Friday 8 March 2019

حب مفید درد Effective for Pains

السلام علیکم ورحمۃ و برکاۃ
محترم قارئین الحکمت آن کی مزید ایک پیش رفت حاضر خدمت ہے۔ یہ بات مسلمہ ہے کہ آج کے اس افراتفری کے دور میں جس طرح کی تکالیف اور بیماریوں کا سامنا کرنا ان میں جوڑوں اور کمر کا درد بہت عام پایا جاتا ہے۔
بڑے جوڑوں کے درد کو طب میں وجع المفاصل اور چھوٹے جوڑوں یعنی انگلیوں اور ٹخنہ وغیرہ کے درد کو نقرس کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
چونکہ یہ مرض ہر چہار اخلاط سے پیدا ہوسکتا ہے جیسا کہ فاسد مادہ کے خون میں اجتماع سے جس کی بڑی مثال یورک ایسڈ ہے جس کی وجہ سے چھوٹے بڑے جوڑوں میں درد کا پیدا ہونا۔
حب مفید درد ہمارا معمول مطب ہے جو کہ ہر طرح کے چھوٹے بڑے جوڑوں کے درد، کمر درد، یورک ایسڈ کی وجہ سے ہونے والے دردوں کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے۔

انتباہ: آج کل جا بجا میڈیکل اسٹور اور یونانی اسٹورز پر دردوں کی دوائی کے حوالے سے اشتہارات دیکھنے میں آتے ہیں، جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ ہمارے دوائی کی صرف چند خوراکوں سے جوڑوں وغیرہ کے دردون سے چھٹکارہ حاصل کریں۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ہمارے کچھ بھولے بھالے بھائی بہن وہ دوائی خرید کر جب استعمال کرتے ہیں تو واقعی اس دوا کی پہلی خوراک ہی اپنا اثر دکھاتی ہے، اس سے ہمارے بھولے بہن بھائی بہت متاثر ہوتے ہیں اور اس دوائی کی دل سے قدر کرتے ہوئے دوسرے جوڑوں کے مریضوں کا وہ دوا استعمال کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اس طرح وہ دوا زد عام ہوجوتی ہے۔
مگر کیا کبھی کسی نے سوچا ہوگا کہ آخر اس دوا میں ایسا کیا شامل ہے جو کہ فوری اثر دکھاتا ہے ؟ توآج سن لیں کہ اس دوا میں کاٹریزون ملا ہوتا ہے اور کاٹریزون ایک نہایت خطرناک چیز ہے جو کہ انگریزی ڈاکٹر حضرات بھی انتہائی مجبوری میں اس وقت تجویز کرتے ہیں جب کوئی دوسرے دوا کام نہ کررہی ہو، کاٹریزون ایک طرح کا زہر ہے اس کے لمبے عرصہ استعمال کے بعد شاید ہی کوئی دوسری دوا آپ  کے لئے سود مند ہو، اس کے علاوہ اگر انگریزی ادویات میں کسی بھی قسم کی پین کلر یا دردوں کی گولی استعمال کی جاتی ہے تو یاد رہے کہ مسلسل دروں کی گولیاں استعمال کرنے سے آپ گردے بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔
تفصیل تو خاصی  لمبی ہے مگر یہاں ہم نے اختصار سے کام لیا ہے۔ تو آپ سے التماس ہے کہ اس قسم کی بازاری اشتہاری ادویات سے بچیں اور دوسروں کو بھی صدقہ جاریہ سمجھ کر بچائیں۔
اب کہیں آپ کے دماغ میں یہ سوچ آئے کہ ہماری یہ مفید درد گولیاں بھی تو اس ہی قسم کے اجزا پر مشتمل ہو سکتی ہیں ۔۔۔۔۔ مگر الحمدوللہ ہماری اس گولی یعنی مفید درد میں ایک فیصد بھی مضر صحت اجزا شامل نہیں یہ آپ کسی بھی لیبارٹری سے چیک کرا سکتے ہیں اس میں طب قدیم کے ہی اجزا ملیں گے انشااللہ۔

Friday 1 March 2019

لیکویا کا مکمل علاج Complete Treatment for Leucorrhoea

اس مرض میں عورت کی اندام نہانی سے سفید زردی مائل رطوبت خارج ہوتی ہے ، جس میں کبھی بدبو بھی ہوتی ہے ، اور فی زمانہ کے لحاظ سے مہبلی آلائش لگ بھگ پچاس فیصدی عورتوں میں پائی جاتی ہے ۔ یعنی پانی کی شکایت آج کل بالکل عام پائی جاتی ہے اگر اس مرض کا جلد علاج نہ کیا جائے تو اس سے ضعف اعضاء رئیسہ اور دیگر شکایات کے باعث حمل برقرار رہنے یا حمل ہونے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
علامات
بیرونی طور پر یونی میں خارش ہوتی ہے، اور اس سے سفید زردی مائل رطوبت کا اخراج ہوتا ہے ، کمر میں درد ہوتا ہے ، پیڑو میں بوجھ اور درد کی شکایت محسوس ہوتی ہے ، بار بار پیشاب کی حاجت محسوس ہوتی ہے، ماہواری میں تکلیف محسوس ہوتی ہے ، کام کاج کو جی نہیں چاہتا، اور مرض کی موجودگی میں اکثر حمل نہیں ٹھر پاتا ، اکثر قبض کی شکایت بھی ہو جاتی ہے۔
علاج
لیکوریا کی تکلیف چاہے جس طرح کی بھی مذکورہ بالا دوائی سفوف لیکوریا الحمدوللہ تیر بہدف کی طرح کام کرتا ہے، اگر آپ کا لیکوریا کا مرض بہت زیادہ پرانا نہیں تو اس سفوف کے ایک ہفتہ کے استعال سے سیلان رحم واضح طور پر رک جاتا ہے، پھر بھی اس کا استعمال مسلسل چند ماہ ضرور کرنا چاہیئے۔
اگر مرض لیکوریا پرانا ہے تو ہو سکتا ہے کہ کچھ وقت لگے مگر فائدہ انشااللہ تعالیٰ ضرور ہوگا۔ کیونکہ یہ ہمارا معمول مطب بھی ہے اور سالہا سال کا آزمایا ہوا مجرب نسخہ بھی ہے۔

لیکوریا کے بارے میں مزید جاننے کے لئے یہاں کلک کریں