Wednesday 25 July 2018

سینہ اور پھیپڑوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of Chest and lung diseases by honey.



سینہ اور پھیپڑوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
شہد پھیپڑوں کو تقویت دیتا ہے کھانسی اور نزلہ کی بہترین دوا ہے۔یہ حلق کی خشکی اور تنفس کی تکلیف کو دور کرتا ہے ۔ سینہ کو ردی مواد سے صاف کرتا ہے ۔ کھانسی اور دمہ کے مرکبات کیلئے جزو اعظم ہے۔

نمبر ۱۔ کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
کھانسی کے لئے آپکو چاہئے کہ ادرک کا رس بارہ ملی لیٹر اور شہد بارہ گرام لیں۔ ادرک کو کچل کر اس کا پانی حاصل کریں پھر اس میں شہد ملائیں پھر دن میں دو یا تین بار استعمال کریں ۔انشاء اللہ یہ کھانسی کے لئے بہت مجرب دوا ثابت ہوگی۔

نمبر۲۔ بلغمی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد ۔
بلغمی کھانسی کے لئے سونٹھ ، ناگ موتھا پاست او رہلیلہ تینوں چیزیں ہم وزن لیں اور پیس لیں اور اس سے دگنی مقدار میں شہد شامل کر لیں۔ اور کچھ سخت ہونے پر اس کو گولیاں بنا لیں ۔ دن م یں تین یا چار گولیاں چوسنے سے معمولی اور پرانی کھانسی سے بھی نجات مل جائے گی۔

نمبر ۳۔ خشک کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
خشک کھانسی کے لئے تخم خشخاش سفید تین تولہ، نشاستہ کتیرا، صمنع عربی ہر ایک چودہ ماشہ ، مغز تخم کدو شیریں، مغز بیدانہ شیریں، ہر ایک دس ماشہ ۔ سب دواؤں کو باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور خشک کھانسی والے کو تھوڑا تھوڑا چٹاتے رہیں۔

نمبر ۴۔ نزولی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
یہ کھانسی نزلہ کے باعث ہوا کرتی ہے ۔ زیادہ تر سردیوں میں یا پھر بعض دفعہ گرمیوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ اس میں ناک کی اندرونی جھلی ماؤف ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔ اور اس سے رطوبت خارج ہونا شروع ہو جاتی ہے یاد رہے اس کو نزلہ کھانسی کہتے ہیں ۔شہد اس قسم کی کھانسی کے لئے بیحدہ مفید اور عمدہ دوا ہے۔جس کے لئے چند مفید نسخہ درج ذیل ہے۔
نسخہ ۔
عرق برگ تلسی ایک تولہ ، شہد ایک تولہ ملا کر مریض کو پلائیں تو نزلہ کھانسی سے مریض کو چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

نمبر ۵۔ لعوق کھانسی ۔
لعوق کھانسی کے لئے کا کڑا سنگی ایک تولہ۔ ملٹھی کا سفوف تین ماشہ، منقیٰ بیج نکلا ہوا گیارہ دانے۔ تینوں اشیاء کو ملا کر ایک چھنٹانک شہد شامل کر دیں ۔یہ لعوق یعنی چٹنی سی تیار ہو جائے گی۔بچوں کو چنے کے برابر اور بڑوں کو دگنی مقدار میں صبح و شام چٹائیں ۔ اللہ کریم کے حکم سے بہت فائدہ ہوگا۔

نمبر ۶۔ دمہ کا علاج بذریعہ شہد۔
دمہ کے لئے جنگلی پیاز کا چھلکا اتار کر ایک پاؤ کی مقدار میں لیں ۔آدھا سیر بیج نکلا ہوا منقیٰ بھی لیں ۔ ڈیڑھ چھنٹانک خشک انجیر اور آدھا چھنٹانک متھیرے پھر یہ تما چیزیں دو سیر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔پھر صبح اس پانی کو پکائیں یہاں تک کہ دوائیاں لیس چھوڑ دیں ۔پھر اسکو اچھی طرح مل لیں اور چھان کر اس میں آدھا سیر شہد ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں ۔اس کو اس قدر پکائیں کہ تمام فالتو مال ختم ہو جائے اور صرف شہد پاقی رہ جائے ۔ اس شہد کو کسی بڑے منہ والے برتن یا شیشی میں محفوظ کر لیں ۔اس دوا کی خوراک بلحاظ عمر اور مرض چائے والے ایک سے تین چمچ ہے۔ یہ بلغم خارج کرنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ اور اللہ کے حکم سے دمہ میں سانس کی بحالی کے لئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

نمبر ۷۔ سینہ کا درد کا علاج بذریعہ شہد۔
سینے کے درد کے لئے شہد خالص بارہ گرام ، میتھی کے بیض بارہ گرام پھر میتھی کے بیجوں کو ایک سو بیس ملی لیڑ پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور شہد ملا لیں دن میں دو بار پئیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

نمبر ۸۔ پسلی کا چلنا علاج بذریعہ شہد۔
اس مرض میں بچوں کا سانس تیز ہو جاتا ہے ۔ سانس لیتے وقت پسلیوں کے نیچے گڑھا پڑ جاتا ہے کھانسی ، شدید بخار اور درد بھی ہوتا ہے ۔اور چہرہ بھی سرخ ہو جاتا ہے ۔سانس لیتے وقت نتھنے بھول جاتے ہیں بچہ بے چین رہتا ہے ۔ ذیل میں اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے خالص نیک نیتی کی بنیاد پر چند نسخہ جات پیش کئے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ ہمیں اپنی دعا ؤں میں یاد رکھیں گے۔
نسخہ نمبر ا۔ میتھی اور السی دو گرام اور شہد چھ گرام ۔ السی اور میتھی کو ساٹھ ملی لیٹر پانی میں جوش دیں اور چھان لیں اس کے بعد شہد ملا لیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ تھوڑا تھوڑا استعمال کرئیں۔
نسخہ نمبر ۲۔ نوشادر ایک گرام، لوبان ایک گرام اور شہد چھ گرام لیں اور لوبان اور ناشادر کو ایک ساتھ پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔ پھر اس مین شہد ملائیں دوا تیار ہے۔ دن میں ایک سو پچیس ملی گرام تین بار چٹائیںیہ بچوں کے پسلی چلنے کے لئے بیحد مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔ لہسن حسب ضرورت ، شہد بارہ گرام ، لہسن کچل کر اس کا تین ملی لیٹر پانی نکا لیں پھر اس میں شہد کو اچھی طرح ملا لیں ۔ دن میں تین بار چٹائیں۔
نوٹ: مندر جہ بالا دیئے گئے تینوں نسخے پسلیوں کے چلتے وقت بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔انہیں استعمال کرنے سے سینے کی بقیہ بیماریاں بھی مدھم ہوتی جاتی ہیں۔

نمبر ۹۔سل کا علاج بذریعہ شہد۔
سل جو کہ ایک خطرناک بیماری ہے اس میں پھیپڑوں میں ایک ردی مادہ پیدا ہو کر اس کی جگہ گانٹھ کی مانند ابھار پیدا ہو جاتا ہے اس طرح کئی کئی گانٹھیں اور پھنسیاں پیدا ہوتی ہیں پھر یہ سب آپس میں مل کر ایک بڑا ابھار کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔جو کہ بعض اوقات اخروٹ کے برابر ہوتا ہے۔اس کے ساتھ بخار اور کھانسی لازم ہے۔ پھر یہ پھوڑا بن جاتا ہے جس میں سے پیپ بھی خارج ہوتی ہے ۔ یاد رہے کہ اللہ کریم کے حکم سے شہد اپنے شفاء بخش اثر سے سل کے واسطے بھی اچھی دوا ثابت ہوتا ہے۔ذیل میں انتہائی نیک نیتی اور خالص اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے چند نسخہ جات پیش کئے جا رہے ہیں ۔امید ہے ہماری اس کاوش کو اللہ کریم پسند فرمائے گا اور قارئیں اس سے استفادہ حاصل کر کے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔
نسخہ نمبر ۱۔ شاخ گوزن سوختہ ، گؤ دنتی سوختہ، سرطان رب سوختہ، ہر ایک دو دو تولہ لیں ۔ صمنع عربی، کتیرا، رب السوس ، خالص بانسہ ہر ایک دو دو تولہ لے کر اچھی طرح کھرل کر لیں۔ جب دوا اچھی طرح پس کر تیار ہو جائے تو بقدر تین ماشہ لے کر شہد دو تولہ کے ساتھ صبح ، دوپہر اور شام چٹائیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
نسخہ نمبر ۲۔ تیز پات، چھوٹی الائچی ، دار چینی ۔ہر ایک نو ماشہ طباشیر سوا تولہ ۔ ان تما م ادویات کو پیس کر تیس تولہ شہد میں شامل کر لیں اور صبح کے وقت دودھ کے ساتھ تین ماشہ سے ایک تولہ تک اور شدید حالت میں دو تولہ تک کھلایا جا سکتا ہے۔ سل کے لئے حکماء قدیم کا آزمودہ نسخہ آپکی نظر کر دیا۔ امید ہے دعا فرمائیں گے۔

Saturday 21 July 2018

جگر و تلی کی بیماریایوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء Treatment of liver and stomach diseases by honey and other ingredients

