Friday 5 October 2018

کان کی مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء

کان کی مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء

کان کی مختلف بیماریوں کی شکایت عموماٌ گرمیوں یا سردیوں میں زیادہ ہوتی ہے ۔ اس کے لئے چند آسان علاج پیش کئے جا رہے ہیں۔

نمبر ۱۔ کان کا دردکا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
کان کے کسی بھی قسم کے درد کے لئے شہد ایک تولہ ، ادرک کا رس چار ماشہ ، ہمک ایک رتی ، تل کا تیل دو ماشہ۔پہلے نمک اور ادرک کے رس کو ایک ساتھ حل کردیں پھر سب اجزاء اچھی طرح ملا لیں پھر تھوڑا نیم گرم کر کے سات سے آٹھ بوندیں کان میں ٹپکا لیں ۔ کان میں کیسا ہی درد کیوں نہ ہو انشاء اللہ کان کے درد سے شفاء ملے گی۔

نمبر ۲۔ کان میں زخم کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
نسخہ نمبر۱۔
شہد دو تولہ بادیان ایک تولہ۔ اس کے بعد روئی کی پھریری میں دونوں کا آمیزہ لگائیں ۔ اس پر انزروت ایک ماشہ چھڑک کر کان میں رکھ لیں ۔ الحمدوللہ یہ باکمال نسخہ ہے کان کے اندرونی زخم اللہ پاک کریم کے حکم سے بہت جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر ۲۔
نمک لاہوری ایک ماشہ ، انزروت تین ماشہ۔ ان دونوں اجزاء کو باریک پیس کر ایک تولہ شہد خالص میں ملا دیں اور بوقت ضرورت نیم گرم کر کے کان میں ڈال لیں ۔

نسخہ نمبر ۳۔
شہد خالص ، گلیسرین ، روغن بادام ، ہر اجزاء ایک ایک تولہ ، عرق شفاء ایک ماشہ ملا کر ایک ساتھ ذات کرلیں ۔ بوقت ضرورت نیم گرم کر کے کان میں ٹپکا لیں۔
نوٹ۔
فرحہ گوش اس سے صاف ہوتا ہے اور رفتہ رفتہ پیپ نکلنا بند ہوجاتی ہے اور کچھ عرصہ کے استعمال سے فرحہ اچھا ہو جاتا ہے۔

نمبر ۳۔ کان بہنے کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء سے۔
شہد ایک تولہ نیم گرم ، نیم کے پتے دو تولہ ۔ جوش دے کر بھپارہ کریں کان بہنے کی شکایت نہ رہے گی انشاء اللہ۔

نمبر ۴۔ کان بجنے کا علاج شہد و دیگر اجزاء سے۔
نسخہ نمبر ا۔
قلمی شورہ نصف ماشہ باریک پیس کر شہد شہد چھ ماشہ کے ساتھ ملادیں اور تھوڑے سے گرم پانی میں حل کر کے کام میں ٹپکائیں ۔ انشاء اللہ عزوجل کان بجنے کی بیماری ختم ہو جائے گی۔

نسخہ نمبر ۲۔
لیموں کا رس اور سہاگہ ہر ایک چھ چھ گرام۔ سہاگہ کا سفوف ایک چٹکی شہد ملا کر سفوف کان میں ڈالیں دیں۔ روزانہ دو سے تین قطرے کان میں ڈال دیں انشاء اللہ کا بجنا بند ہو جائیں گے۔

نسخہ نمبر ۳۔
کان بجنے کے مرض میں بھنگ کے خشک پتے ایک تولہ لے کر ڈیڑھ چھنٹانک میٹھے تیل میں ہلکی آگ پر پکائیں ۔ جب جل جائیں تو صاف کر لیں اور اس میں تین تولہ شہد ملا کر محفوظ کر لیں ۔ پرانے کان درد اور کان بجنے کے مرض میں اللہ کریم کے حکم سے اکسیر اعظم کی حیثیت رکھتا ہے۔

کان کے درد کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء سے۔
کان کے درد کے لئے خالص شہد ، نیم کے پتوں کا پانی اور بکری کا دودھ ہم وزن لے کر ملا لیں اور کان درد کی حالت میں کام میں ڈال دیں ۔ انشاء اللہ صرف چند روزہ استعمال سے کان کا شدید ترین درد میں رفع ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment