Tuesday, 10 November 2020

معجون جالینوس لولوی

 

معجون جالینوس لولوی کے فوائد
اعضارئیسہ اور ارواح کو بے پناہ قوت بخشنے والا قدیم طبی نسخہ ہے۔ اطبا قدیم نے اسکے بیشمار فوائد بیان کرے ہیں جن میں سے سب سے زیادہ سات فوائد کا ذکر کیا ہے جو کہ مندرجہ ذیل ہیں۔
۔ نوجوانی میں غلط کاریوں اور عہد رفتہ میں مردانہ قوت کو قائم رکھنا۔
۔ نسلی اعضا کی کارکردگی کو چار چاند لگانا۔
۔ پٹھوں اور نسلی اعضا کے پٹھوں میں قوت و سختی پیداکرنا۔
۔ جوش، توانائی اور قوت کو تادیر برقرار رکھنا۔
۔ چہرے کی پس مردگی کو ختم کر کے چہرے پر سرخی و شادابی لانا۔

۔ جگر کو فعال کر کے خون کی پیداوار کو بڑھانا۔
۔ غلط کاریوں یا ڈھلتی ہوئی عمر کی وجہ سے زائل شدہ قوتوں کا بدل مہیا کرنا۔
اس کے علاوہ بیشمار فوائد کی حامل اس دوا جالیوس کو قدیم دور سے آج تک کے فاضل اطبااکرام نے اپنا معمول مطب بنایا ہے۔ جو لوگ بے اعتدالیوں یعنی مشت زنی اور کثر جماع کے باعث کمزوریوں سے دو چار ہوں ان کے لئے معجون جالینوس بے انتہا مفید ہے۔
 

Sunday, 7 July 2019

نسخہ معجون سقنقور



السلام علیکم و رحمۃ و برکاۃ
لیجیئے دوستوں کافی دن کی غیر حاضری کے بعد آج پھر حاضری ہوئی ہے، آج آپ بھائیوں کے لئے ایک اکسیر و نادر نسخہ حاضر ہے بنائیں، بنوائیں استعمال کریں یا کروائیں اور دعائوں میں فقیر کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

 معجون سقنقور
 ھوالشافی
اجزا و ترکیب
گھو کھر دوکنی یعنی خارخسک آدھا سیر کو خوب باریک پیس کر روغن ذرد یعنی اصلی گھی میں چرب کر کے چار سیر دودھ میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور کھویا کر لیں جب کھویا تیار ہوجائے تو حسب ذیل ادویہ تیار کر کے ملا لیں جائفل، جلوتری، لونگ، تیز پات، دانہ الائچی خورد، رومی مصطلگی، زعفران، موصلی سفید، ہر ایک چھ ماشہ پھر اس کھویا کو آدھا سیر اصلی گھی میں بریاں کر لیں جب سرخی مائل ہو جائے تو دو سیر مصری کا قوام شامل کر کے معجون بنالیں ۔

فوائد
یہ معجون از حد مقوی باہ ہے اس کے علاوہ جریان، احتلام، اور سرعت انزال کو دور کر کے مادہ منویہ کو از حد گاڑھا کرتا ہے، کھوئی ہوئی طاقت کو بھال کرتا ہے، ڈھلتی عمر میں بھی جوانی کی امنگیں اور شباب کے ولولے پیدا کرتا ہے۔ الغرض جو صاحب استعمال کریں گے وہ خوش ہوجائیں گے۔


مقدار خوراک : ایک چائے کا چمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ سے۔
   
انتباہ : یاد رہے دوا کے تمام اجزا اصلی اور خالص ہوں، اور بہت ہی عمدگی سے تیار کری یا کسی قابل بھروسہ، تجربہ کار، اور بہت ایماندار طبیب سے تیار کروائی جائے۔

Thursday, 27 June 2019

نسخہ سفوف اکسیر باہ

السلام علیکم و رحمۃ و برکاۃ
لیجیئے دوستوں کافی دن کی غیر حاضری کے بعد آج پھر حاضری ہوئی ہے، آج آپ بھائیوں کے لئے ایک اکسیر و نادر نسخہ حاضر ہے بنائیں، بنوائیں استعمال کریں یا کروائیں اور دعائوں میں فقیر کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

نسخہ سفوف اکسیر باہ

اجزا
ھوالشافی
کشتہ شنگرف شدھ مصفیٰ ایک تولہ، کشتہ فولاد اعلیٰ قسم پانچ تولہ، کشتہ بارہ سنگہ ایک تولہ، کشتہ قشر بیضہ مرغ دو تولہ، کشتہ مونگا یعنی مرجان ایک تولہ۔
تمام ادویات کو مالکنگنی کے رس بیس تولہ میں کھرل کریں جب بالکل خشک ہوکر سفوف تیار ہوجائے تو شیشی میں محفوظ کر لیں۔