جگر و تلی کی بیماریایوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء
اس بیماری میں کمزوری اور دبلا پن ہو جاتا ہے چہرے کا رنگ خون کی کمی کی وجہ سے پھیکا پڑ جاتا ہے ۔یاد رہے کہ جگر غذا کے رس سے خون بنانے کا کام سر انجام دیتا ہے اور جب جگر کمزور ہو جاتا ہے تو خالص خون کم مقدار میں پیدا ہوتا ہے ۔ کمزوری روز بروز بڑھتی ہی جاتی ہے۔

نمبر ۱۔ جگر کی بیماری (ضعف جگر ) کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔
ضعف جگر کے لئے شہد ڈھائی تولہ گائے کے دودھ میں یا بحالت مجبوری بغیر دودھ کے کھلایا کریں تو جگر کی شکایت دور ہو جائے گی ۔ یا پھر صرف خالص شہد ہر روز تین تولہ کھلایا کریں جگر کی خرابی کے لئے نہایت مفید ہے۔

نمبر۲۔ اکسیر جگر۔
شہد خالص اڑھائی تولہ گائے کے دودھ میں حل کر کے پلایا کریں تو انشاء اللہ ضعف جگر کی شکایت دور ہو جائے گی۔

نمبر ۳۔ کمزوری جگر اور تلی کا علاج بذریعہ شہد۔
خالص شہد دو تولہ گائے کے دودھ کے ساتھ کھانے سے کمزوری جگر و تلی رفع ہو جاتی ہے یا پھر روزانہ صبح سے تین سے نو چھنٹانک گائے کے دودھ میں ایک تا آدھا چھنٹانک شہد حل کر کے پلایا کریں ،چند ہفتہ ایسا کرنے سے انشاء اللہ کمزوری جگر رفع ہو جائے گی اور چہرے پر خون کی جھلک آجائے گی۔
نسخہ نمبر ۱۔
شہد بارہ تولہ ، زعفران اصل کشمیری چھ ماشہ، دار چینی ایک تولہ ۔ دونوں کو ملائیں اور ایک ایک تولہ صبح و شام کھائیں یہ ضعف جگر میں بیحد مفید ثاب ہوگی انشاء اللہ۔
نسخہ نمبر ۲۔
شہد کے ساتھ ایک تولہ مغز پستہ صبح کھائیں۔ یہ تلی اور جگر کے امراض میں بہت فائدہ دیتا ہے بلکہ اللہ کے حکم سے اس سے جگر اور تلی کے مدے بھی کھل جاتے ہیں۔

نمبر ۱۔ استسقاء کا علاج بذریعہ شہد۔
استسقاء کے علاج کے لئے پونے تولہ شہد پانی میں حل کریں روزانہ پینے سے مرض استسقاء ختم ہو جاتا ہے اور پیٹ اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے۔

نمبر ۲ ۔ استسقاء کا علاج ۔
استسقاء کے لئے ایک چھنٹانک زنجبیل زعفران ہر ایک چھ ماشہ پیس کر ملائیں ۔ خوراک ایک تولہ صبح ایک تولہ شام لیں یہ استسقاء طبلی میں سود مند ہے۔
نمبر ۳۔ یرقان یعنی پیلیا کا علاج بذریعہ شہد۔
یرقان کے مریض کے لئے گل تازہ نیم ۳۵ گرام، شہد خالص ۱۲ گرام گل کو کچل کر ۱۲۰ لیٹر پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ آدھا رہ جائے ۔ چھان کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر شہد ملائیں اور دن میں دو بار لیں۔

خون کی کمی کا علاج بذریعہ شہد۔
جن لوگوں میں خون کی کمی ہو جاتی ہے اور ان کا رنگ بھی ذرد پڑ جاتا ہے ، ساتھ میں بدن بھی سوکھ جاتا ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسے لوگوں طرح طرح کی اشتہاری دوائیں استعمال کرتے ہیں ، لیکن آفاقہ نہیں ہوتا۔ اگر ایسے لوگ جن میں خون کی قلت ہو وہ تمام دوائیں چھوڑ کر صرف تھوڑا سا پانی اور تھوڑا شہد ملا کر پی لیا کریں تو اللہ کریم کے حکم سے پہت فائدہ ہوگا۔اور ساتھ میں ان کی تونائی بھی بحال رہے گی۔

نمبر ۵ ۔ تلی کے بڑھ جانے کا علاج۔
اگر اللہ نہ کرے تلی بڑھ جائے اور نوبت آپریشن تک آپہنچے تو اس صورت میں شہد کا فوری طور پر سہارا لیں ۔شہد کو اونٹنی کے دودھ میں ملا کر صبح و شام پلائیں اور یہ عمل مسلسل جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ تیر بہدف علاج ثابت ہوگا۔۔ یاد رہے اس میں عرق مکوہ اور شہد کا کا استعمال بھی بہت سود مند ہے۔


استسقاء اور یرقان۔
شہد بارہ گرام بتھورا کے بیج نو گرام دونوں کو ملا کر روزانہ پینا استسقاء اور یرقان کے لئے یکساں مفید ہیں۔


یرقان
یرقان کی حالت میں انار کے خالص پانی میں شہد ملا کر دن میں کئی بار پلانے سے یرقان ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ ان سب امراض میں چکنائی اور گرم اشیاء مثال کی طور پر سرخ مرچ اور نمک کا پرہیز ضروری ہے۔
بزرگوں کء چند آزمودہ اور تیر بہدف نسخہ جات آپکی خدمت میں پیش ہیں۔ امید ہے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔


نسخہ نمبر ۱۔
دل کی تقویت کے لئے آپ شہد کا ایک کھانے کا چمچ روزانہ استعمال کریں۔ چاہے خالی پیٹ دودھ میں ڈال کر یا پھر دہی میں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔اس طرح دل کو زبردست تقویت پہنچتی ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔
اگر آپ کو سکی وقت دل بیٹھتا محسوس ہو تو چائے کا ایک چمچ شہد چاٹ لیا کریں ۔ انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔
اگر آپ کو اعصابھی تھکن محسوس ہو تو ایک چمچ شہد چاٹ لیا کریں صرف بیس منٹ میں تھکن دور ہو جائے گی اور آپ تازہ دم ہو جائیں گے۔ یا پھر اعصابی کھنچاؤ کے مریض کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پلائیں ۔
نوٹ ۔ اگر آپ شہد کو غذا کا مستقل جز بنا لیں تو اللہ کریم کے حکم سے جگر کی کسی بیماری کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔



Tuesday 17 July 2018

جلد کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء Skin Treatment By Honey & Other Ingredients

امراض جلد کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء
 یاد رہے کہ جس طرح شہد میں ہر مرض کے لئے شفاء ہے اس ہی طرح شہد جلدی امراض کے واسطے بھی نہایت سریع الاثر دوا ہے۔ اس میں چنبل، خارش، داد ، چھپاکی کا بھی موثر علاج موجود ہے۔

نمبر۱۔ چنبل ، خارش اور داد کا علاج بذریعہ شہد۔
فرنیچر بنانے والوں سے ٹالپی یعنی شیشم کی پرانی لکڑی کا برادہ حاصل کریں ۔ ٹالپی یعنی شیشم کا یہ برادہ کم عمر یا نئے مرض ہونے کی صورت میں آدھا تولہ اور زیادہ عمر یا پرانا مرض ہو تو دو تولہ تک لے کر رات کو سوا پاؤ پانی میں بھگو دیں ۔ صبح مل کر چھان لیں اس پانی میں دو چمچ شہد ملائیں اور پی لیں ۔ انشاء اللہ چند یوم کے استعمال سے تمام جلدی امراض سے شفاء نصیب ہوگی۔

نمبر ۲۔ چھپاکی کا علاج بذریعہ شہد۔
چھپاکی ایک موذی مرض ہے ۔ اس سے مریض کے جسم پر بڑے بڑے نشان پڑ جاتے ہیں ۔ یہ نشانات بے حد پریشان کرتے ہیں ۔
جل ہم خشک دو تولہ اور سیاہ مرچ ایک تولہ دونوں کو ملا کر پیس لیں اور ڈھائی تولہ شہد ملا کر کالے چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ صبح و شام پانی یا شہد ملے دودھ کے ساتھ استعمال کریں اگر نئی چھپاکی ہوئی تو تین دن میں آرام آجائے گا، پرانی صورت میں ہفتہ سے ڈیڑھ ہفتہ استعمال کریں۔انشاء اللہ فائدہ ہو جائے گا۔

نمبر ۳۔ چھائیاں داغ دھبوں کا علاج بذریعہ شہد۔
شہد ویسے تو بیرونی طور پر ایک موثر دوا ہے اس کے لگانے سے چہرے کی چھائیاں اور داغ دھبے دور ہو جاتے ہیں ۔ اگر گندم کو شہد میں گوندھ کر ورم پر لگایا جائے ورم تحلیل ہو جاتا ہے ۔ دنبل پر باندھیں تو دنبل پک جاتا ہے۔
سرکہ اور نمک کے ساتھ شہد آمیز کر کے اگر بند کے داغ دھبوں پر لگایا جائے تو وہ بھی دور ہو جاتے ہیں ۔ اگر شہد کو بالوں میں لگایا جائے تو جوئیں مر جاتی ہیں ۔اگر بند جل جائے تو اس پر لگانے سے ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے۔اور زخم اچھا ہونے کے بعد کوئی داغ دھبہ نہیں رہتا۔
بعض اوقات چوٹ کا نشان نیلا ہو جاتا ہے اگر اس مقام پر شہد میں نمک ملا کر لگایا جائے تو وہ نشان بھی ختم ہو جاتا ہے۔اگر شہد زخم پر لگایا جائے تو مواد خارج کر کے سکون پہنچاتا ہے۔


