Tuesday, 5 June 2018

نسخہ اول برائے جریان

نسخہ اول برائے جریان۔
سفوف جریان
ھوالشافی
ثعلب مصری پانچ تولہ۔
موصلی سفیدپانچ تولہ۔
برنج ساٹھی، (ساٹھی کے چاول) پانچ تولہ
سنگھاڑا خشک پانچ تولہ۔
کشتہ قلعی ایک تولہ ۔
کھانڈ تمام مذکورہ بالا ادویات کے برابر۔
ترکیب تیاری
مذکورہ بالا تمام ادویات کو باریک پیس کر کھانڈ اور کشتہ قلعی کو خوب اچھی طرح ملا لیں۔
ترکیب استعمال
ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام ہمراہ دودہ گائے جس میں سات عدد کونپل برگد کو جوش دے کر چھانا گیا ہو۔ انشاء اللہ اس سے بے حد فائدہ پہنچے گااور اکیس خوراک میں پورا فائدہ ہوگا۔
یہ سفوف سیلان منی یعنی جریان، سرعت انزال، رقت منی، وغیرہ کو دور کر کے قدرتی امساک پیدا کرتا ہے۔ جو بھائی بہت سی ادویات کو استعمال کر کے مایوس بیٹھے ہوں وہ ذرا اس سفوف کو استعمال کر کے دیکھیں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور دعا دیں گے۔
دعاؤں میں یاد ضرور فرمائیں۔

Friday, 20 April 2018

Constipation قبض، کانسٹی پیشن

قبض، کانسٹی پیشن Constipation
تعریف مرض
اس مرض میں اجابت قدرتی طور پر نہیں ہوتی۔ یا پھر رفع حاجت کے وقت زیادہ دیر لگتی ہے۔
وجوہات
کبھی بلغم کی زیادتی ، کبھی دیر ہضم غذاؤں کا با کثرت استعمال سے آنتو ں میں سدے بن جاتے ہیں، ترش چیزوں کا زیادہ استعمال ، خون کی کمی ، جگر و اعصاب کی کمزوری، موٹاپا، بواسیر، رحم کے امراض ، آنتوں کی خشکی، سے یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔
علامات
اجابت کے وقت دیر لگتی ہے، حواس کندہ اور اکثر سر میں درد رہتا ہے ، جسم کی رنگت زرد ہو جاتی ہے، یہ عارضہ دو قسم کا ہوتا ہے ، عارضی قبض اور دائمی قبض، یاد رہے عارضی قبض تو خود بخود ہی دور ہو جاتا ہے مگر دائمی قبض کا علاج ضرور کرنا چاہیئے، کیونکہ اس سے کئی دیگر پیچیدہ امراض پیدا ہو جاتے ہیں

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
 al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419 

سوئے ہضم، ڈس پیپسیا۔ Dyspepsia

    سوئے ہضم، ڈس پیپسیا۔Dyspepsia
تعریف مرض
اس مرض میں معدے کے فعل ہضم میں فرق واقع ہو جاتا ہے لیکن اس کی بناوٹ میں کسی قسم کی خرابھی رونما نہیں ہوتی۔
وجوہات
کھانے پینے میں لا پرواہی ، غذا کو اچھی طرح چبا کے نہیں کھانا، ایک ہی قسم کی غذا روزانہ کھانا، مصالحہ دار غذاؤں کا زیادہ استعمال، خوراک کے ساتھ زیادہ پانی پینا، جگر، لبلبہ، اور آنتوں کی رطوبت کا ناقص یا کم و پیش ہو جانا، گیسٹرک جوس اور پیپ سین پیدا ہونا، رطوبت صفرا وغیرہ کے خواص میں خرابی آجانا، رنج و غم، کثرت مصالحہ، خون کی خرابی، آلات ہضم کی قوت میں کمزوری ، وغیرہ سے بھی یہ عارضہ لاحق ہو جاتا ہے۔
علامات
معدہ کی کا رکردگی میں فرق آجاتا ہے، درد ، گرانی، بے چینی، ترش ڈکاریں ، کبھی دست، کبھی قبض، بدبو دار ڈکار، ہاتھ پاؤں کی ہتھیلیاں جلنا وغیرہ، اس کی خاص علامات میں شامل ہیں، اگر مرض شدید ہو تو عام کمزوری ، سستی، لاغری، دم کشی، ہاتھ پاؤں میں کھجلی، درد سر، ترش ڈکاریا کھارے ڈکار آنا، پیشاب میں تلچھٹ بیٹھنا، پرانی بد ہضمی، معدہ کے مقام پر دھیما دھیما درد ہونا، کھانا کھانے کے بعد پیٹ پھول جانا، ترش ڈکاریں آتی ہیں اور مریض کمزور ہو جاتا ہے۔

