Friday, 13 July 2018

بچوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of children by honey

بچوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
شیر خوار بچوں کے لئے شہد اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ننھے بچوں کا یک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ بتانے سے قاصر ہوتے ہیں کہ وہ وقت دانت کی تکلیف کے باعث رو رہے ہیں یا پیٹ میں درد کے باعث چلا رہے ہیں۔ یا کان کے درد کی وجہ سے بے چین ہیں۔ شہد چونکہ کثیر الاثر دوا ہے اس لئے جو تکلیف بھی ہو اسے رفع کر دیتا ہے۔ دانت نکا لنا ، پیٹ کا درد ، سوتے میں رونا ہچکی ، دست، اسہال، بستر پر پیشاب کرنا اور کھانسی جیسے مرض کے لئے شہد کے چند کرشمے آپ قارائین کی پیش نظر کر رہا ہوں۔

نمبر۱۔ بچوں کے دانت نکالنے کے زمانہ کا علاج بذریعہ شہد۔
اکثر دانت نکالنے کے زمانہ میں بچوں کو دست کی عام شکایت ہوتی ہے۔اگر دانت نکلنے سے پہلے شہد کا استعمال کیا جئے تو بچوں کو دست نہیں لگتے اور نہ ہی بچے کمزور ہوتے ہیں ۔ بچوں کو تھوڑا سا شہد دن میں تین سے چار مرتبہ چٹانا چا ہیئے ۔ جب دانت نکلنے کا زمانہ ہو تو بچوں کے مسوڑوں پر انگلی کی مدد سے روزانہ تھوڑ ا تھوڑا سا شہد لگا دینا چاہئے۔ یاد رہے اس عمل سے دانت نکلنے میں آسانی پید اہو جاتی ہے۔
نسخہ ۔
شہد خالص کو گائے یا بھینس کے مکھن میں ملا کر دن میں تین مرتبہ بچوں کے مسوڑوں پر مل دیا کریں۔ اس سے با آسانی دانت نکل آتے ہیں۔یاد رہے اس عمل کودن میں کئی مرتبہ دہرانا ہے۔

نمبر ۲۔ بچوں کے پیٹ کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
پیٹ کے درد کے لئے بچوں کو عرق گلاب ، عرق پودینہ، عرق سونف، ور شہد ہم وزن ملا کر بچے کو چٹائیں تو انشاء اللہ فاقہ ہوگا اور بچے کے پیٹ کے درد کی شکایت دور ہوگی۔ ی عرق گلاب ، بدیان، پودینہ اور الائچی میں شہدملا کر بچے کو پلائیں اللہ پاک عزوجل کے حکم سے بچے کو مروڑ سے نجات ملے گی۔

نمبر ۳۔ بچوں کا سوتے میں رونے کا علاج بذریعہ شہد۔
اکثر بچے سوتے میں روتے ہیں، اس طرح کے معملے میں صبح ، دوپہر ور شام تھوڑا تھوڑ شہد بچے کو چٹائیں۔

نمبر ۴۔ بچے کی ہچکیوں کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر بچہ ہچکی لیتا ہو تو بچے کو شہد چٹائیں انشاء اللہ ہچکی بند ہو جائے گی۔ یا پھر ہلدی ایک گرام، شہد چھ گرام ۔ ہلدی ک سفوف بنا کر شہد میں ملا کر تیار کر لیں ۔ جب کبھی بچے کو ہچکی کی شکایت ہو تو بچے کو ایک چمچ پلائیں انشاء اللہ عزوجل ہچکی بند ہو جائے گی۔ یاد رہے یہ نسخہ بڑوں کے لئے بھی کار آمد ہے۔

نمبر ۵۔بچوں کی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد ۔
اگر بچے کو کھانسی کی شکیت ہو تو شہد میں سہاگ بریاں آٹھ اور ایک کی نسبت سے مل کر چٹائیں، خاص طور پر سوتے وقت لازمی چٹائیں۔ اللہ کے حکم سے ضرور فائدہ ہوگا اور بچہ پر سکون نیند سو سکے گا۔