فساد خون سے جلدی امراض ہونے کا علاج بذریعہ شہد۔
یہ مرض اکثر پھوڑے پھنسیوں کی صورت میں ظاہر ہوتا ہے لیکن یہ ایسا کچھ خطرناک نہیں ہوتا ہے انسان عاجز آجائے ۔ ویسے تو گھریلو اور دیسی علاج سے آرام آجاتا ہے ۔ خطرناک بات جب ہوتی ہے جب کسی موذی مرض کے جراثیم کسی صحت مند انسان کے خون میں شامل ہو جائیں ۔ اس ضمن میں بہت سے دیگر مرض ہو سکتے ہیں ۔ لیکن اس میں متعدی دو مرض ہو سکتے ہیں جزام اور آتشک۔مصفی خون، جوڑوں کے درد اور کوڑھ کے لئے۔
نمبر ۱۔ جذام کے مرض کے لئے بکری، بھینس یا گائے کا دودھ میٹھا کر کے پی لیں اس سے جذام میں افاقہ، تنگی تنفس، کی شکایت دور ہو جاتی ہے، یا پھر اس مرض کے لئے بکری کے ایک پاؤ کچھ دودھ میں8 ایک چھنٹانک شہد ملا کر پی لیا کریں اس سے خون صاف ہوتا ہے۔


نمبر۲۔ آتشک کا علاج بذریعہ شہد۔
اس مرض کے لئے رس کپورعمدہ ایک تولہ ، شہد اصلی ایک پاؤ اور صاف پانی دس کلو کلو قلعی دار برتن جس میں بیس سے پچیس کلو پانی آتا ہواستعمال کریں پھر شہد کو اچھی طرح پانی میں حل کر کے برتن میں ڈال دیں اور رس کپور کے ٹکڑے ٹکڑے کر کے کھدر کے صاف کپڑے میں پوٹلی بنائیے اور پھر اس پوٹلی کو پانی کے اندر اس طرح لٹکا ئیے کہ پوٹلی پانی کے اندر ڈوبی رہے۔اب برتن چولہے پر چڑھا کر نیچے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔جوں جوں پانی خشک ہوتا جائے پوٹلی کو نیچے کرتے جائیں جب پانی پکتے پکتے اتنا خشک ہوجائے کہ پوٹلی پانی میں نہ ڈوب سکے تو اس عمل کو ختم کر دیں اور آگ کو بند کر کے برتن نیچے اتار لیں۔ سرد ہونے پر پانی سے رس کپور نکال کر پانی سے دھو لیں۔پھر بحیڑ کے دودھ کے ساتھ کھرل کریں اور اتنا کھرل کریں کہ دودھ آدھا کلو جذب ہو جائے ۔ لیں صاحب اکسیر آتشک تیار ہے۔گولیاں بقدر ایک رتی بنا کر کام میں کائیں۔ایک گولی نہار منہ منقیٰ میں رکھ کر نگل لیں ۔ یاد رہء دودھ ، دہی، کھٹی اشیاء اور چاول سے مکمل پرہیز کریں۔

نمبر ۳۔مصفی خون یا خرابی خون کا علاج بذریعہ شہد ۔
مصفی خون میں شہد ایک لاجواب غذا اور دوا ہے ۔ گرم دودھ میں دو چمچ شہد ملا کر رات کو سوتے وقت پی لیا کریں یا دو بڑے چمچ شہد دودھ میں حل کر کے دن میں دو یا تین بار پی لیا کریں۔

نمبر ۴۔ چہرے کی جھریاں کا علاج بذریعہ شہد۔
چہرے کی جھریاں ختم کرنے کے لئے دو چمچ شہد میں نصف چمچ روغن زیتون ملا کر اور چند قطرے لیموں کا رس ملا کر مکس کریں اور پھر اس آمیزے کو چند منٹ کے لئے رکھ چھوڑیں ۔ پھر کسی اچھے صابن سے منہ دھو لیں اور تولیہ سے خشک کریں اس کے بعد آمیزے کو چہرے پر لگائیں اور ہلکا ہلکا مساج کریں ۔ پندرہ منٹ بعد مساج شدہ چہرہ دھو لیں ۔ روزانہ یہی عمل دہراتے رہیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ چند یوم میں چہرے کے داغ ، دھبے اور جھریاں ختم ہو جائیں گی۔

نمبر ۵۔ خون کی کمی کا علاج بذریعہ شہد۔
خون کی کمی کے لئے صبح نہار منہ خالص شہد کے تین چمچ اور را تکو سونے سے پہلے دو چمچ چاٹ لیا کریں ۔ اس کے علاوہ روغن زیتون میں پکی ہوئی غذائیں استعمال کریں۔ شہد اور زیتون کے مسلسل روزانہ کے استعمال سے مطلوبہ مقصد میں کامیابی ہوگی اور انشاء اللہ چہرے پر خون کی سرخی دوڑتی ہوئی دکھائی دے گی۔اور اللہ پاک کے حکم سے جسم میں خون کی فراوانی ہوجائے گی۔
نمبر ۶۔ زخم اور پھوڑوں کا علاج بذریعہ شہد۔
ایسے پھوڑے جو پھٹ جاتے ہوں اور پھر زخم بن جاتے ہوں انکے علاج کے لئے مندجہ ذیل اشیاء سے مرہم بنائیں ۔
روغن بادام تین چمچ، نیم کے پتے بیس گرام، تل کا تیل ایک کپ، موم دس گرام اور شہد دو چمچ۔
ترکیب۔
سب سے پہلے نیم کے پتے سل پر باریک پیس لیں اس کے بعد لوہے کے ایک برتن میں روغن بادام، اور تل کا تیل ڈال کر چالہے پر رکھیں ۔ اس میں نیم کے پسے ہوئے پتے اس قدر پکائیں کہ پتے بالکل جل جائیں ۔ پھر اس میں موم اور شہد ملائیں اور خوب اچھی طرح مکس کر کے چولہے سے اتار لیں ۔ ٹھنڈا ہونے پر برتن سے نکا ل لیں ۔ مرہم تیار ہے۔ہر روز پھوڑوں پر لگائیں ۔ انشاء اللہ چند روز میں پھوڑے ٹھیک ہو جائیں گے۔


نمبر ۷۔ چھائیوں کا علاج بذریعہ شہد۔
چھائیوں کے لئے بیسن کے چار چمچ، سنگترہ کا چھلکاتین گرام ، شہد چار چمچ ، خربوزہ کے بیچ دس عدداور انڈے کا چھلکا ایک عدد لے لیں۔
ترکیب۔
خربوزہ کے بیج کی گریاں نکال لیں۔ شہد کے علاوہ تمام اجزاء باریک پیس لیں پھر آپس میں ملا لیں ۔ پھر رات کو سونے سے قبل تھوڑے سے پانی میں شہد ملا کر سفوف ڈال کر لیپ سا تیار کر لیں۔ اور چہرے پر لگائیں۔صبح اٹھ کر تازہ پانی سے چہرہ دھولیں۔انشاء اللہ مثبت نتائج ملیں گے۔


نمبر۸۔ کوڑھ کا علاج بذریعہ شہد۔
کوڑھ کے لئے شہد اور عرق گلاب سہہ آتشہ ہم وزن لے کر اس میں مکس کر کے شیریں کریں پھر ایک سونے کا ورق حل کر کے مریض کو پلائیں ۔ یہ عمل کافی عرصہ جاری رکھیں۔ اس سے انشاء اللہ کوڑھ کا مرض ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائے گا اور تمام زخم مندمل ہوجائیں گے۔
نسخہ نمبر ۲۔
شہد ، مغز تخم بیدا ، بخیر ہر ایک ڈیڑھ پاؤ، طبا شیر چار تولہ، ہڑتال اور ورقی پندرہ تولہ۔
ترکیب۔
ھڑتال اور طبا شیر کو باریک پیس لیں۔اور باقی ادویات کے ہمراہ مٹی کے برتن میں ڈال کر برتن کا منہ اچھی طرح بند کر کے اکیس روز تک گھوڑے کی لید میں دفن کر دیں اس کے بعد نکال کر دانہ بیدہ بخیر سالم نگل لیں۔ہر دن پہلے ایک دانہ ، دوسرے دن دو دانیاور تیسرے دن تین دانے۔ اسی طرح دانے بڑھاتے جائیں مگر یاد رہے پانچ دانوں سے زیادہ نہیں کھائیں۔انشاء اللہ عزوجل شفاء ہو جائے گی۔

Monday 16 July 2018

Treatment of breast problems by honey پستان کے مسائل کا حل بذریعہ شہد

خواتین کے پستان کے مسائل کا حل بذریعہ شہد
ہمارے معاشرے میں گھریلو خواتین کا مسئلہ بہت نازک ہوتا ہے۔ وہ نہ تو مشرقی حجاب کی پیش نظر اپنا مسئلہ کسی سے پیان کرتی ہیں اور نہ خود کچھ کر سکتی ہیں ،اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ بیماری ان کو اندر ہی اندر گھن کی طرح کھا جاتی ہے یا پھر وہ مسلسل ذہنی دباؤ اور ٹینشن کا شکار رہتی ہیں اور اکثر احساس کمتری میں بھی مبتلا ہو جاتی ہیں جس کی بدولت ان کے چہرے کا رنگ و رپ اور چمک ماند پڑ جاتی ہے یا مکمل ختم ہو جاتی ہے۔اس روایتی شرم و حیا کی وجہ سے بعض اوقات ان کی ازدواجی زندگی بھی بہت متاثرہوتی ہے۔بہرحال ذیل میں ہم چند معروف بیماریوں کا ذکر کر ہے ہیں ۔ پستانوں میں دودھ کی کمی اور چھوٹے پستان جن میں شہد کا استعمال بہت سود مند ہوتا ہے۔

نمبر ۱۔ پستانوں میں دودھ کی کمی کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر زچہ کا دودھ نہ اتر رہا ہو یا دودھ کی کمی ہو جس کی وجہ سے بچہ کا پیٹ نہ بھرتا ہوتو شہد دو تولہ دودھ میں ملا کر زچہ کو پلانے سے دودھ کی مقدا ر بڑھ جاتی ہے، نیز پستانوں پر یہ لیپ باندھنے سے بھی دودھ میں زیاتی ہوجاتی ہے۔ لیپ کا نسخہ درج ذیل ہے۔
برگ ارنڈ کوٹ کر شہد میں ملا کر پستانوں پر چند دن باقاعدگی سے باندھیں ۔ انشاء اللہ چند روز میں دودھ کی مقدار بڑھ جائے گی۔کمی دودھ کی بہت سے مریضاؤں پر یہ لیپ استعمال کیا بہت فائدہ ہوا ۔ اس سے ایک حد تک پستان بھی بڑھ جاتے ہیں۔

نمبر ۲۔ چھوٹے پستانوں کا علاج بذریعہ شہد۔
چھوٹے پستانوں کے لئے روغن ارنڈ کو شہد میں ملا کر نیم گرم کر لیں اس کے بعد ہلکے ہاتھ سے مالش کریں اور اس کے بعد پستان کے اوپر برگ ارنڈ باندھ دیں ۔ کچھ دن تک اس عمل کو جاری رکھیں اس لیپ سے پستانوں کا سائز حسب منشاء بڑھایا جا سکتا ہے۔

نمبر ۳۔ دودھ کی زیادتی کا علاج۔
ہم یہاں دودھ کی زیادتی کے متعلق جو کچھ بیان کرنے جا رہے ہیں اس نسخے میں شہد بالکل بھی شامل نہیں مگر اپنی جگہ یہ نسخہ ہی بہت اہم اور مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر۱۔ زیرہ سیاہ اور سرکہ ہم وزن لے کر سیاہ زیرے کو باریک پیس لیں ۔ پھر اس میں زیرہ ملائیں اور پستانوں پر لگائیں تو دودھ کی زیادتی نہیں ہوگی۔
نسخہ نمبر ۲۔ اجوائن حسب ضرورت لے کر اسے پیس لیں اور پانی میں ڈال کر پستانوں پر لگائیں انشاء اللہ دودھ کی زیادتی کے مسئلہ سے نجات حاصل ہوگی۔

Sunday 15 July 2018

امساک اور سرعت انزال کی حیرت انگیز دوا

امساک اور سرعت انزال کی حیرت انگیز دوا
ھوالشافی
شنگرف ایک تولہ، لوبان ایک تولہ، کافور ایک تولہ، افیون ایک تولہ۔
ترکیب تیاری
پہلے شنگرف کو خوب باریک پیس لیں لیں حتیٰ کہ اس میں چمک نہ رہے پھر اس میں لوبان ملا کر پیس لیں، پھر کافور اور افیون ملا کر خوب کوٹیں بلا آمیزش پانی کے نرم ہوجائے گا۔پھر آرام سے چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور شیشی میں پیسن کا آٹا ڈال کر اس میں گولیاں ڈال دیں۔
ترکیب استعمال
ہر روز بوقت صبح بعد از ناشتہ پاؤ بھر دودھ میں برگد کے پیٹ کی سات کونپلیں ابال لیں دودھ کے ٹھنڈا ہونے پر کونپلیں پھینک دیں اور اس میں حسب ضرورت شہد یا مصری یا مصفٰی چینی ملا کر ناشتہ کے آدھے گھنٹے کے بعد ایک گولی کے ہمراہ نوش جان فرمائیں اگر برگد کی کونپلیں دستیاب نہ ہو سکیں تو ایک گولی ویسے ہی ہمراہ نیم فرم دودھ کے ساتھ استعمال کرنے کی ہدایت دیں۔
فوائد
یہ گولی سرعت انزال میں ٹھراؤ پیدا کرتی ہے، وقتی ممسک بھی ہے اور مستقل ممسک بھی، جوہر حیات کو غلیظ یعنی گاڑھا اور قابل اولاد بھی بناتی ہے۔ اس کا استعمال قوت باہ کو قوی کرتا ہے اور سرعت انزال کا قطعی خاتمہ کرتا ہے ۔ پیس دن کے استعمال سے مکمل فائدہ ہو جاتا ہے، یاد رہے اس کا استعمال اس قدر بے ضرر ہے کہ اسے بلا خوف و خطر روزانہ استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ اور اس کی پہلی ہی خوراک کے بعد پہلی ہی رات نمایاں فاہدہ محسوس ہوتا ہے۔
نسخہ عطیا برائے الحکمت دواخانہ۔
طالب دعا الحکمت دوا خانہ۔
واٹس ایپ نمبر
03453591419

Saturday 14 July 2018

Treatment of various diseases by honey مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد

بالغان کی مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
اعضاء جسمانی کو مضبوط بنانے میں شہد نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔شہد زندگی بخش غذا ہے۔اس سے بھرپور فاہدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اس کے متعلق ہم ادھر بالغان کی چند عام بیماریوں جیسا کہ (امراض گوش یعنی کان کے امراض ، بلڈ پریشر ، دانت، دماغ کی کمزوری ، کان کے زخم، گلے کی دکھن، منہ کے چھالے ، نزلہ زکام وغیرہ)کا علاج بذریعہ شہد کا ذکر ذیل میں کریں گے۔

نمبر ۱۔ امراض گوش(کان کا مرض)کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر آپ محسوس کریں کہ آپکے کان بجتے ہوں تو قلمی تھوڑ چار رتی لے لیں اور اسے باریک پیس کر چھ ماشہ شہد ملا لیں۔یہ دوا تھوڑے سے نیم گرم پانی میں ملا کر حل کر لیں اور چند قطرے کان میں ٹپکائیں ۔ انشاء اللہ کان میں بجنے کی شکایت دور ہوجائے گی۔

نمبر ۲۔ بلڈ پریشر کا علاج بذریعہ شہد۔
ایک گلاس سادہ پانی لیں ۔ اس میں ایک بڑا چمچ شہد گھول کر شربت بنا کر اس کو پی جائیں۔ سوا مہینہ تک روزانہ صبح نہار منہ پی لیا کریں۔اللہ کریم نے چاہا تو انشاء اللہ بلڈ پریشر کا مرض ہمیشہ کے لئے رفع دفع ہو جائے گا۔

نمبر ۳۔آشوب چشم ک علاج بذریعہ شہد۔
آشوب چشم کے لئے چاہئے کہ خالص شہد تین تولہ اور ورق سونا ایک ماشہ لے لیں ۔ تھوڑے تھوڑے ورق ملا کر شہد میں کھرل کر لیں۔ اور مسلسل تین گھنٹے تک کھرل کر یں۔ پھر کھرل کو دھوپ میں رکھ دیں دوسرے دن پھر صبح تین گھنٹے تک کھرل کریں اور باقی دن دوبارہ دھوپ میں رکھ دیں ۔ یہ عمل پورا ایک ہفتہ تک انجام دیں۔ تو دوا تیر ہو ھائے گی۔ یہ قطرے صبح و شام دو قطرے آنکھوں میں ڈالیں ۔ چند ہفتوں میں انشاء اللہ موتی کا پانی بند ہو جائے گا۔یاد رہے کہ یہی دو قطرے آنکھوں کی خارش ، سرخی اور جالے میں بھی بے حد مفید ہوگی۔
یا پھر خالص شہد آٹھ تولہ لیں اور ایک تولہ ہینگ لیں اسے شہد میں تین گھنٹے تک کھرل کریں اورپھر اسے کسی چھوٹے منہ کی شیشی میں محفوظ کر لیں۔ ابتدائی موتیا کی صورت میں دن میں تین مر تبہ استعما ل کریں ۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔

نمبر۴۔ دانتوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
آج کل کے مصنوعی دور میں سو میں سے ساٹھ فیصد حضرات دانتوں کے کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں ۔ کسی کی داڑھ دکھ رہی تو کوئی پائیوریا اور ماسخورہ کا شکار ہے۔
نسخہ نمبر ۱۔ موتیوں جیسے دانتوں کے لئے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دانت موتیوں کی طرح چمک جائیں تو سنئے۔ تارا میرا کے بیج اور خوردنی نمک ہم وزن لیں اور پیس لیں پھرا س میں شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں اور صبح و شام اس پیسٹ سے دانت صاف کریں تو آپکے دانت نہ صرف بہت زیادہ مضبوط ہونگے بلکہ اللہ کے حکم سے موتیوں کی طرح چمکنے بھی لگیں گے۔
نسخہ نمبر ۲۔ دانت کی کیڑے کا علاج بذریعہ شہد۔
دانتوں کے کیڑے کے لئے انگوری سرکہ دو تولہ، پھٹکری کے پھول ایک تولہ ، تین ماشہ کالی مرچ پسی ہوئی دو تولہ شہد میں ملائیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں ۔ اسکو دن میں تین سے چار بار استعمال کرنے سے دانت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔
نسخہ نمبر ۳۔ ہلتے دانتوں کا علاج بذریعہ شہد ۔
اگر آپ کے دانت ہلتے ہوں تو سرکہ اور شہد ہم وزن لے کر اس میں پھٹکری ڈل کر پکائیں اور گاڑھا کر لیں ۔ ہلتے دانتوں پر روزانہ صبح و شام لگائیں انشاء اللہ دانت ہلنا بند ہو جائیں گے۔

نمبر۴۔ دماغی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر آپکو دماغی تھکان محسوس ہو رہی ہو تو ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں انشاء اللہ دماغی تھکان دور ہو جائے گی۔

نمبر ۵۔ کان کے زخم اور پیپ کا علاج بذریعہ شہد۔
بعض اوقات کان میں کوئی زخم ہو جاتا ہے اور اس میں پیپ بہتی ہے۔ یاد رہے کہ کان دماغ کے بالکل نزدیک ہوتا ہے اس لئے درد کی لہریں پوری قوت سے دماغ میں پہنچتی ہیں۔یو ں مریض کو شدید درد کا احساس ہوتا ہے ۔ایسے مریض کو چاہئیے کہ انزروت تین ماشہ ، نمک خوردنی ایک ماشہ ، اور شہد ایک تولہ لے کر سب سے پہلے نمک اور انزروت کو پیس لیں اس کے بعد سے شہد میں ملائیں ۔ اگر پانی کی ضرورت پیش ہو تو تھوڑ انیم گرم پانی مل کر کان میں ڈالیں انشاء اللہ زخم مندمل ہوگا اور پیپ آنا بھی بند ہو جائے گی۔

نمبر ۶۔ کان کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
کان کے درد کے لئے خالص شہد ، نیم کے پتوں کا پانی اور بکری کا دودھ ہم وزن ملا لیں اور کان کے درد کی حالت میں کان میں چند قطرے ٹپکائیں انشاء اللہ چند روز میں کان کا شدید سے شدید درد بھی رفع ہو جائے گا۔

نمبر ۷۔ گلے کی دکھن کا علاج بذریعہ شہد۔
حلق یا گلہ کی سوزش یا دکھن میں ایک کھانے کا چمچ شہد دن میں تین چار پار چاٹ لی کریں۔ انشاء اللہ جلد بہترے ہو جائے گی۔


نمبر ۸۔ منہ کے چھالوں کا علاج بذریعہ شہد۔
آپ کے منہ میں اگر چھالے پڑ گئے ہوں تو سہاگہ لے کر ہلکی آنچ پر پھولا لیں اور پھر اسے چار گناشہد میں ملا لیں اور پھر اس کو چھالوں پر مل کر پانی نیچے گراتے رہیں اللہ عزوجل نے چاہا تو صرف چند یوم میں آرام آجائے گا۔یا پھر پنچ تولہ خالص شہد میں یک تولہ پسی ہوئی مہندی ملا کر روئی کے پھائے سے زبان پر لگائیں۔ زبان کے چھالے اور زخم موقوف ہو جائیں گے۔


نمبر ۹۔ نزلہ و زکام کا علاج بذریعہ شہد۔
نسخہ نمبر ۱۔
ایک بڑا چمچ لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس اور شہد ملا کر چاٹ لیں ۔ تمام دن میں یہی عمل تین سے چار مرتبہ دہرائیں ۔ انشاء اللہ نزلہ وزکام سے نجات حاصل ہوگی۔
نسخہ نمبر ۲۔
گرم پانی کے گلاس میں ایک چھوٹا چمچ ادرک کا رس اور ایک بڑا چمچ شہد شامل کریں اور ملا کر پی جائیں۔یہی عمل دن میں تین سے چار مرتبہ دہرائیں انشاء اللہ نزلہ و زکام کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔
پیالہ بھر پانی لیں اس میں ایک لیموں نچوڑلیں دو عدد کھانے والے چمچ شہد ملالیں نزلہ و زکام کی حالت میں سونے سے قبل نیم گرم پی لیں انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہو جائے گا۔


نمبر ۱۰ ۔ دمہ کا علاج بذریعہ شہد۔
دمہ کے لئے چاہیئے کہ دو سیر پانگ (چھوٹی مچھلی ) لیں اور اتنی ہی مقدار میں آک کے پتے بھی لیں۔دونوں کو اچھی طرح ملا کر کڑاھی میں ڈال دیں اور آگ پر رکھ دیں حتیٰ کہ جل کر راکھ ہو جائے یہی راکھ تین سے چار رتی کی مقدار میں شہد ملا کر صبح و شام استعمال کریں ۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔


نمبر ۱۱۔ کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
دھیرک کے پھل یعنی دھر کونے سیر دو سیر لے کر مٹی کی ہنڈیا میں ڈال دیں اور آگ پر رکھ کر جلا کر راکھ بنالیں اور اس راکھ کو پیس کر راکھ سے تین گنا شہد ملا لیں ۔ یہ قوام خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔اور ہمارے نزیک یہ گلے کے امراض میں بھی اشتہاری دواؤں سے کہیں بہتر ثابت ہوگا انشاء اللہ عزوجل۔

Friday 13 July 2018

بچوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of children by honey

بچوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
شیر خوار بچوں کے لئے شہد اکسیر کا حکم رکھتا ہے۔ننھے بچوں کا یک مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ وہ بتانے سے قاصر ہوتے ہیں کہ وہ وقت دانت کی تکلیف کے باعث رو رہے ہیں یا پیٹ میں درد کے باعث چلا رہے ہیں۔ یا کان کے درد کی وجہ سے بے چین ہیں۔ شہد چونکہ کثیر الاثر دوا ہے اس لئے جو تکلیف بھی ہو اسے رفع کر دیتا ہے۔ دانت نکا لنا ، پیٹ کا درد ، سوتے میں رونا ہچکی ، دست، اسہال، بستر پر پیشاب کرنا اور کھانسی جیسے مرض کے لئے شہد کے چند کرشمے آپ قارائین کی پیش نظر کر رہا ہوں۔

نمبر۱۔ بچوں کے دانت نکالنے کے زمانہ کا علاج بذریعہ شہد۔
اکثر دانت نکالنے کے زمانہ میں بچوں کو دست کی عام شکایت ہوتی ہے۔اگر دانت نکلنے سے پہلے شہد کا استعمال کیا جئے تو بچوں کو دست نہیں لگتے اور نہ ہی بچے کمزور ہوتے ہیں ۔ بچوں کو تھوڑا سا شہد دن میں تین سے چار مرتبہ چٹانا چا ہیئے ۔ جب دانت نکلنے کا زمانہ ہو تو بچوں کے مسوڑوں پر انگلی کی مدد سے روزانہ تھوڑ ا تھوڑا سا شہد لگا دینا چاہئے۔ یاد رہے اس عمل سے دانت نکلنے میں آسانی پید اہو جاتی ہے۔
نسخہ ۔
شہد خالص کو گائے یا بھینس کے مکھن میں ملا کر دن میں تین مرتبہ بچوں کے مسوڑوں پر مل دیا کریں۔ اس سے با آسانی دانت نکل آتے ہیں۔یاد رہے اس عمل کودن میں کئی مرتبہ دہرانا ہے۔

نمبر ۲۔ بچوں کے پیٹ کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
پیٹ کے درد کے لئے بچوں کو عرق گلاب ، عرق پودینہ، عرق سونف، ور شہد ہم وزن ملا کر بچے کو چٹائیں تو انشاء اللہ فاقہ ہوگا اور بچے کے پیٹ کے درد کی شکایت دور ہوگی۔ ی عرق گلاب ، بدیان، پودینہ اور الائچی میں شہدملا کر بچے کو پلائیں اللہ پاک عزوجل کے حکم سے بچے کو مروڑ سے نجات ملے گی۔

نمبر ۳۔ بچوں کا سوتے میں رونے کا علاج بذریعہ شہد۔
اکثر بچے سوتے میں روتے ہیں، اس طرح کے معملے میں صبح ، دوپہر ور شام تھوڑا تھوڑ شہد بچے کو چٹائیں۔

نمبر ۴۔ بچے کی ہچکیوں کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر بچہ ہچکی لیتا ہو تو بچے کو شہد چٹائیں انشاء اللہ ہچکی بند ہو جائے گی۔ یا پھر ہلدی ایک گرام، شہد چھ گرام ۔ ہلدی ک سفوف بنا کر شہد میں ملا کر تیار کر لیں ۔ جب کبھی بچے کو ہچکی کی شکایت ہو تو بچے کو ایک چمچ پلائیں انشاء اللہ عزوجل ہچکی بند ہو جائے گی۔ یاد رہے یہ نسخہ بڑوں کے لئے بھی کار آمد ہے۔

نمبر ۵۔بچوں کی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد ۔
اگر بچے کو کھانسی کی شکیت ہو تو شہد میں سہاگ بریاں آٹھ اور ایک کی نسبت سے مل کر چٹائیں، خاص طور پر سوتے وقت لازمی چٹائیں۔ اللہ کے حکم سے ضرور فائدہ ہوگا اور بچہ پر سکون نیند سو سکے گا۔

نمبر ۶۔ بچوں کے قے ، اوردست کا علاج بذیعہ شہد۔
اگر بچے کو دست و اسہال کی شکایت ہو تو شہد اور مکھن برابر مقدار میں چھوٹی چمچ کے ساتھ تھوڑا تھوڑا دن میں تین مرتبہ بچے کو چٹائیں اللہ پاک نے چاہا تو قے اور دست سے آرام مل جائے گا۔

نمبر ۷۔ بچوں کے اسہال کا علاج بذریعہ شہد۔
جب بچے کو پتلے ہرے جھاگ دار اور دہی کی مانند پھٹے ہوئے دست آتے ہوں جن میں کھٹی بو محسوس ہو تو آپ کو چاہئے اسہال کے لئے سہاگہ بریاں ایک حصہ ، شنگرف دو حصہ، افیون تین حصہ پیس کر شہد کے ہمراہ گولیاں بنائیں ۔ ہر اسہا ل کے بعد آدھی گولی بچے کو کھلائیں انشاء اللہ دست بند ہو جائیں گے۔

نمبر ۸۔ بچوں کے بستر پر پیشا
ب کرنے کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر بچہ رات سوتے میں بستر پر پیشاب کرنے کی عادت میں مبتلا ہے تو اسے سوتے وقت شہد کا ایک چھوٹا چمچ چٹائیں ور یہی عمل چند روز تک جری رکھیں اللہ کریم کے حکم سے بچے یہ عادت ترک کر دیگا۔

Thursday 12 July 2018

Treatment of intestinal diseases by honey آنتوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد

 
شہد بطور دوا برائے آنتوں کی بیماریاں
معدے کے ساتھ آنتیں بھی غذاہضم کرنے میں خاص کردار ادا کرتی ہیں اگر معدہ اچھی طرح کام کر رہا ہو اور آنتیں اندر سے زخمی ہوں تو نظام ہضم بری طرح متاثر ہو جاتا ہے ۔اس صورت میں انسان پیچش ، اسہال اور کئی طرح کی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔پیٹ میں درد اور مروڑ ہونے لگتے ہیں مریض بے قرار ہوجاتا ہے ۔ اور اگر ورم بھی ساتھ ہی ہوجائے تو تکلیف ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ایسی حالت میں یہ دوائیں یعنی شہد کے اشتراک سے بنی دوائیں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔آنتوں کے زخم ،اسہال و پیچش ، کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑے ، قبض ، مروڑ وغیرہ کا آسان شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے علاج ذیل میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جارہاہے۔

نمبر ا۔ آنتوں کے زخم کا علاج بذریعہ شہد۔
آنتوں کے زخم کے لئے تخم باتگ دو تولہ، اصلی شہد پانچ تولہ ، پانی ایک سیر۔
ترکیب:
تخم باتگ کو ایک سیر پانی میں جوش دیں ، جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اس کو خوب مل کر چھان لیں اور شہد ملا کر اس کو حل کر کے یک جان کر لیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرین انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ اس سے معدہ کے زخم بھی صاف ہوتے ہیں۔ورم معدہ تحلیل ہوجاتا ہے ۔یاد رہے اس دوا کو بار بار استعمال کرنے سے یا لمبے عرصہ تک استعمال کرنے سے تمام زخم معدہ و آنتیں بھر جاتے ہیں۔ پرہیز کا خاص خیال رکھیں، کھانے میں تیز مرچ مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کریں زیادہ تر نرم اور جلد ہضم غذا استعمال کریں۔

نمبر ۲۔ اسہال کا علاج بذریعہ شہد۔
اسہال کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسا کہ معدی، معوی، جگری ، صفرادی ، بلغمی ، سودادی، خونی پیچش وغیرہ ۔ ہر ایک کے واسطے جدا جدا ترکیب علاج اور علیحدہ علیحدہ نسخے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ذیل کی گولیان تمام اقسام کے اسہال کے لئے بفضل تعالیٰ مجرب ثابت ہونگی۔
نسخہ
افیون تین حصہ، سہاگ بریاں ایک حصہ ، شنگرف دو حصہ ۔ ان تینوں اجزاء کو ایک ساتھ پیس کر شہد ڈال کر بقدر دانہ جو کے گولیاں بنا لیں اور ہر اسہال کے بعد ایک گولی کھائیں انشاء اللہ صرف چند گولیوں کے استعمال سے دست بند ہوجاتے ہیں۔

نمبر ۳۔ پیچش کا علاج بذریعہ شہد۔
پیچش کے لئے شہد میں اسپغول کا چھلکا ملا کر چرب کر کے دودھ سے کھلائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد میں فوری آرام آجائے گا اور پیچش جاتی رہے گی۔
نمبر ۴۔ کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کا علاج بذریعہ شہد ۔
کرم شکم کے لئے پلاس یا ہڑ سات ماشہ پیس کر اس کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد ملا کر پلائیں انشاء اللہ تمام کیڑے مر جائیں گے اور چہرے کی ذردی گل لالہ کی سرخی میں بدل جائے گی۔
یا پھر نیم کے تازے پتے ، دھتورے کے تازے پتے، ارنڈ کے تازہ پتے ہر ایک ایک دو تولہ گھوٹ کر ان کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد حل کر کے پلائیں یا خود نوش فرمائیں تو آپ کے تمام اندرونی دشمن ہلاک ہو جائیں گے انشاء اللہ عز وجل۔

نمبر ۵۔ قبض دائمی کا علاج بذریعہ شہد۔
قبض کے لئے ایک پیالی نیم گرم دودھ میں دو یا تین چمچ شہد ملا کر پینے سے دائمی قبض کو افاقہ ہوجاتا ہے اور اجابت معمول کے مطابق رازانہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر گلقند دو تولہ ، شہد دو تولہ میں ملا کر رات سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ملا کر استعمال کریں گے تو اس سے بھی دائمی قبض جاتی رہے گی۔ شہد ایک چمچ اور دو چمچ گرم دودھ میں ملا کر دینے سے قبض دور ہو جاتی ہے ۔

نمبر ۶۔ مروڑکا علاج بذریعہ شہد۔
مروڑ کے لئے اس نسخے کو ہم آنتوں کے زخم کے بارے میں استعمال کر چکے ہیں جیسا کے ذکر کیا جا چکا ہے کہ یہ نسخہ اسہال ، پیچش ، آنتوں کے زخم اور ورم کے لئے بہت مفید ہے۔ اس ہی طرح یہ نسخہ مروڑ کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ وہی نسخہ ہم آپکی آسانی کے لئے دوبارہ ذیل میں درج کر رہے ہیں۔
نسخہ
تخم بارتگ دو تولہ ، پانی ایک کلو، شہد پانچ تولہ لے لیں ۔ تخم بارتگ کو ایک کلو پانی میں جوش دے لیں ۔ جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اسے خوب چھان لیں پھر اس میں شہد شامل کر لیں اور اس کو دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

نمبر ۷۔ دائمی قولنج یعنی پیٹ کا درد کا علاج بذریعہ شہد۔
دائمی قولنج کے لئے انجیر زرد ایک کلو، شہد خالص تین کلو اور ہانی دس کلو ۔ انجیر کو پانی میں ڈال کر پکائیں جب سنجیر گل جائیں تو نیچے اتار کر چھان لیں۔ پھر شہد ملا کر قوام بنائیں اور یہ قوام دائمی قولنج کے لئے اکسیر اور مفید ہوگا انشاء اللہ عزوجل۔

نمبر ۸۔ بچوں کے پیٹ کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
جب بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو وہ عام طور پر بہت زور سے روتے ہیں اور چیخ مارتے ہیں اور اکثر پیٹ پر ہاتھ پھیرنے سے ان کو آرام محسوس ہوتا ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے پیٹ درد کے واسطے بے حد مفید ہے۔
نسخہ
شہد خالص ایک تولہ،عرق گلاب دو تولہ ، عرق بادیان یعنی سونف دو تولہ، عرق پودینہ دو تولہ لے لیں۔ ان تما م عرقیات میں شہد کو اچھی طرح ملا کر دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرائیں انشاء اللہ عزوجل پیٹ درد میں آرام آجائے گا۔

