HOME سرورق

بسم اللہ الرحمن الرحیم
  اللہ کے نام سے شروع جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔

اَللَّھُمَّ رَبَّ النَّاسِ اَذْھِبَ الْبَأسِ وَاشْفِ اَنْتَ الشَّافِی
لاَ شِفَائََ اِلاَّ شِفَاؤُکَ شِفَائً لاَ یُغَادِرُ سَقَمًا
اے اللہ لوگوں کے رب! تکلیف کو دورفرما دے توشفا دے دے تو ہی شفا دینے والا ہے۔ تیری ہی شفاء شفاء ہے ۔تو ایسی شفا عطا فرما جو کسی قسم کی بیماری نہ چھوڑے۔ 


لاتعداد و بیشمار اورتمام تعریفیں اس پاک ذات کے لئے ہیں جس کے قبصہ قدرت میں میں تمام جانداروں کی جان ہے جس نے تمام جانداروں میں موجود سیلز سے لے کر بڑے سے بڑا اعضاء کا انتہائی پیچیدہ نظام ایک انمول نعمت کی صورت میں عطا فرمایا۔ ہمیں اللہ کریم کی اشرف المخلوقات ہونے کے ناطے ان تمام نعمتوں کا شکرادا کرتے رہنا چاہیئے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنے کی مختلف صورتیں ہیں۔ ایک صورت تو یہ ہے کہ ہم اپنے جسم میں موجود ہر اعضاء کو اس طرح استعمال کریں جس طرح ہمارے مالک و خالق کی مرضی ہے کیونکہ ان تمام کا سوال ہم سے لازمی ہوگا، اور ہر اعضاء خود گواہی دیگا کہ اسے کس طرح استعمال کیا گیا اور ایک صورت یہ ہے کہ ہم ان نعمتوں کی مکمل طور پر حفاظت کریں اور انہیں خراب یا بیمار ہونے سے بچائیں کیونکہ ان تمام نعمتوں کا حساب بھی ہم سے لیا جائے گا۔
پہلی صورت تو اس وقت ممکن ہوگی جب ہم اپنے پیارے آقا حضور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق زندگی گزاریں، نماز پڑھیں، اپنی صحت، و صفائی کا خیال رکھیں، کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اور صحت ہزار نعمت ہے اس ہی لئے جیسے ہی کسی بے احتیاطی یا بے اعتدالی کی وجہ سے کوئی مرض پیدا ہو تو اس کا فوری علاج کریں۔

ہم نے اس بلاگ (الحکمت) میں متعدد عام و خاص بیماریوں کا تفصیلی ذکر بمعہ بیماریوں کی تعریف، علامات اور وجوہات کا ذکر پیش کیا ہے جیسا کہ مردانہ پوشیدہ بیماریاں ، زنانہ پوشیدہ بیماریاں ، بچوں کی صحت اور عام صحت کے مسائل کا تفصیلی ذکر پیش کیا ہے تاکہ پڑھنے والوں کو اپنی تکالیف کا درست طریقے سے اندازہ ہوجائے اور وہ اپنی بیماری کو صحیح طور پر سمجھ کر اسکو با آسانی اپنے معالج کو سمجھا سکے۔ اور ہم اللہ کریم کی ذات سے قوی امید رکھتے ہیں کہ مخلوق خدا اس سے فائدہ اٹھا کر ہم عاجز و گناہ گار کو اپنی دعا خیر میں تا دم یاد فرمائیں گے۔
یاد رہے کہ اس بلاگ میں ہمارے تجارتی مقاصد سے کہیں زیادہ خدمت خلق کو ترجیح دی گئی ہے۔