نمبر ۶۔ بچوں کے قے ، اوردست کا علاج بذیعہ شہد۔
اگر بچے کو دست و اسہال کی شکایت ہو تو شہد اور مکھن برابر مقدار میں چھوٹی چمچ کے ساتھ تھوڑا تھوڑا دن میں تین مرتبہ بچے کو چٹائیں اللہ پاک نے چاہا تو قے اور دست سے آرام مل جائے گا۔

نمبر ۷۔ بچوں کے اسہال کا علاج بذریعہ شہد۔
جب بچے کو پتلے ہرے جھاگ دار اور دہی کی مانند پھٹے ہوئے دست آتے ہوں جن میں کھٹی بو محسوس ہو تو آپ کو چاہئے اسہال کے لئے سہاگہ بریاں ایک حصہ ، شنگرف دو حصہ، افیون تین حصہ پیس کر شہد کے ہمراہ گولیاں بنائیں ۔ ہر اسہا ل کے بعد آدھی گولی بچے کو کھلائیں انشاء اللہ دست بند ہو جائیں گے۔

نمبر ۸۔ بچوں کے بستر پر پیشا
ب کرنے کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر بچہ رات سوتے میں بستر پر پیشاب کرنے کی عادت میں مبتلا ہے تو اسے سوتے وقت شہد کا ایک چھوٹا چمچ چٹائیں ور یہی عمل چند روز تک جری رکھیں اللہ کریم کے حکم سے بچے یہ عادت ترک کر دیگا۔

Thursday, 12 July 2018

Treatment of intestinal diseases by honey آنتوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد

 
شہد بطور دوا برائے آنتوں کی بیماریاں
معدے کے ساتھ آنتیں بھی غذاہضم کرنے میں خاص کردار ادا کرتی ہیں اگر معدہ اچھی طرح کام کر رہا ہو اور آنتیں اندر سے زخمی ہوں تو نظام ہضم بری طرح متاثر ہو جاتا ہے ۔اس صورت میں انسان پیچش ، اسہال اور کئی طرح کی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔پیٹ میں درد اور مروڑ ہونے لگتے ہیں مریض بے قرار ہوجاتا ہے ۔ اور اگر ورم بھی ساتھ ہی ہوجائے تو تکلیف ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ایسی حالت میں یہ دوائیں یعنی شہد کے اشتراک سے بنی دوائیں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔آنتوں کے زخم ،اسہال و پیچش ، کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑے ، قبض ، مروڑ وغیرہ کا آسان شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے علاج ذیل میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جارہاہے۔

نمبر ا۔ آنتوں کے زخم کا علاج بذریعہ شہد۔
آنتوں کے زخم کے لئے تخم باتگ دو تولہ، اصلی شہد پانچ تولہ ، پانی ایک سیر۔
ترکیب:
تخم باتگ کو ایک سیر پانی میں جوش دیں ، جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اس کو خوب مل کر چھان لیں اور شہد ملا کر اس کو حل کر کے یک جان کر لیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرین انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ اس سے معدہ کے زخم بھی صاف ہوتے ہیں۔ورم معدہ تحلیل ہوجاتا ہے ۔یاد رہے اس دوا کو بار بار استعمال کرنے سے یا لمبے عرصہ تک استعمال کرنے سے تمام زخم معدہ و آنتیں بھر جاتے ہیں۔ پرہیز کا خاص خیال رکھیں، کھانے میں تیز مرچ مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کریں زیادہ تر نرم اور جلد ہضم غذا استعمال کریں۔

نمبر ۲۔ اسہال کا علاج بذریعہ شہد۔
اسہال کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسا کہ معدی، معوی، جگری ، صفرادی ، بلغمی ، سودادی، خونی پیچش وغیرہ ۔ ہر ایک کے واسطے جدا جدا ترکیب علاج اور علیحدہ علیحدہ نسخے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ذیل کی گولیان تمام اقسام کے اسہال کے لئے بفضل تعالیٰ مجرب ثابت ہونگی۔
نسخہ
افیون تین حصہ، سہاگ بریاں ایک حصہ ، شنگرف دو حصہ ۔ ان تینوں اجزاء کو ایک ساتھ پیس کر شہد ڈال کر بقدر دانہ جو کے گولیاں بنا لیں اور ہر اسہال کے بعد ایک گولی کھائیں انشاء اللہ صرف چند گولیوں کے استعمال سے دست بند ہوجاتے ہیں۔

