Wednesday 30 January 2019

نسخہ اکسیر ذکاوت حس

 ذکاوت حس
علامات : ذکاوت حس کی علامات میں عام طور پر معمولی خیال آنے پر ، ناول پڑھتے ہوئے ، فحش باتیں کرتے، سوچتے یا کرتے ، فحش فلم کی مناظر دیکھتے ہوئے عضو خاص میں تنائو پیدا ہونے کے بعد انزال ہو جانا ذکاوت حس کہلاتا ہے۔ یہ مرض بھی انسان کو کہیں کا نہیں چھوڑتا۔ مرض ترقی کرتا ہوئے یہاں تک پہنچ جاتا ہے کہ ذرا سی کپڑے کی رگڑ سے بھی معمولی تنائو کے ساتھ انزال ہو جاتا ہے۔

نسخہ اکسیر ذکاوت حس

نسخہ ھوالشافی۔
کیکر کے پتے
طباشیر کبود
دانہ الائچی خورد
کوکنار
برگد کی داڑھی سوختہ
تخم نیلوفر
بیج بند
تخم سریالہ
اجوائن خراسانی
پوٹاسیم برومائیڈ

ترکیب
تمام مذکورہ بالا ادویات کو ہم وزن لے کر باریک پیس کر کسی بوتل یا جار وغیرہ میں محفوظ کر لیں۔

خوراک
تین ماشہ صبح اور تین ماشہ شام گائے کے دودھ کے ساتھ کم از کم بندرہ دن استعمال کریں۔ بہترین نتائج آپ کے سامنے ہونگے انشااللہ۔

طالب دعا۔ الحکمت آن لائن۔۔۔

Saturday 26 January 2019

مردوں کی خاص بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔


Treatment of Male Impotence By Honey & Other Ingredients .

ضعف باہ۔
یہ مرض جیسا عام اور عالمگیر حیثیت رکھتا ہے ایسے ہی اس کا شافی علاج خاصہ مہنگا ہے ۔کیونکہ قیمتی جڑی بوٹیوں کی قیمتیں آسمان سےباتیں کر رہی ہیں۔ اور آج کے اس دور میں علاج مخصوصہ کے لئے پیشتر عوام کے پاس اتنی رقم موجود نہیں کہ وہ اس علاج کو برداشت کر سکیں۔ جب کہ دیکھا جائے تو اصل علاج کسی قابل معالج سے مکمل اور پورا کرانا چاہیئے۔ یہاں ہم کچھ آسان نسخہ جات کام چلانے کے لئے تحریر کر رہے ہیں۔ امید ہے قارئین اس سے استفادہ اٹھا کر ہمیں اپنی دعاؤں میں تا دیر یاد رکھیں گے۔
آج کے اس مصنوعی دور میں کون ہے جو قوت باہ کا طلبگار نہیں نوجوانوں سے لے کر بوڑھے افراد صعف باہ سے شاکی پائے جاتے ہیں۔ مردانہ کمزوری کے شکار افراد کے لئے روغن زیتون اور شہد اکسیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
قوت باہ میں کمی کی شکایت کرنے والے حضرات اگر ان دونوں چیزوں کا استعمال با قاعدگی کے ساتھ کریں تو ان کی قوت میں اضافہ ہوگا انشاء اللہ اورقوت پیدا ہوگی۔
قوت باہ کے لئے صبح و شام چار چمچ شہد ایک کپ بکری کے دودھ میں گھول کر پئیں جبکہ دوپہر کے وقت بکرے کے کہورے روغن زیتون اصلی پکا کر مناسب مقدار میں کھائیں۔
نمبر ۱۔ قوت باہ مردانہ کمزوری
قوت باہ کے لئے ابریشم خام تین ماشہ شہد ملا کر کھائیں ۔قوت باہ کے لئے اکسیر ہے ۔ اس کے علاوہ سفید پیاز کا پانی اور شہد ملا کر استعمال کرنے سے بھی قوت باہ تیز ہوتی ہے ۔ اس کے لئے سفید پیاز کا پانی حسب ضرورت پکالیں ۔
اس میں دو گنا زیادہ شہد ملا کر نرم آنچ پر پکائیں ۔ یہاں تک کہ تمام پانی خشک ہو کر صرف شہد باقی رہ جائے ۔ پھر اسے کسی برتن میں محفوظ کر لیں ۔ صبح سویرے اور رات سوتے وقت بقدر برداشت طبعیت چاٹ لیا کریں۔ بہترین مقوی باہ ہے۔

نسخہ نمبر ۲۔۔
خالص شہد میں ایک تولہ دیسی ادرک کا مربہ نیم گرم دودھ سے کھائیں ۔ قوت باہ ور پیرانہ سالی کے ضعف میں مفید ہے۔
نمبر ۲۔ 
قوت مردمی کے لئے۔
شہد سے مغز چلغوزہ ابر بریاں کو کھائیں۔ قوت مردمی میں اضافہ ہوگا یہ بہت آزمودہ نسخہ ہے۔