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
 al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419 

Tuesday, 17 April 2018

Piles بواسیر، پائلز

بواسیر، پائلز ۔ (Piles)
تعریف مرض
اس مرض میں مقعد کے اندر یا باہر مسے پیدا ہو جاتے ہیں، اس کی دو قسمیں ہیں نمبر ایک خونی ، نمبر دو بادی، خونی بواسیر میں مسوں سے خون رس کر آتا ہے جبکہ بادی بواسیر میں درد اور خارش ہوتی ہے ، خونی بواسیر میں خون کبھی پاخانہ سے مل کر آتا ہے، کبھی بعد از پاخانہ قطرہ قطرہ لگاتارخون کا اخراج ہوتا ہے ۔
قارئین کی آسانی کے لئے یہاں ہم خونی و بادی بواسیر کا علیحدہ علیحدہ بیان درج کرنے کی سعی کریں گے۔

بواسیر خونی پائلز۔( Piles)

ہیمورئیڈس۔ (Haemorrohords)
تعریف مرض
مقعد کے مقام کی رگوں کے منہ پر مسے پیدا ہوجاتے ہیں، پاخانہ سے پہلے یا بعد میں خون کا اخراج ہوتا ہے جو کہ اکثر قطروں کی صورت میں ہوتا ہے ۔
وجوہات
طب قدیم عام طور پر سودادی خون کو بواسیر کا سبب قرار دیتی ہے جو کہ اس طرح پیدا ہوتا ہے کہ یا تو گرم دواؤں کے استعمال ، سرخ مرچوں کی کثرت، گوشت خوری کی زیادتی یا سواد کے ساتھ تیز اور جلی ہوئی صفرا کے مل جانے سے اس میں احتراق لاحق ہو جاتا ہے ، یا سودادی اشیاء مثال کی طور پر مسور اور بینگن کے کثرت استعمال کے سبب سے خون غلظت اور احتراق پیدا کر کے آنتوں تک پہنچتا ہے اور آہستہ آہستہ اپنے نقص کے باعث نیچے کی طرف آنتوں کی رگوں کے ان انتہائی سروں تک پہنچ جاتا ہے جو امعائے مستقیم کے ساتھ ملی ہوئی ہیں اور وہ گندہ مادہ وہاں جلن پیدا کرنے کے علادہ کھچاوٹ پیدا کر دیتا ہے اور ان رگوں کے سرے اس کھینچا تانی کے اثر سے پھول کر ابھر آتے ہیں اور یہی ابھرے ہوئے سرے مسے کہلاتے ہیں ۔ بعض اوقات ان میں شدت کا درد اور تکلیف پیدا ہو جاتی ہے ۔ کبھی اس مقام پر وم کے سبب راستہ تنگ ہو کر سخت قبض کا باعث ہوجاتا ہے، اگر مشکل سے پاخانہ آئے بھی تو مسوں اور متورم رگوں پر دباؤ پڑنے کی وجہ سے علادہ تکلیف اور درد کے خون بہنے لگتا ہے جو کہ پاخانہ کے ساتھ ملا ہوا نہیں ہوتا بلکہ کبھی پہلے اور کبھی بعد میں آتا ہے ۔ مرض کی شدت میں کبھی خون اس قدر خارج ہوتا ہے کہ مریض حد درجہ کمزور ہو جاتا ہے ، رنگ ذردی مائل ہوجاتا ہے ، جگر کا فعل درست نہیں رہتا ، آنکھوں پر بھر بھراہٹ پیدا ہو جاتی ہے بھوک کم اور سوء ہضم کی شکایت ہو جاتی ہے کبھی خصیہ ، مثانہ اور کمر میں بھی درد محسوس ہوتا ہے مرض کی شدت کے دوران درد سر لاحق ہو جاتا ہے زبان ہلکی سیاہ ہوتی ہے اور نچلے ہونٹ ہر سفیدی جھلکنے لگتی ہے ۔
طب جدید میں بواسیر کی تین اقسام بتائی گئی ہیں جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
نمبر1 ۔ اندرونی بواسیر ، جس کے مسے بہت اندر کی طرف ہوتے ہیں اور دیکھے نہیں جا سکتے ۔ ان مسوں سے خون تو آتا ہے لیکن درد بہت معمولی ہوتا ہے۔
نمبر ۲۔ درمیانی بواسیر ، جس میں نہ مسے بہت اندر ہوتے ہیں نہ ہی بالکل باہر ، بلکہ درمیان میں ہوتے ہیں۔
نمبر ۳۔ بیرونی بواسیر ، اس کے مسے باہر کی طرف ہوتے ہیں اور آسانی سے دیکھے جا سکتے ہیں ،اس میں اگر چہ خون کم خارج ہوتا ہے مگر درد شدت سے ہوتا ہے ۔