نمبر ۳۔ پیچش کا علاج بذریعہ شہد۔
پیچش کے لئے شہد میں اسپغول کا چھلکا ملا کر چرب کر کے دودھ سے کھلائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد میں فوری آرام آجائے گا اور پیچش جاتی رہے گی۔
نمبر ۴۔ کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کا علاج بذریعہ شہد ۔
کرم شکم کے لئے پلاس یا ہڑ سات ماشہ پیس کر اس کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد ملا کر پلائیں انشاء اللہ تمام کیڑے مر جائیں گے اور چہرے کی ذردی گل لالہ کی سرخی میں بدل جائے گی۔
یا پھر نیم کے تازے پتے ، دھتورے کے تازے پتے، ارنڈ کے تازہ پتے ہر ایک ایک دو تولہ گھوٹ کر ان کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد حل کر کے پلائیں یا خود نوش فرمائیں تو آپ کے تمام اندرونی دشمن ہلاک ہو جائیں گے انشاء اللہ عز وجل۔

نمبر ۵۔ قبض دائمی کا علاج بذریعہ شہد۔
قبض کے لئے ایک پیالی نیم گرم دودھ میں دو یا تین چمچ شہد ملا کر پینے سے دائمی قبض کو افاقہ ہوجاتا ہے اور اجابت معمول کے مطابق رازانہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر گلقند دو تولہ ، شہد دو تولہ میں ملا کر رات سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ملا کر استعمال کریں گے تو اس سے بھی دائمی قبض جاتی رہے گی۔ شہد ایک چمچ اور دو چمچ گرم دودھ میں ملا کر دینے سے قبض دور ہو جاتی ہے ۔

نمبر ۶۔ مروڑکا علاج بذریعہ شہد۔
مروڑ کے لئے اس نسخے کو ہم آنتوں کے زخم کے بارے میں استعمال کر چکے ہیں جیسا کے ذکر کیا جا چکا ہے کہ یہ نسخہ اسہال ، پیچش ، آنتوں کے زخم اور ورم کے لئے بہت مفید ہے۔ اس ہی طرح یہ نسخہ مروڑ کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ وہی نسخہ ہم آپکی آسانی کے لئے دوبارہ ذیل میں درج کر رہے ہیں۔
نسخہ
تخم بارتگ دو تولہ ، پانی ایک کلو، شہد پانچ تولہ لے لیں ۔ تخم بارتگ کو ایک کلو پانی میں جوش دے لیں ۔ جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اسے خوب چھان لیں پھر اس میں شہد شامل کر لیں اور اس کو دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

نمبر ۷۔ دائمی قولنج یعنی پیٹ کا درد کا علاج بذریعہ شہد۔
دائمی قولنج کے لئے انجیر زرد ایک کلو، شہد خالص تین کلو اور ہانی دس کلو ۔ انجیر کو پانی میں ڈال کر پکائیں جب سنجیر گل جائیں تو نیچے اتار کر چھان لیں۔ پھر شہد ملا کر قوام بنائیں اور یہ قوام دائمی قولنج کے لئے اکسیر اور مفید ہوگا انشاء اللہ عزوجل۔

نمبر ۸۔ بچوں کے پیٹ کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
جب بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو وہ عام طور پر بہت زور سے روتے ہیں اور چیخ مارتے ہیں اور اکثر پیٹ پر ہاتھ پھیرنے سے ان کو آرام محسوس ہوتا ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے پیٹ درد کے واسطے بے حد مفید ہے۔
نسخہ
شہد خالص ایک تولہ،عرق گلاب دو تولہ ، عرق بادیان یعنی سونف دو تولہ، عرق پودینہ دو تولہ لے لیں۔ ان تما م عرقیات میں شہد کو اچھی طرح ملا کر دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرائیں انشاء اللہ عزوجل پیٹ درد میں آرام آجائے گا۔

