Sunday 7 July 2019

نسخہ معجون سقنقور



السلام علیکم و رحمۃ و برکاۃ
لیجیئے دوستوں کافی دن کی غیر حاضری کے بعد آج پھر حاضری ہوئی ہے، آج آپ بھائیوں کے لئے ایک اکسیر و نادر نسخہ حاضر ہے بنائیں، بنوائیں استعمال کریں یا کروائیں اور دعائوں میں فقیر کو ہمیشہ یاد رکھیں۔

 معجون سقنقور
 ھوالشافی
اجزا و ترکیب
گھو کھر دوکنی یعنی خارخسک آدھا سیر کو خوب باریک پیس کر روغن ذرد یعنی اصلی گھی میں چرب کر کے چار سیر دودھ میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں اور کھویا کر لیں جب کھویا تیار ہوجائے تو حسب ذیل ادویہ تیار کر کے ملا لیں جائفل، جلوتری، لونگ، تیز پات، دانہ الائچی خورد، رومی مصطلگی، زعفران، موصلی سفید، ہر ایک چھ ماشہ پھر اس کھویا کو آدھا سیر اصلی گھی میں بریاں کر لیں جب سرخی مائل ہو جائے تو دو سیر مصری کا قوام شامل کر کے معجون بنالیں ۔

فوائد
یہ معجون از حد مقوی باہ ہے اس کے علاوہ جریان، احتلام، اور سرعت انزال کو دور کر کے مادہ منویہ کو از حد گاڑھا کرتا ہے، کھوئی ہوئی طاقت کو بھال کرتا ہے، ڈھلتی عمر میں بھی جوانی کی امنگیں اور شباب کے ولولے پیدا کرتا ہے۔ الغرض جو صاحب استعمال کریں گے وہ خوش ہوجائیں گے۔


مقدار خوراک : ایک چائے کا چمچ رات سوتے وقت نیم گرم دودھ سے۔
   
انتباہ : یاد رہے دوا کے تمام اجزا اصلی اور خالص ہوں، اور بہت ہی عمدگی سے تیار کری یا کسی قابل بھروسہ، تجربہ کار، اور بہت ایماندار طبیب سے تیار کروائی جائے۔