علامات
اندورنی مسوں سے خون خارج ہوتا رہتا ہے جو کہ براز یعنی پاخانہ کے ساتھ ملا ہوا نہیں آتا ، ان میں درد کچھ نہیں ہوتا ، بیرونی مسوں میں درد لازمی اور شدت کا ہوتا ہے ، مگر ان میں سے خون خارج نہیں ہوتا ۔
جو مسے دبر کے کنارے پر ہوں ان میں دونوں علامات پائی جاتی ہیں ، یعنی درد بھی اور خون کا اخراج بھی جب مرض ترقی کر جاتا ہے یعنی بڑھ جاتا ہے تو مسوں کا حجم یعنی سائز بھی بڑھ جاتا ہے ، اور خروج المقعد کا عارضہ بھی لاحق ہو جاتا ہے ۔ خون کبھی براز کے ساتھ قطرہ قطرہ ٹپکتا ہے لیکن کبھی اچھا خاصہ خارج ہو جاتا ہے مریض کمزور ہو جاتا ہے ، اس کا رنگ ذرد ہو جاتا ہے ، اور اگر بروقت علاج کی طرف توجہ نہیں دی جائے تو عرصہ دراز تک خون آتے رہنے سے مریض کے جسم میں خون کی کمی ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ جس سے مریض کو کمی خون کا عارضہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔

انتباہ
یہاں ہم یہ بتانا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں کہ کسی بھی اشتہاری دوا سے پر ہیز کریں جیسا کہ آپ بتایا جا چکا ہے کہ بواسیر کی بھی مختلف قسمیں ہیں تو ظاہر ہے کہ ان کا علاج بھی مختلف ہوتا ہے ، مگر بدقسمتی سے اکثر عزیز ہم وطن اشتہاری دواؤں پر اندھا دھن عمل پیرا ہو جاتے ہیں جبکہ دوائی بنانے والا ادارہ یا شخص صرف یہ لکھتا ہے کہ ہر قسم کی بواسیر سے چند یوم میں نجات حاصل کریں۔ یہ ہر گز درست نہیں ہے ۔ مرض کی صحیح تشخیص اور اس کے مطابق داوائیں مختلف ہوتی ہیں۔
بواسیر کا علاج بذریعہ آپریشن بھی کیا جاتا ہے ، مگر دریافت طلب امر یہ ہے کہ کیا بذریعہ آپریشن بواسیر کا علاج کتنا کامیاب ہے؟ تو یہ بات اچھی طرح ذہن نشین ہونی چاہیئے کہ دنیا کا بڑے سے بڑا سرجن اس بات کی قطعی ذمہ داری نہیں لے گا کہ ایک دفعہ آپریشن کے بعد مرض دوبارہ نہیں ہوگا۔
آپریشن ویسے بھی بہت تکلیف دہ عمل ہے اور مرض کے مکمل ختم ہو جانے کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے۔ اگر آپ ہماری رائے پوچھیں تو بواسیر کا بہتر اور سستا علاج ہومیوپیتھک اور حکمت میں موجود ہے، مگر ایک چیز یاد رہے کہ پرہیز تمام زندگی کا ہے ۔ کیونکہ یہ مرض بد پرہیزی سے دوبارہ عود کر آتا ہے چاہے آپریشن کرا لیں یا دنیا کا کوئی سا بھی علاج کرالیں، پرہیز لازمی ہے۔


اللہ نہ کرے اگر آپ مذکورہ بالا شکایات کا شکار ہیں تو برائے کرم اپنی تمام تر صورتحال سے ہمیں آگا ہ کریں۔یاد رہے ہمیں اپنی صورتحال سے تفصیلی انداز میں آگاہ کریں۔ جیسا کہ عمر کتنی ہے؟ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ مرض کتنے عرصہ سے لاحق ہے؟ کسی قسم کی سگریٹ نوشی یا تمباکو کے عادی ہیںیا نہیں؟ کام کس نوعیت کا کرتے ہیں ؟ غذا میں کیا لیتے ہیں؟ سونے کا وقت اور نیند کا دورانیہ اور جاگنےکا وقت۔ وغیرہ وغیرہ۔

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
 al.heekmat@gmail.com
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419 

حیض کی زیادتی


کثرت ایام یا دنوں کی ذیادتی
تعریف مرض
جب ایام کے دنوں میں حیض کثرت سے آئیں یعنی اس مرض میں خون عام طور سے زیادہ اور بے قاعدگی سے آئے تو اسے کثرت ایام یا کثرت حیض کہتے ہیں ، لیکن جب خلاف معمول زیادہ دنوں تک جاری رہیں تو اسے استخاصہ کہتے ہیں۔
ایام مقررہ میں زیادتی مثال کی طور پر عام حالت میں ایام پانچ دن مقرر ہیں تو آٹھ یا دس دن ہو جائیں یا ایام مقررہ کے علاوہ بھی کسی وقت خون کا جاری ہو نے کو کثرت حیض یا ایام کی زیادتی کے مرض سے موسوم کیا جائے گا۔

وجوہات
بدن میں خون کی زیاتی، صفرا کی آمیزش سے خون کا پتلا ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے رگوں کا منہ کھل جاتا ہے ، بچہ دانی کء عضلات کا ڈھیلا ہو جانا، غلبہ سواد سے رگوں کا منہ کھل جانا، زیادتی ملاپ ، زیاتی اولاد یا جنرل کمزوری سے بچہ دانی کی کمزوری، گرم اشیاء کا با کثرت استعمال، رحم کے امراض جیسا کہ رحم کا ٹل جانا، حمل کا گرجانا، سوزش رحم، یاد رہے کہ ایام ماہواری کے دنوں میں غیر فطری عمل سے بھی یہ مرض لاحق ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
علامات
ایام بکثرت آتے ہیں ، کبھی کبھی کم مقدار میں بار بار آتے ہیں ، کبھی ایک ہی بار میں زیادہ مقدار میں خارج ہوتے ہیں ، کبھی زیادہ خارج ہونے سے مریضہ سخت کمزور اور نڈھال ہو جاتی ہے، قبض ہوتا ہے ، چہرہ پر مردنی سی چھا جاتی ہے ، جسم لاغر اور کمزور ہو جاتا ہے ، پیڑو اور کمر میں درد ہوتا ہے ، بھوک نہیں لگتی ، کبھی پاؤں پر ورم کی شکایت ہوتی ہے، مرض کی شدت میں کمزوری سے غشی طاری ہو جاتی ہے۔
وجوہات کے مطابق ایام میں درد اور گرانی زیادہ ہوگی، چہرہ اور بدن کی رنگت لال ہوگی ، خون کے زیادہ اخراج ہونے کے باوجود کمزوری معلوم نہیں ہوگی ، خون کا قوام پتلا اور سوجن سے خارج ہوگا، غلبہ بلغم کی صورت میں خون سفیدی مائل اور گاڑھا ہوگا، پستان نرم ہونگے ، کمر میں درد محسوس ہوگا، غلبہ سواد کی حالت میں سیاہ رنگ کا بدبو دار خون خارج ہوگا، دائیں طرف سوجن محسوس ہوگی ، چوٹ یا وضع حمل کی شدید حالت کی صورت میں بچہ دانی کی طاقت کمزور ہو گی ، باقی علامات ظاہر ہوں گی۔


اللہ نہ کرے اگر آپ حیض کی زیادتی جیسے مرض کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو برائے کرم اپنی تکلیف کے بارے میں ہمیں مکمل طور پر آگاہ کریں۔ خاص طور پر اپنی تمام علامات بھی بتائیں ۔
یاد رہے ہمیں اپنی صورتحال سے تفصیلی انداز میں آگاہ کریں۔ جیسا کہ عمر کتنی ہے؟ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ مرض کتنے عرصہ سے لاحق ہے؟ غذا میں کیا لیتی ہیں؟ بچے ہیں یا نہیں؟ مرچ مصالحے دار غذائوں کا استعمال کس حد تک کرتی ہیں؟ سونے کا وقت اور نیند کا دورانیہ اور جاگنے کا وقت۔ وغیرہ وغیرہ۔

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419  


Leucorrhoea سیلان الرحم۔ لیکوریا۔

سیلان الرحم۔ لیکوریا۔ (Leucorrhoea)
تعرتف مرض
اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ، جس میں کبھی بدبو بھی ہوتی ہے ، اور فی زمانہ کے لحاظ سے مہبلی آلائش لگ بھگ پچاس فیصدی عورتوں میں پائی جاتی ہے ۔ یعنی پانی کی شکایت آج کل بالکل عام پائی جاتی ہے اگر اس مرض کا جلد علاج نہ کیا جائے تو اس سے ضعف اعضاء رئیسہ اور دیگر شکایات کے باعث حمل برقرار رہنے یا حمل ہونے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔

وجوہات
چھوٹی عمر میں حمل قرار پانے ، جنرل کمزوری ، خون کی کمی، رحم کا ورم، کثرت ملاپ ، زنانہ سوزاک ، آتشک، بندش ایام ، غم و غصہ ، خوف و ہراس، اور جنسی امراض کے باعث بھی یہ مرض لا حق ہو جاتا ہے۔
علامات
بیرونی طور پر یونی میں خارش ہوتی ہے، اور اس سے سفید زردی مائل رطوبت کا اخراج ہوتا ہے ، کمر میں درد ہوتا ہے ، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت محسوس ہوتی ہے ، بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے، ماہواری میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ، کام کاج کو جی نہیں چاہتا، اور مرض کی موجودگی میں اکثر حمل نہیں ٹھر پاتا ، اکثر قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔

اللہ نہ کرے اگر آپ لیکوریا جیسے مرض کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو برائے کرم اپنی تکلیف کے بارے میں ہمیں مکمل طور پر آگاہ کریں۔ خاص طور پر اپنی تمام علامات بھی بتائیں ۔
یاد رہے ہمیں اپنی صورتحال سے تفصیلی انداز میں آگاہ کریں۔ جیسا کہ عمر کتنی ہے؟ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ مرض کتنے عرصہ سے لاحق ہے؟ غذا میں کیا لیتی ہیں؟ بچے ہیں یا نہیں؟ مرچ مصالحے دار غذائوں کا استعمال کس حد تک کرتی ہیں؟ سونے کا وقت اور نیند کا دورانیہ اور جاگنے کا وقت۔ وغیرہ وغیرہ۔

لیکوریا کے علاج کے بارے میں جاننے کے لئے یہاں کلک کریں
 
یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419  


disorders of Menstrual حیض کی بے قاعدگی

 حیض کی بے قاعدگی یا مشکل سے آنا
تعریف مرض
ایام کا دیر سے آنا عام طور پر بند ہوجانے کا پیش خیمہ ہوا کرتا ہے اس مرض میں یا تو شروع سے ایام آتے ہی نہیں یا کچھ مدت آک بند ہو جاتے ہیں یا زیادہ دیر کے بعد آتے ہیں ، چناچہ جب ایام کے درمیان دو ماہ کا عرصہ ہوجائے تو اسے ایام کی بے قاعدگی یا بند ہونے کا پیش خیمہ سمجھنا چاہیئے، یاد رہے کہ حمل کے دنوں میں یا بچے کو دودھ پلانے کے زمانہ میں اکثر ایام بند ہو جاتے ہیں اس کو ہرگز مرض نہیں سمجھا جائے گا۔
وجوہات
حیض کی بے قاعدگی یا مشکل سے آنے کے مختلف اسباب ہیں، مثال کی طور پر قلت خون، کسی پرانی بیماری جیسے سل و دق، امراض گردہ و جگرکے باعث یا پیدائشی کمزوری ، بواسیر ، نکسیر یا تلی بڑھ جانے سے مریضہ کے جسم میں خون کی مقدار کم ہو جاتی ہے، سردی ، خشکی جسم کا موٹاپا، سیلان الرحم یعنی لیکوریا، ایام کے دوران سردی لگ جانا ، بارش میں بھیگنا، کثرت ملاپ وغیرہ وغیرہ۔۔
علامات
نیند کا زیادہ آنا، ہاضمہ کی کمزوری ہونا، اگر یہ مرض گرمی کی وجہ سے ہوگا تو گرمی کے آثار ظاہر ہونگے، سردی سے ہوگا تو سردی کی علامت ظاہر ہوگی، ایام کے دوران اعضاء شکنی اور بے چینی ، پیڑوں کے مقام پر گرانی یعنی بھاری پن ، کمر کولہے، اور رانوں میں درد ہوتا ہے۔

اللہ نہ کرے اگر آپ ایام کی بے قاعدگی ، یا مشکل سے ایام آنے کی کیفیت میں مبتلا ہیں تو برائے کرم اپنی تکلیف کے بارے میں ہمیں مکمل طور پر آگاہ کریں۔ خاص طور پر اپنی تمام علامات بھی بتائیں ۔
یاد رہے ہمیں اپنی صورتحال سے تفصیلی انداز میں آگاہ کریں۔ جیسا کہ عمر کتنی ہے؟ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ مرض کتنے عرصہ سے لاحق ہے؟ غذا میں کیا لیتی ہیں؟ بچے ہیں یا نہیں؟ مرچ مصالحے دار غذائوں کا استعمال کس حد تک کرتی ہیں؟ سونے کا وقت اور نیند کا دورانیہ اور جاگنے کا وقت۔ وغیرہ وغیرہ۔

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419