نمبر ۹۔ قے یا الٹی متلی کا علاج بذریعہ شہد ۔
بعض اوقات معدہ کی حدت میں اضافہ ہوجاتا ہے یا کوئی زہریلی چیز کھانے میں شامل ہو جاتی ہے تو جی متلانے لگتا ہے اور الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں یا پھر دوران حمل خواتین کو الٹیاں آتی ہیں ۔ اس صورت میں گل خشک ایک تولہ اور شہد حسب ضرورت لے لیں ۔ گل خشک کو پانی میں جوش دیں پھر اس کو چھان لیں اور شہد اچھی طرح ملالیں ۔ اس کو پینے سے مریض کو متلی اور قے وغیرہ میں آرام آجاتا ہے یا پھر شہد میں لیموں کا رس ملا کر چاٹنے سے بھی قے رک جاتی ہے۔

Monday, 9 July 2018

آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of eye diseases by honey


آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد
آنکھوں کے بیشمار امراض جس میں آشوب چشم ، سرخی چشم، ہررال چشم، رتوندامی، پھولا، جالا، ککرے، موتیابند، شب کوری اور نزول الماء وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر کے لئے شہد ایک مفید دوا ہے۔
نمبر ا۔ آشوب چشم
آنکھوں کی اس تکلیف میں آنکھوں سے رطوبت بہتی ہے ۔ پپوٹوں کے اندر کی جھلی اور کبھی ڈھیلے کے اوپر کی جھلی بھی سرخ ہوجاتی ہے۔
 

آشوب چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
  عرق گلاب میں ہم وزن شہد کو حل کر کے ایک ایک سلائی دن میں دو یا تین بار لگانے سے انشاء اللہ تکلیف دور ہوجائے گی۔

نمبر ۲۔ نظر کی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد۔
نظر کی کمزوری کے لئے شہد دو تولہ ایک پیالی نیم گرم دودھ میں ملاکر سوتے وقت پینا چاہیئے یا صبح ناشتہ میں استعمال کیا جائے اور ایک سلائی آنکھوں میں لگائی جائے تو نظر کی کمزوری سے نجات مل جاتی ہے۔

نمبر ۳۔
سرخی چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
سرخی چشم کے لئے آدھا کلو موٹی موٹی ہلیلہ زرد کسی مٹی کی ہنڈیا میں ڈال کر تقریباٌ ڈیڑھ کلو پانی شامل کریں اور اسے دھیمی آنچ پر پکائیں ۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں۔ اس میں آدھا کلو شہد اور ایک کلو بورہ کھانڈ دیسی ملا کر مرتبان میں ڈال کر پانچ سے سات کلو گندم کے ڈھیر میں بند کر دیں ۔ ایک ماہ بعد گندم سے تیار والا مرتبان نکالیں اور روزانہ نصف چھنٹانک استعمال کریں ۔ یہ معجون سرخی چشم کے علاوہ نزول الماء ، ککروں اور دائمی قبض کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا انشاء اللہ۔

نمبر ۴۔ رتوندا کا علاج بذریعہ شہد سے۔
رتوندا کے مرض میں مریض کو رات میں کچھ نظر نہیں آتااس لئے ایسے مریض کو رات کا اندھا کہتے ہیں ۔ رتو ندا کے مریض کو چاہیئے کہ وہ خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواھر والا آدھی چمچ اور شہد دو چمچ صبح و شام کھائے اور دو، دو سلائی شہد آنکھوں میں سوتے وقت لگائے یہ عمل وہ تین سے چار ماہ تک جاری رکھے انشاء اللہ تعالیٰ شہد اپنا جادوئی اثر دکھائے گااور مریض کا مرض بحکم اللہ پاک کریم جاتا رہے گا۔

نمبر ۵۔ پھولا کا علاج بذریعہ شہد سے ۔
آک کے دو پتے کوٹ کر پانی نچوڑ لیں ۔ بارہ سنگا ایک تولہ لے کر سل پر اس آک کے پانی میں رگڑ لیں ۔ جب خشک ہو کر سفوف بن جائے تو اس میں ہم وزن شہد ملا کر خوب کھرل کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں۔ اس دوائی کو دن میں تین چار بار پھولے پر لگائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ایک اور نسخہ تھوڑا سا خوردنی نمک شہد میں ملا کر آنکھوں میں لگانے سے پھولا دور ہوجاتا ہے یا پھر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگا چار ماشہ لے کر شہد خالص ایک تولہ میں اچھی طرح ملا لیں۔ دن میں کئی مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں۔ مہینہ ڈیڑھ تک استعمال کریں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں ۔

جالا اور دھند کا علاج بذریعہ شہد۔
دھند اور جالے کے لئے یہ نسخہ متعدد مرتبہ کا مجرب ہے۔ بادی النظر میں معمولی دکھائی دیتا ہے لیکن فوائد کے حساب سے لاجواب ہے، شہد خالص ایک تولہ لے کر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگھا چار ماشہ شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح ملائیں دن میں تین مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں ایک مہینے تک انشاء اللہ دھند اور جالے کی شکایت دور ہوجائے گی۔
نمبر ۷۔ ککرے کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے۔
نسخہ معجون خوردنی۔
اجزاء
ہلیلہ زرد موٹی موٹی آدھا کلو۔ شہد آدھا کلو ۔پانی ڈیڑھ کلو۔ بورہ کھانڈ ایک کلو۔
ترکیب
ھریڑ کو کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ (ھریڑ) پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں پگر اس میں بورہ کھانڈ اور شہد ملا کر مرتبان میں ڈال کر سات کلو گندم سے نکال کر روزانہ نصف چھٹانک استعمال کریں۔ ککرے کے مرض میں انشاء اللہ واضح افاقہ ہوگا۔

نمبر ۸۔موتیا بند
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
امراض موتیا بند کے لئے شہد ایک ماشہ ۔ پیاز کا پانی ایک ماشہ ۔ کافور بھیم سینی چار رتی ملا کر شیشی میں رکھ لیں اور سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ۔ یہ نسخہ موتیا بند کے لئے اکسیر ہے۔
ایک اور نسخہ خالص شہد اعر پیاز کا پانی آدھ آدھ تولہ ۔ کافور بھیم سینی ڈیڑھ ماشہ ۔ تینوں اشیاء شیشی میں ڈال کر خوب ہلائیں یہاں تک کہ یہ یک جان ہوجائیں ۔ صبح و شام ود تین قطرے آنکھ میں ڈالیں صف چند ہفتوں کے استعمال سے موتیا بند کا پانی بند ہوجاتا ہے۔یا پھر موتیا سفید کی ابتداء میں اگر شہد کا استعمال مسلسل رکھیں اور عرق گلاب سے آنکھوں کو دھوتے رہیں اور شہد لگاتے رہیں تو موتیا بند کا پانی اترنا رک جاتا ہے۔

نمبر ۹۔ شب کوری
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
شب کوری کے لئے شہد اور پیاز کا پانی اور سیاہ بکری کے جگر کا پانی مساوی یعنی ہم وزن ملا ک دن میں سلائی سے تین یا چار مرتبہ آنکھوں میں لگائیں گے تو اللہ کریم کے حکم سے آنکھوں کی شب کوری جاتی رہے گی۔

