وغیرہ کے دردون سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ بھولے بھالے بھائی بہن وہ دوائی خرید کر جب استعمال کرتے ہیں تو واقعی اس دوا کی پہلی خوراک ہی اپنا اثر دکھاتی ہے، اس سے ہمارے بھولے بہن بھائی بہت متاثر ہوتے ہیں اور اس دوائی کی دل سے قدر کرتے ہوئے دوسرے جوڑوں کے مریضوں کا وہ دوا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس طرح وہ دوا زد عام ہوجوتی ہے۔
مگر کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ آخر اس دوا میں ایسا کیا شامل ہے جو کہ فوری اثر دکھاتا ہے ؟ توآج سن لیں کہ اس دوا میں کاٹریزون ملا ہوتا ہے اور کاٹریزون ایک نہایت خطرناک چیز ہے جو کہ انگریزی ڈاکٹر حضرات بھی انتہائی مجبوری میں اس وقت تجویز کرتے ہیں جب کوئی دوسرے دوا کام نہ کررہی ہو، کاٹریزون ایک طرح کا زہر ہے اس کے لمبے عرصہ استعمال کے بعد شاید ہی کوئی دوسری دوا آپ  کے لئے سود مند ہو، اس کے علاوہ اگر انگریزی ادویات میں کسی بھی قسم کی پین کلر یا دردوں کی گولی استعمال کی جاتی ہے تو یاد رہے کہ مسلسل دروں کی گولیاں استعمال کرنے سے آپ گردے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
تفصیل تو خاصی  لمبی ہے مگر یہاں ہم نے اختصار سے کام لیا ہے۔ تو آپ سے التماس ہے کہ اس قسم کی بازاری اشتہاری ادویات سے بچیں اور دوسروں کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بچائیں۔
اب کہیں آپ کے دماغ میں یہ سوچ آئے کہ ہماری یہ مفید درد گولیاں بھی تو اس ہی قسم کے اجزا پر مشتمل ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ مگر الحمدوللہ ہماری اس گولی یعنی مفید درد میں ایک فیصد بھی مضر صحت اجزا شامل نہیں یہ آپ کسی بھی لیبارٹری سے چیک کرا سکتے ہیں اس میں طب قدیم کے ہی اجزا ملیں گے انشااللہ۔

Friday, 1 March 2019

لیکویا کا مکمل علاج Complete Treatment for Leucorrhoea

اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ، جس میں کبھی بدبو بھی ہوتی ہے ، اور فی زمانہ کے لحاظ سے مہبلی آلائش لگ بھگ پچاس فیصدی عورتوں میں پائی جاتی ہے ۔ یعنی پانی کی شکایت آج کل بالکل عام پائی جاتی ہے اگر اس مرض کا جلد علاج نہ کیا جائے تو اس سے ضعف اعضاء رئیسہ اور دیگر شکایات کے باعث حمل برقرار رہنے یا حمل ہونے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
علامات
بیرونی طور پر یونی میں خارش ہوتی ہے، اور اس سے سفید زردی مائل رطوبت کا اخراج ہوتا ہے ، کمر میں درد ہوتا ہے ، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت محسوس ہوتی ہے ، بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے، ماہواری میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ، کام کاج کو جی نہیں چاہتا، اور مرض کی موجودگی میں اکثر حمل نہیں ٹھر پاتا ، اکثر قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔
علاج
لیکوریا کی تکلیف چاہے جس طرح کی بھی مذکورہ بالا دوائی سفوف لیکوریا الحمدوللہ تیر بہدف کی طرح کام کرتا ہے، اگر آپ کا لیکوریا کا مرض بہت زیادہ پرانا نہیں تو اس سفوف کے ایک ہفتہ کے استعال سے سیلان رحم واضح طور پر رک جاتا ہے، پھر بھی اس کا استعمال مسلسل چند ماہ ضرور کرنا چاہیئے۔
اگر مرض لیکوریا پرانا ہے تو ہو سکتا ہے کہ کچھ وقت لگے مگر فائدہ انشااللہ تعالیٰ ضرور ہوگا۔ کیونکہ یہ ہمارا معمول مطب بھی ہے اور سالہا سال کا آزمایا ہوا مجرب نسخہ بھی ہے۔

