Sunday 16 June 2019

کشتہ قلعی فوائد اور بنانے کی ترکیب

کشتہ قلعی
یہ سب دھاتوں سے ہلکی دھات ہے۔ اس کے باریک سے باریک ورق تیار کئے جا سکتے ہیں، مگر تار نہیں کھینچا جا سکتا اور مزے کی بات یہ ہے کہ اسے زنگ بھی نہیں لگتا۔
 
فوائد کشتہ قلعی
یہ کشتہ جریان کے لئے تیر بہدف کی طرح ہے، پرانے سے پرانے جریان کا اللہ کریم کے حکم سے چند دنوں میں فائدہ ہوجاتا ہے۔ اس کے علاوہ احتلام و سرعت انزال کو بھی فائدہ دیتا ہے۔ بظاہر یہ ایک معمولی دکھائی دینے اور سمجھی جانے والی ایک قلعی کا کشتہ ہے مگر اس کے فوائد بیش بہا ہیں۔
یاد رہے اگر اس کشتہقلعی سے کسی کو فائدہ نہ ہو تو سمجھ لینا چاہیئے کہ اجزا میں کسی قسم کی کمی یا بیشی ہو گئی یا اجزا اصلی اور عمدہ نہیں تھے یا پھر بنانے میں کوئی لغزش ہوگئی ہے۔

کشتہ قلعی بنانے کی ترکیب
قلعی پانچ تولہ کو کسی لاہے کی کڑاہی میں ڈال کر پگھلائیں اور پھر اس پر ایک چٹکی قلمی شورہ کی ڈال کر اوپر سے دوسری چٹکی بھنگ کی دیتے جائیں ایسا کرنے سے فوری طور پر ایک شعلہ نکلے گا۔ ایک لوہے کی موصلی دوا پر ہلکے ہاتھ سے پھیرتے جائیں۔ اور بدستور چٹکی چٹکی سے قلمی شورہ پائو بھر اور بھنگ پائو بھر ختم کردیں۔اس دوا کے ختم ہونے کے بعد خاکستر کو کڑاھی کے اندر ہی اکھٹی کر کے ایک گھنٹہ مزید آنچ دیں۔ پھر کڑاھی کو اتار کر زمین پر رکھ دیں۔اور سر ہونے پر ایک کوزہ گلی میں گل حکمت کر کے پانچ سیر اپلوں کی آگ لیں۔ بالکل سفید براق کشتہ نکلے گا لیکن ٹھیریں کیونکہ اس کے اندر شورہ ہے اس لئے اس کو کسی برتن میں ڈال کر صاف پانی سے دھوئیں اور اس کو برتن میں ٹکا کر رکھیں۔ جب نتھر آئے تو پانی کو  گرادیں اور یہی عمل سات بار کریں۔ تاکہ  قلمی شورہ کے تمام اثرات نکل آئیں اور خالص کشتہ باقی رہ جائے اب اس کشتہ کو کسی چینی کی پلیٹ میں رکھ کر دھوپ میں خشک کر کے ململ کے کپڑے میں چھان کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
 
مقدار خوراک
ڈیڑھ سے دو رتی کشتی قلعی ہمراہ مکھن استعمال کرایں یا کروائیں۔  انشااللہ پندرہ یوم میں شرطیہ افاقہ ہوگا۔

گو کہ اس کو بنانے میں خاصی محنت اور ماہرت درکار ہے مگر اس کے بہترین نتائج کے بعد انشااللہ آپکی محنت وصول ہو جائے گی۔ یاد رہے یہ کشتہ قلعی نہ صرف جریان، احتلام اور سرعت کے لئے بہترین ہے بلکہ جگر کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے، ہمارے مطب کا ہزاروں بار کا آزمایا ہوا نسخہ من و عن آپکے گوش گزار کر دیا ہے امید ہے آپ اپنی دعائوں میں خاکسار کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
جو حضرات اس کو بنانے سے قاصر ہین وہ اپنے کسی قریبی تجربہ کار اور ایماندار طبیب سے رجوع کر کے ان سے بنوا سکتے ہیں۔

1 comment:

  1. کیا یہ بار بار پیشاب آنے کی بھی اصلاح کرتا ھے

    ReplyDelete