نمبر۹۔ نزول الماء
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
نزول الماء کے لئے اس مرض میں آنکھ کے اندرونی پردوں کے اندر غلیظ رطوبت اترتی ہے جس سے بصارت میں فرق پڑ جاتا ہے۔ اس رطوبت کی ذیاتی سے بصارت کا سوراخ بند ہوجاتا ہے اور کوئی چیز واضح دکھائی نہیں دیتی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا آخری حل آپریشن ہوتا ہے ۔ مگر بفضل تعالیٰ ہم اس مرض کے چند نسخے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، امید ہے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔
نسخہ نمبر ۱۔ (معجون نزول الماء)
پندرہ تولہ شہد میں وج، ہینگ۔ سونٹھ دو دو تولہ۔ چھ ماشہ افیون خالص پیس کر حل کر لیں اور اس کا معجون بنا لیں جب موتیا اترنے کی علامت نظر آئیں تو روزانہ ایک سے دو ماشہ تک یہ معجون کھلانے سے یہ مرض انشاء اللہ تعالیٰ ختم ہو جاتا ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔ (سرمہ نزول الماء)
ہینگ خالص باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور صبح و شام آنکھ میں لگاتے رہیں ۔ اسکے استعمال سے ابتداء نزول الماء میں اللہ کریم کے حکم سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ نیز یہ شب کوری کو بھی دفع کرتا ہے۔
نسخہ نمبر ۳۔ (معجون نزول الماء)
شہد پندرہ تولہ ، ہینگ ، سونٹھ اور وج ہر ایک دو دو تولہ ۔ افیون چھ ماشہ بایک پیس کر شہد کے ساتھ ملا کر معجون بنائیں ۔ نزول الماء کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ہوگا۔ خوراک چھ ماشہ ایک تولہ تک مکھن میں رکھ کر نوش فرمائیں۔
نسخہ نمبر ۴۔ (معجون دج)
وج ڈیڑھ تولہ ۔ ہینگ سونٹھ اور سونف ہر ایک نو ماشہ باریک پیس کر ایک پاؤ شہد میں شامل کرکے معجون بنالیں ۔ نزول الماء کے لئے بے حد مفید ہے۔

Tuesday, 3 July 2018

شہد کے اجزائے ترکیبی


شہد کے اجزائے ترکیبی

 شہد کے مندجہ ذیل اجزائے ترکیبی سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ شہد کا استعمال انسانی جسم کے لئے کتنا سود مند ہے۔
شہد میں جو آبی رطوبتیں موجود ہیں وہ مندجہ ذیل ہیں۔
پانی Water 19.28
روغنی اجزاء Oil 4.39
گنے کا شکرہ Sucrose 1-8
پھلوں کا رس Celulose 24-39
گلوکوز Glocouse 1-8
اور اس کے علاوہ موسم اور رنگ دار مادے سے ملے ہوتے ہیں ۔
قلیل مقدار میں حیاتین بی کمپلیکس کی مندجہ ذیل اقسام پائی جاتی ہیں۔
بی اتھائے مینThimaine
بی الیون رابوفلیوین Ribo Flavin
بایوٹین Biotin
 فولک ایسڈ Folic Acid
نائے سین Niacin
پینٹوتھینک Pantothenic
حیاتین بی Pcoidoxim
حیاتین جے Vitamin C
حیاتین کےVitamin K
Aprimin Ripadoxine B.6

اجزاء
ایلومینیئم  Aluminium
میگنیشیم Magnesium
پوٹاشیم Potassium
مینگانیز Mangaese
سوڈیم Sodium
کلورین Chlorine
تیزابی مادے Acids
فاسفورس Phasphorus
کیلشیم Calcium
تانبا Copper
فولاد Iron
سلیکون Cilicon
گندھک Sulfhur
امینو تیزابی مادے Amino Acid
پھولوں کا زیرہ Pollon
سلور Silver
 انڈے کی سفیدی
لحمیات
مندرجہ بالا عناصر میں در حقیقت انیس معدنی عناصر نہیں ہیں لیکن ہم نے ان کا ذکر ایک ہی فہرست میں اس لئے مناسب سمجھا ہے کہ تمام معدنی عناصر کی طرح کل شہد کے اسی فیصد حصے میں پائے جاتے ہیں۔

 

اصلی شہد کی شناخت کرنے کا آسان طریقہ

اصلی شہد کی شناخت کرنے کا آسان طریقہ

شہد کو روٹی میں تر کر کے اس کو آگ لگائی جائے تو اصلی شہد سالم جل جاتا ہے اگر مصنوعی ہو تو اس کا کوئلہ رہ جاتا ہے۔ یاد رہے اصلی شہد بڑی تیزی کے ساتھ اسپرٹ کی طرح جل جاتا ہے۔
اگر اصلی شہد روٹی وغیرہ میں ملا کر کتے کے سامنے ڈال دیا جائے تو وہ اس کو ہرگز نہیں کھائے گا۔