 انتباہ

ہم اپنے عزیز ہم وطنوں اور مسلمان بہنوں اور بھائیوں سے ملتمس ہیں کہ کسی بھی بیماری کے حوالے سے اشتہاری دواؤں کے استعمال سے پرہیز کریں چاہے دوا بنانے والے کسی شخص یا ادارے نے اس کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ہی کیوں نہ ملادیئے ہوں۔ آج اس جدید دور رواں میں اخبارات ، ٹی وی، انٹرنیٹ پر جابجا اشتہاری دواؤں کے اشتہارات کی بہتات ہے جو کہ کچھ اس طرح ہوتے ہیں (مردانہ کمزوری کا مکمل علاج صرف ایک معجون کی ڈبیہ میں آج ہی آزما کر دیکھ لیں، کہیں لکھا ہوتا ہے کیا آپ جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں؟ آج ہی ہماری درد تسکین گولیوں کو استعمال کر کے دیکھیں گارنٹی کے ساتھ مکمل شفاء پائیں ۔۔۔۔۔وغیرہ وغیرہ۔) اوپر سے المیہ یہ ہے کہ ہمارے عزیز مسلمان بہن بھائی اس پر بغیر سوچے سمجھے عمل پیرا بھی ہوجاتے ہیں اس سے انکو فائدہ کی بجائے نقصان کا احتمال زیادہ ہو تا ہے۔
سمجھنے والی بات یہ ہے کہ کافی ساری بیماریوں کی علامات ایک جیسی ہوتی ہیں مگر انکی وجوہات الگ الگ ہوتی ہیں اور اچھا معالج ہمیشہ وجوہات کو اچھی طرح جان کر ان وجوہات کی جڑ کو ختم کرتا ہے تاکہ بیماری کا جڑ سے خاتمہ ہو سکے ۔
مثال کی طور پر سر درد کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں جیسے کہ رکا ہوا دماغی نزول جس کو عام طور پر نزلہ کہا جاتا ہے ، ڈپریشن ، عضلاتی کھنچاؤ، دماغی محنت ، نیند کی کمی ، ہائی بلڈ پریشر یاد رہے یہ تمام مسئلے سر درد کی اصل وجوہات ہو سکتے ہیں اب کیا یہ ممکن ہے کہ تمام وجوہات سر درد کی ایک ہی دوا ہونی چاہیئے؟ ایلو پیتھی طریقہ علاج میں تو بذریعہ پین کلر گولی یا انجیکشن دے کر اس درد کو وقتی افاقہ ہو سکتا ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ مکمل حل ہے؟ کیا متواتر پین کلر گولی یا انجیکشن کے استعمال سے مضر صحت اثرات مرتب نہیں ہوتے؟
اس ہی طرح سے مردوں کے خاص مسائل جیسے کہ مردانہ کمزوری کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثال کی طور پر کسی قسم کی جسمانی کمزوری ، دماغی کمزوری ، اعصابی کمزوری، جلق یعنی مشت زنی،کثرت مباشرت اوربڑھتی ہوئی عمربھی مردانہ کمزوری کا موجب ہو سکتی ہے تو ظاہر یہ ہوا کہ مردانہ کمزوری کی بھی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں ۔ اب سب کو ایک ہی ڈنڈی سے ہانکنا تو سراسر ذیادتی ہی ہے۔ اور اس مقدس پیشہ سے بھی روگردانی کے سوا کچھ نہیں۔
الغرض ہم اپنے تجربہ اور مشاہدہ کی بنیادوں پر اپنے عزیز ہم وطنوں اور مسلمان بہن بھائیوں کو اشتہاری دواؤں سے ہمیشہ بچنے کی تلقین کرتے ہیں۔ شاید یہ ہی ہمارے لئے صدقہ جاریہ بن جائے۔ وللہ تعالیٰ عالم۔

قانون حکمت

ہم دوا دیتے تو ہیں لیکن شفاء دیتا ہے تو

خاک میں اکسیر کے جوہر دکھا دیتا ہے تو

زہر میں بھی تیری قدرت سے شفاء موجود ہے

گر نہ ہو رحمت تیری تریاق بھی بیسود ہے

الہٰی آرزو یہ ہے کہ جو آئے شفاء پائے

مریض لادوا آکر یہاں اپنی دوا پائے

ولیکن ہاتھ میں تیرے حیات و موت کے ساماں

کوئی ہے شاد صحت سے کوئی مرض سے نالاں

نیست در قانون حکمت صنف قسمت را علاج

طشت فکر بو علی ایں جا زبام افتادہ است۔

احقر ڈاکٹر محمد نعیم صدیقی
 

No comments:

Post a Comment