نمبر۳۔ 
تقویت باہ منی اور امساک کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔
پیاز کا پانی ایک حصہ شہد دو حصہ دونوں کو نرم آگ پر اتنا پکائیں کہ پانی جل کر شہد باقی رہ جائے ۔ پھر سرد کر کے تین تولہ بوقت صبح لیں ، تقویت باہ منی اور امساک کے لئے قوی الاثر دوا ہے۔
نمبر ۴۔ نامردی کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
مردانگی کے لئے خالص شہد ، پیاز کر رس اور موصلی سفید پسی ہوئی دوسوپچاس گرام یعنی ایک پاؤ۔ پہلے خالص شہد کو آدھا کلو پیاز کا پانی ملا کر نرم آگ پر پکائیں ۔ اتنا پکائیں کہ قوام گاڑھا ہو جائے تو پھر نیچے اتار کر موصلی سفید پسی ہوئی ملا کر محفوظ کر لیں اور بوقت صبح و شام بارہ گرام تک کمزوری باہ والے افراد دو ہفتہ تک استعمال کریں اور مجلوق متراتر چالیس روز استعمال کرے۔
نمبر ۵۔
 اعصابی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
انسانی اعصاب اس کی قوت باہ میں مین مرکزی کردار ادا کرتے ہیں، اگر اعصاب میں کسی قسم کی کمزوری ہوگی تو قوت مردمی عود کر آئے گی۔ اعصابی کمزوری کے لئے ایک بڑا چمچ مکھن گائے اور اتنا ہی شہد خالص ملا کر صبح سویرے چاٹ لیں ۔ اور روزانہ یہی عمل جاری رکھیں۔ اللہ کریم کے حکم سے اعصابی کمزوری دور ہوجائے گی۔
نمبر ۶۔
 تقویت باہ کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
تقویت باہ کے لئے سفید پیاز کا پانی ، ادرک کا رس اور دیسی گھی سب چھ چھ گرام اور شہد بارہ گرام یہ سب ایک خوراک روزانہ صبح کھانا تقویت باہ کے لئے بینظیر دوا ہے۔

نسخہ نمبر ۱۔
 طلاء خاص۔
پارہ ایک تولہ کو شہد اصلی پانچ تولہ میں ملا کر یہاں تک کھرل کریں کہ پارہ کے ذرات ناپید ہو جائیں ۔ بطور طلاء خاص عضو تناسل پر اس کی مالش حشفہ اور سیون چھوڑ کر مالش کریں اور اوپر پان کا پتہ باندھیں ۔ صبح اٹھ کر نیم گرم پانی سے دوھ لیں ۔ بڑے زبردست فوائد ظاہر ہونگے۔ یا د رہے یہ صرف بیرونی استعمال کے لئے ہے۔

نسخہ نمبر ۲۔
مردانی قوت حاصل کرنے کے لئے خالص شہد ، ایک دیسی انڈے کی زردی اور اتنا ہی شہد ملا کر ایک پاؤ دودھ خالص گائے میں پھینٹ کر ناشتہ کے وقت پی لیا کریں ۔ اس کا استعمال متوارتر چلایس روز جاری رکھیں۔ کمزوری کے لئے بہترین دوا ثابت ہوگی۔ نیز قوت باہ کے لئے شہد کو روزانہ نیم گرم دودھ میں شامل کر کے پی لیا کریں۔

نسخہ نمبر ۳۔ 
برائے سستی و نامردی۔
سستی و نامردی کے لئے پیاز کا رس دو کلو ، شہد ایک کلو، جلوتری، زعفران ، لونگ ہر ایک چار چار ماشہاور کستوری ایک ماشہ ۔ پہلے پیاز کا رس اور شہد کو ملا کر پکائیںیہاں تک کے پانی جل جائے اور شہد باقی رہ جائے پھر اس می باقی تمام اجزاء شامل کر لیں۔ یہ نسخہ سستی و نامردی کا اکسیر الاثر تحفہ ہے۔

جریان کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
نسخہ نمبر ا۔ 
جریان کے لئے خالص شہد دس تولہ ، سبوس اسپغول پانچ تولہ ، روغن بادام ڈھائی تولہ ، ورق چاندی تین ماشہ ، ساری چیزوں کو روغن بادام سے چرب یعنی گیلا کر لیں اور شہد میں ورق حل کر کے سفوف میں ملا لیں تین تین ماشہ صبح و شام کھایا کریں ۔ جریا ن کے لئے از حد فائدہ مند ہے۔

