Monday 9 July 2018

آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of eye diseases by honey


آنکھوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد
آنکھوں کے بیشمار امراض جس میں آشوب چشم ، سرخی چشم، ہررال چشم، رتوندامی، پھولا، جالا، ککرے، موتیابند، شب کوری اور نزول الماء وغیرہ شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر کے لئے شہد ایک مفید دوا ہے۔
نمبر ا۔ آشوب چشم
آنکھوں کی اس تکلیف میں آنکھوں سے رطوبت بہتی ہے ۔ پپوٹوں کے اندر کی جھلی اور کبھی ڈھیلے کے اوپر کی جھلی بھی سرخ ہوجاتی ہے۔
 

آشوب چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
  عرق گلاب میں ہم وزن شہد کو حل کر کے ایک ایک سلائی دن میں دو یا تین بار لگانے سے انشاء اللہ تکلیف دور ہوجائے گی۔

نمبر ۲۔ نظر کی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد۔
نظر کی کمزوری کے لئے شہد دو تولہ ایک پیالی نیم گرم دودھ میں ملاکر سوتے وقت پینا چاہیئے یا صبح ناشتہ میں استعمال کیا جائے اور ایک سلائی آنکھوں میں لگائی جائے تو نظر کی کمزوری سے نجات مل جاتی ہے۔

نمبر ۳۔
سرخی چشم کا علاج بذریعہ شہد۔
سرخی چشم کے لئے آدھا کلو موٹی موٹی ہلیلہ زرد کسی مٹی کی ہنڈیا میں ڈال کر تقریباٌ ڈیڑھ کلو پانی شامل کریں اور اسے دھیمی آنچ پر پکائیں ۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں۔ اس میں آدھا کلو شہد اور ایک کلو بورہ کھانڈ دیسی ملا کر مرتبان میں ڈال کر پانچ سے سات کلو گندم کے ڈھیر میں بند کر دیں ۔ ایک ماہ بعد گندم سے تیار والا مرتبان نکالیں اور روزانہ نصف چھنٹانک استعمال کریں ۔ یہ معجون سرخی چشم کے علاوہ نزول الماء ، ککروں اور دائمی قبض کے لئے بھی بہت مفید ثابت ہوگا انشاء اللہ۔

نمبر ۴۔ رتوندا کا علاج بذریعہ شہد سے۔
رتوندا کے مرض میں مریض کو رات میں کچھ نظر نہیں آتااس لئے ایسے مریض کو رات کا اندھا کہتے ہیں ۔ رتو ندا کے مریض کو چاہیئے کہ وہ خمیرہ گاؤ زبان عنبری جواھر والا آدھی چمچ اور شہد دو چمچ صبح و شام کھائے اور دو، دو سلائی شہد آنکھوں میں سوتے وقت لگائے یہ عمل وہ تین سے چار ماہ تک جاری رکھے انشاء اللہ تعالیٰ شہد اپنا جادوئی اثر دکھائے گااور مریض کا مرض بحکم اللہ پاک کریم جاتا رہے گا۔

نمبر ۵۔ پھولا کا علاج بذریعہ شہد سے ۔
آک کے دو پتے کوٹ کر پانی نچوڑ لیں ۔ بارہ سنگا ایک تولہ لے کر سل پر اس آک کے پانی میں رگڑ لیں ۔ جب خشک ہو کر سفوف بن جائے تو اس میں ہم وزن شہد ملا کر خوب کھرل کر لیں اور شیشی میں محفوظ کر لیں۔ اس دوائی کو دن میں تین چار بار پھولے پر لگائیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ایک اور نسخہ تھوڑا سا خوردنی نمک شہد میں ملا کر آنکھوں میں لگانے سے پھولا دور ہوجاتا ہے یا پھر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگا چار ماشہ لے کر شہد خالص ایک تولہ میں اچھی طرح ملا لیں۔ دن میں کئی مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں۔ مہینہ ڈیڑھ تک استعمال کریں پھر قدرت کا کرشمہ دیکھیں ۔

جالا اور دھند کا علاج بذریعہ شہد۔
دھند اور جالے کے لئے یہ نسخہ متعدد مرتبہ کا مجرب ہے۔ بادی النظر میں معمولی دکھائی دیتا ہے لیکن فوائد کے حساب سے لاجواب ہے، شہد خالص ایک تولہ لے کر شیر مدار میں تیار کردہ کشتہ بارہ سنگھا چار ماشہ شامل کر لیں اور اسے اچھی طرح ملائیں دن میں تین مرتبہ تین تین سلائیاں آنکھوں میں لگائیں ایک مہینے تک انشاء اللہ دھند اور جالے کی شکایت دور ہوجائے گی۔
نمبر ۷۔ ککرے کا علاج بذریعہ شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے۔
نسخہ معجون خوردنی۔
اجزاء
ہلیلہ زرد موٹی موٹی آدھا کلو۔ شہد آدھا کلو ۔پانی ڈیڑھ کلو۔ بورہ کھانڈ ایک کلو۔
ترکیب
ھریڑ کو کسی مٹی کے برتن میں ڈال کر اس میں پانی شامل کر کے ہلکی آنچ پر پکائیں ۔ جب پانی خشک ہوجائے اور ہلیلہ (ھریڑ) پھول جائے تو آگ سے اتار کر چھلکا پیس لیں اور گٹھلیاں پھینک دیں پگر اس میں بورہ کھانڈ اور شہد ملا کر مرتبان میں ڈال کر سات کلو گندم سے نکال کر روزانہ نصف چھٹانک استعمال کریں۔ ککرے کے مرض میں انشاء اللہ واضح افاقہ ہوگا۔

