Saturday 21 July 2018

جگر و تلی کی بیماریایوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء Treatment of liver and stomach diseases by honey and other ingredients

جگر و تلی کی بیماریایوں کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء
اس بیماری میں کمزوری اور دبلا پن ہو جاتا ہے چہرے کا رنگ خون کی کمی کی وجہ سے پھیکا پڑ جاتا ہے ۔یاد رہے کہ جگر غذا کے رس سے خون بنانے کا کام سر انجام دیتا ہے اور جب جگر کمزور ہو جاتا ہے تو خالص خون کم مقدار میں پیدا ہوتا ہے ۔ کمزوری روز بروز بڑھتی ہی جاتی ہے۔

نمبر ۱۔ جگر کی بیماری (ضعف جگر ) کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر اجزاء۔
ضعف جگر کے لئے شہد ڈھائی تولہ گائے کے دودھ میں یا بحالت مجبوری بغیر دودھ کے کھلایا کریں تو جگر کی شکایت دور ہو جائے گی ۔ یا پھر صرف خالص شہد ہر روز تین تولہ کھلایا کریں جگر کی خرابی کے لئے نہایت مفید ہے۔

نمبر۲۔ اکسیر جگر۔
شہد خالص اڑھائی تولہ گائے کے دودھ میں حل کر کے پلایا کریں تو انشاء اللہ ضعف جگر کی شکایت دور ہو جائے گی۔

نمبر ۳۔ کمزوری جگر اور تلی کا علاج بذریعہ شہد۔
خالص شہد دو تولہ گائے کے دودھ کے ساتھ کھانے سے کمزوری جگر و تلی رفع ہو جاتی ہے یا پھر روزانہ صبح سے تین سے نو چھنٹانک گائے کے دودھ میں ایک تا آدھا چھنٹانک شہد حل کر کے پلایا کریں ،چند ہفتہ ایسا کرنے سے انشاء اللہ کمزوری جگر رفع ہو جائے گی اور چہرے پر خون کی جھلک آجائے گی۔
نسخہ نمبر ۱۔
شہد بارہ تولہ ، زعفران اصل کشمیری چھ ماشہ، دار چینی ایک تولہ ۔ دونوں کو ملائیں اور ایک ایک تولہ صبح و شام کھائیں یہ ضعف جگر میں بیحد مفید ثاب ہوگی انشاء اللہ۔
نسخہ نمبر ۲۔
شہد کے ساتھ ایک تولہ مغز پستہ صبح کھائیں۔ یہ تلی اور جگر کے امراض میں بہت فائدہ دیتا ہے بلکہ اللہ کے حکم سے اس سے جگر اور تلی کے مدے بھی کھل جاتے ہیں۔

نمبر ۱۔ استسقاء کا علاج بذریعہ شہد۔
استسقاء کے علاج کے لئے پونے تولہ شہد پانی میں حل کریں روزانہ پینے سے مرض استسقاء ختم ہو جاتا ہے اور پیٹ اپنی اصلی حالت میں آجاتا ہے۔

نمبر ۲ ۔ استسقاء کا علاج ۔
استسقاء کے لئے ایک چھنٹانک زنجبیل زعفران ہر ایک چھ ماشہ پیس کر ملائیں ۔ خوراک ایک تولہ صبح ایک تولہ شام لیں یہ استسقاء طبلی میں سود مند ہے۔
نمبر ۳۔ یرقان یعنی پیلیا کا علاج بذریعہ شہد۔
یرقان کے مریض کے لئے گل تازہ نیم ۳۵ گرام، شہد خالص ۱۲ گرام گل کو کچل کر ۱۲۰ لیٹر پانی میں جوش دیں یہاں تک کہ آدھا رہ جائے ۔ چھان کر ٹھنڈا ہونے دیں پھر شہد ملائیں اور دن میں دو بار لیں۔

خون کی کمی کا علاج بذریعہ شہد۔
جن لوگوں میں خون کی کمی ہو جاتی ہے اور ان کا رنگ بھی ذرد پڑ جاتا ہے ، ساتھ میں بدن بھی سوکھ جاتا ہے ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ ایسے لوگوں طرح طرح کی اشتہاری دوائیں استعمال کرتے ہیں ، لیکن آفاقہ نہیں ہوتا۔ اگر ایسے لوگ جن میں خون کی قلت ہو وہ تمام دوائیں چھوڑ کر صرف تھوڑا سا پانی اور تھوڑا شہد ملا کر پی لیا کریں تو اللہ کریم کے حکم سے پہت فائدہ ہوگا۔اور ساتھ میں ان کی تونائی بھی بحال رہے گی۔

نمبر ۵ ۔ تلی کے بڑھ جانے کا علاج۔
اگر اللہ نہ کرے تلی بڑھ جائے اور نوبت آپریشن تک آپہنچے تو اس صورت میں شہد کا فوری طور پر سہارا لیں ۔شہد کو اونٹنی کے دودھ میں ملا کر صبح و شام پلائیں اور یہ عمل مسلسل جاری رکھیں ۔ انشاء اللہ تیر بہدف علاج ثابت ہوگا۔۔ یاد رہے اس میں عرق مکوہ اور شہد کا کا استعمال بھی بہت سود مند ہے۔


استسقاء اور یرقان۔
شہد بارہ گرام بتھورا کے بیج نو گرام دونوں کو ملا کر روزانہ پینا استسقاء اور یرقان کے لئے یکساں مفید ہیں۔


یرقان
یرقان کی حالت میں انار کے خالص پانی میں شہد ملا کر دن میں کئی بار پلانے سے یرقان ٹھیک ہو جاتا ہے ۔ ان سب امراض میں چکنائی اور گرم اشیاء مثال کی طور پر سرخ مرچ اور نمک کا پرہیز ضروری ہے۔
بزرگوں کء چند آزمودہ اور تیر بہدف نسخہ جات آپکی خدمت میں پیش ہیں۔ امید ہے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔


نسخہ نمبر ۱۔
دل کی تقویت کے لئے آپ شہد کا ایک کھانے کا چمچ روزانہ استعمال کریں۔ چاہے خالی پیٹ دودھ میں ڈال کر یا پھر دہی میں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔اس طرح دل کو زبردست تقویت پہنچتی ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔
اگر آپ کو سکی وقت دل بیٹھتا محسوس ہو تو چائے کا ایک چمچ شہد چاٹ لیا کریں ۔ انشاء اللہ بہت مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔
اگر آپ کو اعصابھی تھکن محسوس ہو تو ایک چمچ شہد چاٹ لیا کریں صرف بیس منٹ میں تھکن دور ہو جائے گی اور آپ تازہ دم ہو جائیں گے۔ یا پھر اعصابی کھنچاؤ کے مریض کو ایک گلاس پانی میں ایک چمچ شہد ڈال کر پلائیں ۔
نوٹ ۔ اگر آپ شہد کو غذا کا مستقل جز بنا لیں تو اللہ کریم کے حکم سے جگر کی کسی بیماری کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔



No comments:

Post a Comment