لیکوریا کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں

Monday, 25 February 2019

اسپرمز بوسڑ مردانہ بانچھ پن کا مکمل علاج Sperm Booster for Male Infertility

السلام علیکم و رحمۃ و برکاۃ
محترم قارئین امید ہے کہ آپ سب بخیرو عافیت ہونگے۔ مذکورہ بالا دوا ہمارا معمول مطب ہے۔


آئیں ہم آپکو بتاے ہیں کہ یہ دوا کن حضرات کے لئے موزوں ہے ۔


وہ حضرات جن میں شہوت کی کمی کے باعث سیکس کی طرف سے بے رغبتی پائی جاتی ہو۔


وہ حضرات جو کہ منی میں اسپرمز کی کمی کی وجہ سے بے اولاد ہوں۔


وہ صاحب اولاد افراد جن کے مادہ تولید کے قوام میں کسی بھی وجہ سے فرق آگیا ہو یونی مادہ تولید پتلا ہو گیا ہو۔


وہ حضرات جن میں کس بھی وجہ سے افزائش منی کم ہو۔ (یاد رہے مردانہ قوت کا کم از کم پچاس فیصد دارومدار منی کی کوالٹی کے بہترین ہونے پر ہوتا ہے)۔


وہ حضرات جو کہ سرعت انزال کا شکار ہوں۔


نوٹ : جن حضرات کی سیمن انالیسز کی رپورٹ میں اسپرمز کم آرہے ہوں اور وہ بے اولاد ہوں وہ مذکورہ بالا دوائی کم از کم ۲ ماہ استعمال کر کے اپنی سیمن انالیسز کی رپورٹ دوبارہ کرائیں۔ انشا اللہ افاقہ ہوگا۔


مردانہ بانچھ پن بوجہ کمی اسپرمز کے بارے میں مزید جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں۔

مذکورہ بالا دوا کی قیمت جاننے کے لئے  آرڈر کرنے سے کرنے سے پہلے لازمی ہمیں اپنی علامات سے آگاہ کرنا ہوگا تاکہ علامات کے حساب سے دوا میں رد و بدل کی جا سکے۔

al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419

Wednesday, 30 January 2019

نسخہ اکسیر ذکاوت حس

 ذکاوت حس
علامات : ذکاوت حس کی علامات میں عام طور پر معمولی خیال آنے پر ، ناول پڑھتے ہوئے ، فحش باتیں کرتے، سوچتے یا کرتے ، فحش فلم کی مناظر دیکھتے ہوئے عضو خاص میں تنائو پیدا ہونے کے بعد انزال ہو جانا ذکاوت حس کہلاتا ہے۔ یہ مرض بھی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ مرض ترقی کرتا ہوئے یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ ذرا سی کپڑے کی رگڑ سے بھی معمولی تنائو کے ساتھ انزال ہو جاتا ہے۔

نسخہ اکسیر ذکاوت حس

نسخہ ھوالشافی۔
کیکر کے پتے
طباشیر کبود
دانہ الائچی خورد
کوکنار
برگد کی داڑھی سوختہ
تخم نیلوفر
بیج بند
تخم سریالہ
اجوائن خراسانی
پوٹاسیم برومائیڈ

ترکیب
تمام مذکورہ بالا ادویات کو ہم وزن لے کر باریک پیس کر کسی بوتل یا جار وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔

خوراک
تین ماشہ صبح اور تین ماشہ شام گائے کے دودھ کے ساتھ کم از کم بندرہ دن استعمال کریں۔ بہترین نتائج آپ کے سامنے ہونگے انشااللہ۔

طالب دعا۔ الحکمت آن لائن۔۔۔