شہد کو بوتل یا ڈبے میں سے تار بنا کر نکالیں ۔خالص شہد ایک دم نہیں گرے گا بلکہ تھوڑا تھوڑا نکلے گا اور لہراتا ہوا گرے گا۔

شہد میں مکھی کے پر لتھڑ کر چھوڑ دیں ۔ شہد اصلی ہوگا تو مکھی تھوڑی ہی دیر میں اپنے پر چاٹ کر صاف کر لے گی اور پھر آسانی سے اڑ جائے گی ۔ نقلی ہوگا تو کوشش کے باوجود مکھی نہ تو اپنے پروں کو صاف کرنے میں کامیاب ہو سکے گی اور نہ ہی اڑ سکے گی۔
اگر اصلی شہد کا پتہ لگانا ہو تو کاغذ یا کپڑے پر شہد کا قطرہ ڈال کر اسے ترچھا کریں اگر شہد کا غذ پر لگے بغیر پھسل جائے تو سمجھو شہد اصلی ہے۔
ہر اصلی غذا اور خوراک کے ساتھ ہمارا علاقائی مسئلہ یہ ہے کہ خالص اشیاء کا ملنا محال ہے ۔ لالچی دکاندار نقلی اشیاء فروخت کر کے زیادہ نفع کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ ہدایت عطا فرمائے آمین۔