نمبر ۹۔ قے یا الٹی متلی کا علاج بذریعہ شہد ۔
بعض اوقات معدہ کی حدت میں اضافہ ہوجاتا ہے یا کوئی زہریلی چیز کھانے میں شامل ہو جاتی ہے تو جی متلانے لگتا ہے اور الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں یا پھر دوران حمل خواتین کو الٹیاں آتی ہیں ۔ اس صورت میں گل خشک ایک تولہ اور شہد حسب ضرورت لے لیں ۔ گل خشک کو پانی میں جوش دیں پھر اس کو چھان لیں اور شہد اچھی طرح ملالیں ۔ اس کو پینے سے مریض کو متلی اور قے وغیرہ میں آرام آجاتا ہے یا پھر شہد میں لیموں کا رس ملا کر چاٹنے سے بھی قے رک جاتی ہے۔

Monday 9 July 2018

آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of eye diseases by honey


آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد
آنکھوں کے بیشمار امراض جس میں آشوب چشم ، سرخی چشم، ہررال چشم، رتوندامی، پھولا، جالا، ککرے، موتیابند، شب کوری اور نزول الماء وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر کے لئے شہد ایک مفید دوا ہے۔
نمبر ا۔ آشوب چشم
آنکھوں کی اس تکلیف میں آنکھوں سے رطوبت بہتی ہے ۔ پپوٹوں کے اندر کی جھلی اور کبھی ڈھیلے کے اوپر کی جھلی بھی سرخ ہوجاتی ہے۔
 

آشوب چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
  عرق گلاب میں ہم وزن شہد کو حل کر کے ایک ایک سلائی دن میں دو یا تین بار لگانے سے انشاء اللہ تکلیف دور ہوجائے گی۔

نمبر ۲۔ نظر کی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد۔
نظر کی کمزوری کے لئے شہد دو تولہ ایک پیالی نیم گرم دودھ میں ملاکر سوتے وقت پینا چاہیئے یا صبح ناشتہ میں استعمال کیا جائے اور ایک سلائی آنکھوں میں لگائی جائے تو نظر کی کمزوری سے نجات مل جاتی ہے۔

نمبر ۳۔
سرخی چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
سرخی چشم کے لئے آدھا کلو موٹی موٹی ہلیلہ زرد کسی مٹی کی ہنڈیا میں ڈال کر تقریباٌ ڈیڑھ کلو پانی شامل کریں اور اسے دھیمی آنچ پر پکائیں ۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں۔ اس میں آدھا کلو شہد اور ایک کلو بورہ کھانڈ دیسی ملا کر مرتبان میں ڈال کر پانچ سے سات کلو گندم کے ڈھیر میں بند کر دیں ۔ ایک ماہ بعد گندم سے تیار والا مرتبان نکالیں اور روزانہ نصف چھنٹانک استعمال کریں ۔ یہ معجون سرخی چشم کے علاوہ نزول الماء ، ککروں اور دائمی قبض کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا انشاء اللہ۔

نمبر ۴۔ رتوندا کا علاج بذریعہ شہد سے۔
رتوندا کے مرض میں مریض کو رات میں کچھ نظر نہیں آتااس لئے ایسے مریض کو رات کا اندھا کہتے ہیں ۔ رتو ندا کے مریض کو چاہیئے کہ وہ خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواھر والا آدھی چمچ اور شہد دو چمچ صبح و شام کھائے اور دو، دو سلائی شہد آنکھوں میں سوتے وقت لگائے یہ عمل وہ تین سے چار ماہ تک جاری رکھے انشاء اللہ تعالیٰ شہد اپنا جادوئی اثر دکھائے گااور مریض کا مرض بحکم اللہ پاک کریم جاتا رہے گا۔

نمبر ۵۔ پھولا کا علاج بذریعہ شہد سے ۔
آک کے دو پتے کوٹ کر پانی نچوڑ لیں ۔ بارہ سنگا ایک تولہ لے کر سل پر اس آک کے پانی میں رگڑ لیں ۔ جب خشک ہو کر سفوف بن جائے تو اس میں ہم وزن شہد ملا کر خوب کھرل کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں۔ اس دوائی کو دن میں تین چار بار پھولے پر لگائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ایک اور نسخہ تھوڑا سا خوردنی نمک شہد میں ملا کر آنکھوں میں لگانے سے پھولا دور ہوجاتا ہے یا پھر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگا چار ماشہ لے کر شہد خالص ایک تولہ میں اچھی طرح ملا لیں۔ دن میں کئی مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں۔ مہینہ ڈیڑھ تک استعمال کریں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں ۔

جالا اور دھند کا علاج بذریعہ شہد۔
دھند اور جالے کے لئے یہ نسخہ متعدد مرتبہ کا مجرب ہے۔ بادی النظر میں معمولی دکھائی دیتا ہے لیکن فوائد کے حساب سے لاجواب ہے، شہد خالص ایک تولہ لے کر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگھا چار ماشہ شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح ملائیں دن میں تین مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں ایک مہینے تک انشاء اللہ دھند اور جالے کی شکایت دور ہوجائے گی۔
نمبر ۷۔ ککرے کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے۔
نسخہ معجون خوردنی۔
اجزاء
ہلیلہ زرد موٹی موٹی آدھا کلو۔ شہد آدھا کلو ۔پانی ڈیڑھ کلو۔ بورہ کھانڈ ایک کلو۔
ترکیب
ھریڑ کو کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ (ھریڑ) پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں پگر اس میں بورہ کھانڈ اور شہد ملا کر مرتبان میں ڈال کر سات کلو گندم سے نکال کر روزانہ نصف چھٹانک استعمال کریں۔ ککرے کے مرض میں انشاء اللہ واضح افاقہ ہوگا۔

نمبر ۸۔موتیا بند
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
امراض موتیا بند کے لئے شہد ایک ماشہ ۔ پیاز کا پانی ایک ماشہ ۔ کافور بھیم سینی چار رتی ملا کر شیشی میں رکھ لیں اور سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ۔ یہ نسخہ موتیا بند کے لئے اکسیر ہے۔
ایک اور نسخہ خالص شہد اعر پیاز کا پانی آدھ آدھ تولہ ۔ کافور بھیم سینی ڈیڑھ ماشہ ۔ تینوں اشیاء شیشی میں ڈال کر خوب ہلائیں یہاں تک کہ یہ یک جان ہوجائیں ۔ صبح و شام ود تین قطرے آنکھ میں ڈالیں صف چند ہفتوں کے استعمال سے موتیا بند کا پانی بند ہوجاتا ہے۔یا پھر موتیا سفید کی ابتداء میں اگر شہد کا استعمال مسلسل رکھیں اور عرق گلاب سے آنکھوں کو دھوتے رہیں اور شہد لگاتے رہیں تو موتیا بند کا پانی اترنا رک جاتا ہے۔

نمبر ۹۔ شب کوری
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
شب کوری کے لئے شہد اور پیاز کا پانی اور سیاہ بکری کے جگر کا پانی مساوی یعنی ہم وزن ملا ک دن میں سلائی سے تین یا چار مرتبہ آنکھوں میں لگائیں گے تو اللہ کریم کے حکم سے آنکھوں کی شب کوری جاتی رہے گی۔

نمبر۹۔ نزول الماء
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
نزول الماء کے لئے اس مرض میں آنکھ کے اندرونی پردوں کے اندر غلیظ رطوبت اترتی ہے جس سے بصارت میں فرق پڑ جاتا ہے۔ اس رطوبت کی ذیاتی سے بصارت کا سوراخ بند ہوجاتا ہے اور کوئی چیز واضح دکھائی نہیں دیتی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا آخری حل آپریشن ہوتا ہے ۔ مگر بفضل تعالیٰ ہم اس مرض کے چند نسخے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، امید ہے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔
نسخہ نمبر ۱۔ (معجون نزول الماء)
پندرہ تولہ شہد میں وج، ہینگ۔ سونٹھ دو دو تولہ۔ چھ ماشہ افیون خالص پیس کر حل کر لیں اور اس کا معجون بنا لیں جب موتیا اترنے کی علامت نظر آئیں تو روزانہ ایک سے دو ماشہ تک یہ معجون کھلانے سے یہ مرض انشاء اللہ تعالیٰ ختم ہو جاتا ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔ (سرمہ نزول الماء)
ہینگ خالص باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور صبح و شام آنکھ میں لگاتے رہیں ۔ اسکے استعمال سے ابتداء نزول الماء میں اللہ کریم کے حکم سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ نیز یہ شب کوری کو بھی دفع کرتا ہے۔
نسخہ نمبر ۳۔ (معجون نزول الماء)
شہد پندرہ تولہ ، ہینگ ، سونٹھ اور وج ہر ایک دو دو تولہ ۔ افیون چھ ماشہ بایک پیس کر شہد کے ساتھ ملا کر معجون بنائیں ۔ نزول الماء کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ہوگا۔ خوراک چھ ماشہ ایک تولہ تک مکھن میں رکھ کر نوش فرمائیں۔
نسخہ نمبر ۴۔ (معجون دج)
وج ڈیڑھ تولہ ۔ ہینگ سونٹھ اور سونف ہر ایک نو ماشہ باریک پیس کر ایک پاؤ شہد میں شامل کرکے معجون بنالیں ۔ نزول الماء کے لئے بے حد مفید ہے۔