نسخہ نمبر ۲۔
جریان کے لئے گائے کا گھی ایک پاؤشہد ایک پاؤ، گڑ تین چھٹانک اور گلوئے خشک ایک تولہ لیں۔ تمام چیزون کو ملا کر یکجان کر لیں ۔ صبح و شام چھ ماشہ ہمراہ دودھ گائے کھائیں جریان کے لئے فائدہ مند ہے۔

نسخہ نمبر ۳۔
جریان کے لئے خالص شہد دو تولہ ، پانی ایک پاؤ اور شیشم کے تھوڑے پتے ۔ شیشم کے پتوں کو رات ایک پاؤ پانی میں بھگو دیں اور صبح چھان لیں اور اس میں دو تولہ شہد ملا کر پی لیں۔ جریان کے لئے ایک مفید دوا ہے۔

حیرت انگیز محرک لیپ۔
شہد خالص دو تولہ ، ہیرا ہینگ خالص ایک تولہ۔ دونوں چیزوں کو کھرل میں اچھی طرح بایک پیس لیں۔ حشفہ اور سیون کو چھوڑ کر باقی سارے عضو پر تین ماشہ کے قریب لیپ کر دیں۔ اوپر سے پان کا پتہ باندھیں۔ چار گھنٹے کے بعد کھرل کر کے نیا لیپ کریں۔ یاد رہے دوران استعمال عضو تناسل کو سرد پانی سے بچائیں۔ اگر اندرونی طور پر جسم میں کافی طاقت پیدا ہو چکی ہو تو اس طلاء کا لیپ ایک ہفتہ سے زیادہ برداشت نہیں ہوسکتا۔ لہذا پھر اس کو بند کر دینا چاہیئے۔

Tuesday 22 January 2019

نسخہ سنہری گولیاں امساک و قوت کا خزانہ


سنہری گولیاں امساک و قوت کا خزانہ۔

ھوالشافی۔
نسخہ۔
مشک خالص ایک ماشہ
عنبر اشہب ایک ماشہ
مروارید ایک ماشہ
ورق نقرہ ایک ماشہ
ورق طلاایک ماشہ
جوہر قنب انگریزی ایک ماشہ
جوہر کچلہ انگریزی چار رتی
زعفران ڈیرہ ماشہ
افیون ایک ماشہ
ترکیب۔
جملہ بالا ادویات کو عرق بید مشک بقدر ضرورت ڈال کر کھرل کر کے باجرہ کے دانے کے برابر گولیاں بنا کر سنہری ورق لگا لیں ۔ ایک گولی روزانہ صبح بعد ناشتہ یا صرف چائے سے کھالیں۔
فوائد۔
بدرجہ کمال ممسک ہے اور ناقابل بیان حد تک قوت باہ کو بڑھاتی ہے۔اس کے علاوہ دائمی نزلہ زکام ، کھانسی کی کثرت میں ایک گولی کھا لیں اورآدھے گھنٹے بعد اس کا اثر لاحظہ فرمائیں۔ فالج، لقوہ، اور رعشہ میں بھی خاطر خواہ فائدہ مند پائی گئی ہے۔

Wednesday 16 January 2019

نسخہ سفوف مغلظ

 
 نسخہ سفوف مغلظ
ھوالشافی۔
مغز تخم تمر ہندی ۱۰تولہ
مصطلگی رومی ۵ تولہ
خولنجان ۲ تولہ
تخم سرس ۲ تولہ
سپستاں ۳ تولہ
زیرہ سفید ۳ ماشہ
خراطین مصفاہ ۵ تولہ
مایہ شترااعرابی ۲ تولہ
ریگ ماہی ۲ تولہ
بہمن شرخ ۳ تولہ
بہمن سفید ۳ تولہ
موصلی سفید ۲ تولہ
کشتہ چاندی ۶ماشہ
کشتہ سہہ داھاتہ ۱ تولہ
مصری کوزہ تمام کے مذکورہ بالا ادویات کے ہم وزن۔

آسان ترکیب۔
سب ادویات کو علیحدہ علیحدہ کوٹ نے کے بعد چھان کر سفوف بنالیں ۔ ۹ ماشہ صبح اور ۹ ماشہ شام یا صرف ۱ تولہ رات کھانے کے دو گھنٹے کے بعد اور ملاپ سے دو گھنٹہ قبل نیم گرم دودھ کے ہمراہ ۔

فوائد
بہترین ممسک ہے،کثرت احتلام کو کے لئے نافع ہے، منی کو گاڑھا کرنے میں بے مثل ہے، جریان کے لئے تیر بہدف ہے، سرعت جیسے مرض کو رفع کرتا ہے۔

نوٹ: سفوف تیار ہونے پر اس کو کسی پلاسٹک کی تھیلی میں اچھی طرح باندھ کر کسی برنی میں محفوظ کر لیں۔ تاکہ نمی سے بچایا جا سکے۔