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہد

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہد

شہد کے متعلق جو کہا گیا ہے اورلکھا گیا ہے ہم تو سمجھتے ہیں کہ ہر ایک بات اپنی جگہ اہم ہے۔ شہد کی افادیت کے متعلق جتنا بھی کہا جائے بہت کم ہی ہوگا، شہد کے بارے میں جو ذکر ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ حرف آخر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سے زیادہ با ر شہد کی افادیت بیان فرمائی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حدیث میں فرماتے ہیں ۔
اے لوگوں ! قرآن اور شہد کو مضبوطی سے پکڑلو۔
ایک اور واقع میں حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت جلال سے فرمایا۔
خدا کی قسم تمھارے بھائی کے پیٹ کا درد جھوٹا ہو سکتا ہے مگر شہد نہیں۔
بحیثیت مسلمان ہمارے لئے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس رشد و ہدایت کا ایک ایسا نمونہ ہے جس کی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سادگی کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا ۔ غذا میں بھی سادگی کو پسند فرمایا ، سادہ غذائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ تناول فرماتے تھے ۔ پر لطف غذاؤ ں سے ہمیشہ اجتناب فرماتے تھے ۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں تمام عمر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپاتی نہیں کھائی ۔ علامہ ابن حجر عسقلانی اس حدیث کے ذیل میں فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چپاتی نہ کھانا حرمت کی بناء پر نہیں تھا بلکہ باریک اور پتلی روٹی چونکہ عیش پرستوں کی غذا ہے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تمام عمر تناول نہیں فرمایا۔آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مطالعہ سے یہ بات روشن ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ عیش پرستوں کے طور طریقوں سے اجتناب فرمایا ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور طریقہ مبارک یہ تھا کہ دسترخوان پر غذا کو رد نہیں فرماتے ۔ ادھر ادھر ہاتھ نہ بڑھاتے ۔ کھانا بھوک رکھ کر تناول فرماتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومن کی یہ شان ہے کہ وہ کم غذا کھائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی من پسند غذائیں کھجور، چھوہارہ، دودھ ، پیلوکا پھل، گوشت، پنیر، تزید، تلبیذ، کدو، ککڑی، حلیس مسلوقہ ، حلوہ اور شہد تھیں۔
آئیے اب ہم شہد کے بارے میں پیارے آقا و مولا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے ترجمہ کا مطالعہ کرتے ہیں کہ اس شفاء بخش قدرتی غذا میں اور دوا کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کیا کیا ارشادات عالی منقول ہیں۔
اماں عائشہ صدیقہ طیبہ و طاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حلوے اور شہد سے زیادہ محبت رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شفاتین چیزوں میں ہے، حجام کے نشتر میں ، شہد پینے میں، آگ سے داغ لگانے میں۔مگر میں اپنی امت کو داغ لگانے سے روکتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور حدیث میں فرمایا کہ سنا اور سنوت کو نہ چھوڑو۔ جیسا کہ ہم نے اس کے متعلق اور بھی بیان کیا ہے کہ شہد کو عربی میں سنوت کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں موت کے سوا ہر مرض کی دوا ہے ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ جو شخص ہر مہینے تین دن صبح کے وقت شہد چاٹا کرے اسے کوئی بڑی سے بڑی بلا بھی تکلیف نہیں دے سکتی۔ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شہد ہر جسمانی مرض کے لئے شفاء ہے اور قرآن کریم ہر روحانی مرض کے واسطے دوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن اور شہد دوناں شفاؤں کو تھامے رکھو۔ حضرت ابع خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آرہے ہیں ، میں نے اس کو شہد پلایا مگر اسکے اسہال زیادہ ہوگئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ایسا ہی فرمایا پھر پلاؤ، چوتھی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے شہد پلاؤ ۔ اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اسے شہد پلایا لیکن اسہال زیادہ ہوگئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اور اللہ کریم کا ارشاد سچا ہے ، اسے پھر شہد پلاؤ۔ چناچہ اسے پھر شہد پلایا گیا اور وہ صحت یاب ہوگیا۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے قرآن شریف اور حدیث پاک کے علم سے فیضایاب ہونے کے باعث ہر بیماری کا علاج شہد سے کرتے تھے۔اس پر بعض لوگوں نے اعتراض بھی کیا مگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ عادت نہیں چھوڑی ۔ یہ تمام احادیث مبارکہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا طریقہ کار قرآن پاک کی آیات کریمہ کی ہی تفسیر ہیں۔اس سے صاف پتنہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو شہد سے لگاؤ رکھنے کے لئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم خود کہہ رہے ہیں۔ گویا مسلمانوں پر آج سے چودہ سو سال پہلے شہد کی شفاء بخش قوتوں کا راز کھول دیا گیا تھا۔ چناچہ مسلمانوں میں شہد کو بطور غذا اور بطور دوا استعمال کرنے کی چودہ سو سالہ روایات موجود ہیں ۔
 

Tuesday, 5 June 2018

نسخہ اول برائے جریان

نسخہ اول برائے جریان۔
سفوف جریان
ھوالشافی
ثعلب مصری پانچ تولہ۔
موصلی سفیدپانچ تولہ۔
برنج ساٹھی، (ساٹھی کے چاول) پانچ تولہ
سنگھاڑا خشک پانچ تولہ۔
کشتہ قلعی ایک تولہ ۔
کھانڈ تمام مذکورہ بالا ادویات کے برابر۔
ترکیب تیاری
مذکورہ بالا تمام ادویات کو باریک پیس کر کھانڈ اور کشتہ قلعی کو خوب اچھی طرح ملا لیں۔
ترکیب استعمال
ایک تولہ صبح اور ایک تولہ شام ہمراہ دودہ گائے جس میں سات عدد کونپل برگد کو جوش دے کر چھانا گیا ہو۔ انشاء اللہ اس سے بے حد فائدہ پہنچے گااور اکیس خوراک میں پورا فائدہ ہوگا۔
یہ سفوف سیلان منی یعنی جریان، سرعت انزال، رقت منی، وغیرہ کو دور کر کے قدرتی امساک پیدا کرتا ہے۔ جو بھائی بہت سی ادویات کو استعمال کر کے مایوس بیٹھے ہوں وہ ذرا اس سفوف کو استعمال کر کے دیکھیں انشاء اللہ تعالیٰ ضرور دعا دیں گے۔
دعاؤں میں یاد ضرور فرمائیں۔