ترکیب استعمال
دو رتی صبح دو رتی شام مکھن یا بالائی میں ملا کر کھایا کریں۔

فوائد
یہ دوا قوت ہاضمہ کو اس قدر تیز کرتی ہے اور قوت باہ کو اس قدر بڑھاتی ہے کہ اس کا برداشت کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ یاد رہے کہ اس دوا کے چالیس روز متواتر استعمال سے بڑھاپے میں بھی جوانی محسوس ہونے لگتی ہے، اس کے چالیس روز متواتر استعمال سے آپ محسوس کریں گے کہ آپ کے جسم میں بجلیاں بھر گئی ہیں، قوت باہ کا وہ عالم ہوگا کہ آپ سرشار ہو جائیں گے۔


انتباہ : یاد رہے دوا کے تمام اجزا اصلی اور خالص ہوں، اور بہت ہی عمدگی سے تیار کری یا کسی قابل بھروسہ، تجربہ کار، اور بہت ایماندار طبیب سے تیار کروائی جائے۔

Saturday, 22 June 2019

نسخہ اکسیر جریان، احتلام و ذکاوت حس

نسخہ اکسیر جریان، احتلام و ذکاوت حس
احتلام ، جریان، سرعت انزال اور ذکاوت حس کا آپس میں بہت گہرا تعلق ہے اور اس کا سب سے بڑا سبب مشت زنی ہے۔ اس کا مریض بیوی کے قابل نہیں رہتا یاد رہے وقت سے پہلے انزال ہونا مرد کو بیوی کے سامنے از حد شرمندہ کر دیتا ہے اور اس کو مایوسیوں کی اتھا گہرائیوں میں دھکیل دیتا ہے۔
الحکمت کی جانب سے اپنے کرم فرمائوں کے لئے ایک بیش بہا تحفہ نسخہ کی شکل میں حاضر ہے جو کہ احتلام ، جریان او ذکاوت حس کا قلع قمع کر کے جسم کو مضبوط بناتا ہے ، توانائی پیدا کرتا ہے، چہرہ کی رونق کو بڑھاتا ہے، غرض یہ کہ ہر قسم کے احتلام و جریان اور ذکاوت حس کے لئے تیر بہدف ثابت ہوا ہے۔ شاید اس سے بہت کوئی دوا آپ کے مشاہدہ میں آج تک نہیں آئی ہوگی۔ اس کو بنائیں یا بنوائیں اور استعمال کر کے فائدہ اٹھائیں اور الحکمت آن لائن کو اپنی قیمتی دعائوں میں ہمیشہ یاد رکھیں۔

ھوالشافی
اجزا
موصلی سفید ایک تولہ، ست بھر پھلی ایک تولہ، ست برگد ایک تولہ، ست گلو ایک تولہ، طباشیر ایک تولہ، دانہ الائچی خورد ایک تولہ، کشتہ قلعی چھ ماشہ، کشتہ عقیق چھ ماشہ، پوٹاسیم برومائیڈ، ایک تولہ، کشتہ خبث الحدید چھ ماشہ، کشتہ مرجان چھ ماشہ، کشتہ نقرہ چھ ماشہ، دودھ برگد دس تولہ۔

ترکیب تیاری
تمام اجزا کو ملاکر دودھ برگد دس تولہ میں زور دار ہاتھوں سے کھرل کریں، اور چار چار رتی کی گولیاں بنا لیں۔

مقدار خوراک
ایک گولی صبح اور ایک گولی شام ہمراہ گرم دودھ۔

گو کہ یہ نسخہ بھی بہت محنت طلب ہے مگر اس کو استعمال کر کے آپ اپنی تمام محنت کو بھول جائیں۔

Friday, 21 June 2019

نسخہ بے حد مقوی باہ گولیاں

 نسخہ بے حد مقوی باہ گولیاں
حب عنبر مشکی
حب عنبر مشکی قوت باہ کے لئے ایک تیر بۃدف دوا ہے ان گولیوں کے باقائدہ استعمال سے مجلوق یعنی مشت زنی کرنے والے کے تمام مسائل جیسا کہ ضعف باہ ، صعف معدہ، صعف دماغ، صعف گردہ اور دیگر اعضا تناسلیہ کی کمزوری دور ہو کر جسم میں از حد طاقت محسوس ہوتی ہے۔ وہ شادہ شدہ افراد جن کو جماع یعنی ملاپ کے بعد کسی قسم کی کوئی کمزوی اور تھکان محسوس ہوتی ہے ان کے لئے بہترین دوا ہے اس کے علاوہ وہ حضرات جن کی جماع کے وقت عضو مخصوص میں مکمل انتشار یعنی سختی پیدا نہ ہوتی ہو وہ ان گولیوں کے مسلسل استعمال سے اپنا مسئلہ دور کر سکتے ہیں۔ الحکمت کی جانب سے اپنی کرم فرما حضرات کے لئے ایک نادر تحفہ حاضر خدمت ہے۔