Tuesday 3 July 2018

شہد کے اجزائے ترکیبی


شہد کے اجزائے ترکیبی

 شہد کے مندجہ ذیل اجزائے ترکیبی سے آپ کو بخوبی اندازہ ہو جائے گا کہ شہد کا استعمال انسانی جسم کے لئے کتنا سود مند ہے۔
شہد میں جو آبی رطوبتیں موجود ہیں وہ مندجہ ذیل ہیں۔
پانی Water 19.28
روغنی اجزاء Oil 4.39
گنے کا شکرہ Sucrose 1-8
پھلوں کا رس Celulose 24-39
گلوکوز Glocouse 1-8
اور اس کے علاوہ موسم اور رنگ دار مادے سے ملے ہوتے ہیں ۔
قلیل مقدار میں حیاتین بی کمپلیکس کی مندجہ ذیل اقسام پائی جاتی ہیں۔
بی اتھائے مینThimaine
بی الیون رابوفلیوین Ribo Flavin
بایوٹین Biotin
 فولک ایسڈ Folic Acid
نائے سین Niacin
پینٹوتھینک Pantothenic
حیاتین بی Pcoidoxim
حیاتین جے Vitamin C
حیاتین کےVitamin K
Aprimin Ripadoxine B.6

اجزاء
ایلومینیئم  Aluminium
میگنیشیم Magnesium
پوٹاشیم Potassium
مینگانیز Mangaese
سوڈیم Sodium
کلورین Chlorine
تیزابی مادے Acids
فاسفورس Phasphorus
کیلشیم Calcium
تانبا Copper
فولاد Iron
سلیکون Cilicon
گندھک Sulfhur
امینو تیزابی مادے Amino Acid
پھولوں کا زیرہ Pollon
سلور Silver
 انڈے کی سفیدی
لحمیات
مندرجہ بالا عناصر میں در حقیقت انیس معدنی عناصر نہیں ہیں لیکن ہم نے ان کا ذکر ایک ہی فہرست میں اس لئے مناسب سمجھا ہے کہ تمام معدنی عناصر کی طرح کل شہد کے اسی فیصد حصے میں پائے جاتے ہیں۔

 

اصلی شہد کی شناخت کرنے کا آسان طریقہ

اصلی شہد کی شناخت کرنے کا آسان طریقہ

شہد کو روٹی میں تر کر کے اس کو آگ لگائی جائے تو اصلی شہد سالم جل جاتا ہے اگر مصنوعی ہو تو اس کا کوئلہ رہ جاتا ہے۔ یاد رہے اصلی شہد بڑی تیزی کے ساتھ اسپرٹ کی طرح جل جاتا ہے۔
اگر اصلی شہد روٹی وغیرہ میں ملا کر کتے کے سامنے ڈال دیا جائے تو وہ اس کو ہرگز نہیں کھائے گا۔

شہد کو بوتل یا ڈبے میں سے تار بنا کر نکالیں ۔خالص شہد ایک دم نہیں گرے گا بلکہ تھوڑا تھوڑا نکلے گا اور لہراتا ہوا گرے گا۔

شہد میں مکھی کے پر لتھڑ کر چھوڑ دیں ۔ شہد اصلی ہوگا تو مکھی تھوڑی ہی دیر میں اپنے پر چاٹ کر صاف کر لے گی اور پھر آسانی سے اڑ جائے گی ۔ نقلی ہوگا تو کوشش کے باوجود مکھی نہ تو اپنے پروں کو صاف کرنے میں کامیاب ہو سکے گی اور نہ ہی اڑ سکے گی۔
اگر اصلی شہد کا پتہ لگانا ہو تو کاغذ یا کپڑے پر شہد کا قطرہ ڈال کر اسے ترچھا کریں اگر شہد کا غذ پر لگے بغیر پھسل جائے تو سمجھو شہد اصلی ہے۔
ہر اصلی غذا اور خوراک کے ساتھ ہمارا علاقائی مسئلہ یہ ہے کہ خالص اشیاء کا ملنا محال ہے ۔ لالچی دکاندار نقلی اشیاء فروخت کر کے زیادہ نفع کمانے کی کوشش کرتے ہیں۔اللہ ہدایت عطا فرمائے آمین۔

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہد

سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم اور شہد

شہد کے متعلق جو کہا گیا ہے اورلکھا گیا ہے ہم تو سمجھتے ہیں کہ ہر ایک بات اپنی جگہ اہم ہے۔ شہد کی افادیت کے متعلق جتنا بھی کہا جائے بہت کم ہی ہوگا، شہد کے بارے میں جو ذکر ہمارے آقا و مولا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وہ حرف آخر ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سے زیادہ با ر شہد کی افادیت بیان فرمائی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک حدیث میں فرماتے ہیں ۔
اے لوگوں ! قرآن اور شہد کو مضبوطی سے پکڑلو۔
ایک اور واقع میں حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے نہایت جلال سے فرمایا۔
خدا کی قسم تمھارے بھائی کے پیٹ کا درد جھوٹا ہو سکتا ہے مگر شہد نہیں۔
بحیثیت مسلمان ہمارے لئے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس رشد و ہدایت کا ایک ایسا نمونہ ہے جس کی مثال قیامت تک نہیں مل سکتی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سادگی کو ہمیشہ اپنا شعار بنایا ۔ غذا میں بھی سادگی کو پسند فرمایا ، سادہ غذائیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ تناول فرماتے تھے ۔ پر لطف غذاؤ ں سے ہمیشہ اجتناب فرماتے تھے ۔ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں تمام عمر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چپاتی نہیں کھائی ۔ علامہ ابن حجر عسقلانی اس حدیث کے ذیل میں فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چپاتی نہ کھانا حرمت کی بناء پر نہیں تھا بلکہ باریک اور پتلی روٹی چونکہ عیش پرستوں کی غذا ہے اس لئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو تمام عمر تناول نہیں فرمایا۔آ پ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے مطالعہ سے یہ بات روشن ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ عیش پرستوں کے طور طریقوں سے اجتناب فرمایا ۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دستور طریقہ مبارک یہ تھا کہ دسترخوان پر غذا کو رد نہیں فرماتے ۔ ادھر ادھر ہاتھ نہ بڑھاتے ۔ کھانا بھوک رکھ کر تناول فرماتے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ مومن کی یہ شان ہے کہ وہ کم غذا کھائے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی من پسند غذائیں کھجور، چھوہارہ، دودھ ، پیلوکا پھل، گوشت، پنیر، تزید، تلبیذ، کدو، ککڑی، حلیس مسلوقہ ، حلوہ اور شہد تھیں۔
آئیے اب ہم شہد کے بارے میں پیارے آقا و مولا نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کے ترجمہ کا مطالعہ کرتے ہیں کہ اس شفاء بخش قدرتی غذا میں اور دوا کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کیا کیا ارشادات عالی منقول ہیں۔
اماں عائشہ صدیقہ طیبہ و طاہرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم حلوے اور شہد سے زیادہ محبت رکھتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ شفاتین چیزوں میں ہے، حجام کے نشتر میں ، شہد پینے میں، آگ سے داغ لگانے میں۔مگر میں اپنی امت کو داغ لگانے سے روکتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اور حدیث میں فرمایا کہ سنا اور سنوت کو نہ چھوڑو۔ جیسا کہ ہم نے اس کے متعلق اور بھی بیان کیا ہے کہ شہد کو عربی میں سنوت کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ان میں موت کے سوا ہر مرض کی دوا ہے ۔ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کہ جو شخص ہر مہینے تین دن صبح کے وقت شہد چاٹا کرے اسے کوئی بڑی سے بڑی بلا بھی تکلیف نہیں دے سکتی۔ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شہد ہر جسمانی مرض کے لئے شفاء ہے اور قرآن کریم ہر روحانی مرض کے واسطے دوا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن اور شہد دوناں شفاؤں کو تھامے رکھو۔ حضرت ابع خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میرے بھائی کو دست آرہے ہیں ، میں نے اس کو شہد پلایا مگر اسکے اسہال زیادہ ہوگئے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ایسا ہی فرمایا پھر پلاؤ، چوتھی مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسے شہد پلاؤ ۔ اس نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں نے اسے شہد پلایا لیکن اسہال زیادہ ہوگئے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے اور اللہ کریم کا ارشاد سچا ہے ، اسے پھر شہد پلاؤ۔ چناچہ اسے پھر شہد پلایا گیا اور وہ صحت یاب ہوگیا۔
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صاحبزادے قرآن شریف اور حدیث پاک کے علم سے فیضایاب ہونے کے باعث ہر بیماری کا علاج شہد سے کرتے تھے۔اس پر بعض لوگوں نے اعتراض بھی کیا مگر آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے یہ عادت نہیں چھوڑی ۔ یہ تمام احادیث مبارکہ اور ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا طریقہ کار قرآن پاک کی آیات کریمہ کی ہی تفسیر ہیں۔اس سے صاف پتنہ چلتا ہے کہ مسلمانوں کو شہد سے لگاؤ رکھنے کے لئے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم خود کہہ رہے ہیں۔ گویا مسلمانوں پر آج سے چودہ سو سال پہلے شہد کی شفاء بخش قوتوں کا راز کھول دیا گیا تھا۔ چناچہ مسلمانوں میں شہد کو بطور غذا اور بطور دوا استعمال کرنے کی چودہ سو سالہ روایات موجود ہیں ۔