نمبر ۸۔موتیا بند
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
امراض موتیا بند کے لئے شہد ایک ماشہ ۔ پیاز کا پانی ایک ماشہ ۔ کافور بھیم سینی چار رتی ملا کر شیشی میں رکھ لیں اور سلائی سے آنکھوں میں لگائیں ۔ یہ نسخہ موتیا بند کے لئے اکسیر ہے۔
ایک اور نسخہ خالص شہد اعر پیاز کا پانی آدھ آدھ تولہ ۔ کافور بھیم سینی ڈیڑھ ماشہ ۔ تینوں اشیاء شیشی میں ڈال کر خوب ہلائیں یہاں تک کہ یہ یک جان ہوجائیں ۔ صبح و شام ود تین قطرے آنکھ میں ڈالیں صف چند ہفتوں کے استعمال سے موتیا بند کا پانی بند ہوجاتا ہے۔یا پھر موتیا سفید کی ابتداء میں اگر شہد کا استعمال مسلسل رکھیں اور عرق گلاب سے آنکھوں کو دھوتے رہیں اور شہد لگاتے رہیں تو موتیا بند کا پانی اترنا رک جاتا ہے۔

نمبر ۹۔ شب کوری
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
شب کوری کے لئے شہد اور پیاز کا پانی اور سیاہ بکری کے جگر کا پانی مساوی یعنی ہم وزن ملا ک دن میں سلائی سے تین یا چار مرتبہ آنکھوں میں لگائیں گے تو اللہ کریم کے حکم سے آنکھوں کی شب کوری جاتی رہے گی۔

نمبر۹۔ نزول الماء
کا علاج بذریعہ شہد سے۔
نزول الماء کے لئے اس مرض میں آنکھ کے اندرونی پردوں کے اندر غلیظ رطوبت اترتی ہے جس سے بصارت میں فرق پڑ جاتا ہے۔ اس رطوبت کی ذیاتی سے بصارت کا سوراخ بند ہوجاتا ہے اور کوئی چیز واضح دکھائی نہیں دیتی ۔ ڈاکٹروں کے مطابق اس کا آخری حل آپریشن ہوتا ہے ۔ مگر بفضل تعالیٰ ہم اس مرض کے چند نسخے آپ کی خدمت میں پیش کر رہے ہیں، امید ہے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔
نسخہ نمبر ۱۔ (معجون نزول الماء)
پندرہ تولہ شہد میں وج، ہینگ۔ سونٹھ دو دو تولہ۔ چھ ماشہ افیون خالص پیس کر حل کر لیں اور اس کا معجون بنا لیں جب موتیا اترنے کی علامت نظر آئیں تو روزانہ ایک سے دو ماشہ تک یہ معجون کھلانے سے یہ مرض انشاء اللہ تعالیٰ ختم ہو جاتا ہے۔
نسخہ نمبر ۲۔ (سرمہ نزول الماء)
ہینگ خالص باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور صبح و شام آنکھ میں لگاتے رہیں ۔ اسکے استعمال سے ابتداء نزول الماء میں اللہ کریم کے حکم سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ نیز یہ شب کوری کو بھی دفع کرتا ہے۔
نسخہ نمبر ۳۔ (معجون نزول الماء)
شہد پندرہ تولہ ، ہینگ ، سونٹھ اور وج ہر ایک دو دو تولہ ۔ افیون چھ ماشہ بایک پیس کر شہد کے ساتھ ملا کر معجون بنائیں ۔ نزول الماء کے لئے انشاء اللہ بہت مفید ہوگا۔ خوراک چھ ماشہ ایک تولہ تک مکھن میں رکھ کر نوش فرمائیں۔
نسخہ نمبر ۴۔ (معجون دج)
وج ڈیڑھ تولہ ۔ ہینگ سونٹھ اور سونف ہر ایک نو ماشہ باریک پیس کر ایک پاؤ شہد میں شامل کرکے معجون بنالیں ۔ نزول الماء کے لئے بے حد مفید ہے۔

No comments:

Post a Comment