ھو الشافی
اجزا
مومیائی اصلی، مصطلی رومی، مروارید ناسفتہ، طباشیر، لونگ، جاوتری، جائفل، بہمن سرخ اور سفید، دار چینی ، شقاقل مصری، سونٹھ، درونج، عقربی، عود ہندی، عود صلیب، ثعلب مصری، جدوار خطائی، ہر ایک چھ رتی ، عنبر ، کستوری  خالص، ہر ایک ایک ماشہ، ورق طلا دس عدد۔ روغن پستہ بقدر ضرورت۔

تریک تیاری
اول مروارید، عنبر، کستوری، کو عرق بید مشک میں خوب اچھی طرح کھرل کرکے نہایت باریک سفوف بنالیں۔ اور قدرے روغن پستہ گرم کر کے اس میں مومیائی کو حل کر لیں۔ اب باقی تمام ادویات کو الگ الگ کوٹ کر چھان لیں پھر سب کو یکجا کر لیں، باقی روغن پستہ ڈال کر کھرل کر کے مونگ کی دال سے ذرا سی بڑی گولیاں تیار کر لیں، اور اوپر چاندی کا ورق چسپاں کر لے احتیاط سے شیشی میں محفوظ کر لیں۔

ترکیب استعمال
دو سے تین گولیاں رات سوتے وقت گرم دودھ سے کھائیں، انشااللہ پندرہ روز میں طبعیت  خوش ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ بعد از جماع دو یا تین گولیاں کھانے سے طاقت فوری طور پر عود کر آتی ہے اور کمزوری کا شائبہ تک نہیں رہتا۔

نوٹ گو کہ ان گولیوں کے اجزا بہت سارے ہیں اور بنانے میں بھی مشقت ہے مگر امید ہے کہ بنا کر استعمال کرنے کے بعد آپکو از خود اندازہ ہو جائے گا کہ آپ کی محنت رئیگاں نہیں گئی۔

Wednesday, 19 June 2019

کشتہ شنگرف زبردست مقوی باہ

کشتہ شنگرف زبردست مقوی باہ
ترکیب تیاری
بھلاوہ، شہد، روغن زرد، مالکنگنی۔
ہر ایک آدھا سیر۔
بھلاوہ اور مالکنگنی کو تھوڑا کوٹ کر شہد و روغن زرد یعنی اصلی گھی میں خوب ملا لیں اور اس میں سے آدھا حصہ لے کر قلعی دار دیگچی میں ڈال کر اس کے درمیان میں شنگرف کی دو تولہ کی ڈلی دے کر آٹے سے خوب اچھی طرح بند کر دیں پھر چولہے پر رکھ کر دیگچی پر کوئی بھاری صاف ستھرا پتھر رکھ دیں۔ اور نیچے پوے چار پہر آگ جلائیں، دیگچی میں خوب شور و غل ہوتا رہے گا چار پہر مکمل ہو جانے کے بعد آگ بند کردیں اور سرد ہوجانے پر شنگرف کی ڈلی نکال لیں۔ خود رنگ کشتہ تیار ہوگئی ہوگی۔ باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
فوائد
یہ کشتہ از حد مقوی باہ یعنی مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرنے والا ہے، مقوی اعضا رئیسہ ہے، امساک کے لئے بہترین دوا ہے، چہرے کی رنگت کو سرخ و سفید بنا دیتا ہے۔
مقدار خوراک
صرف ایک رتی مکھن یا بالائی میں روزانہ۔

انتباہ
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔

Monday, 17 June 2019

ترکیب کشتہ فولاد


 فوائد کشتہ فولاد
جریان کے لئے مفید دوا ہے اور اس کے علاوہ جگر میں نیا خون پیدا کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوا ہے۔

ترکیب کشتہ فولاد
برادہ فولاد پچیس تولہ کو چینی کے پیالہ میں ڈال کر آب ثمر یعنی کیکر کے کچے پتوں کا پانی اس میں اس قدر ڈالیں کہ برادہ چار چار انگل تک اوپر آجائے۔ پھر اس پیالہ کو دھوپ میں رکھ دیں۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے تو پھر اتنا ہی پانی ڈالیں۔ تین بار متواتر اسی ہی طرح عمل کرنے سے برادہ فولاد نہایت لاجواب بہ رنگ سیاہ کشتہ تیار ہوجائے گا۔ اس کو زور دار ہاتھوں سے کھرل کر کے شیشی میں  محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک
ایک رتی سے دو رتی تک مکھن دو تولہ میں لیں۔

انتباہ
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