Saturday 8 December 2018

گردہ اور مثانہ کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔

گردہ اور مثانہ کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
مریض کمر میں ریڑھ کی ہڈی کے کسی ایک طرف گردہ کے مقام پر درد محسوس کرتا ہے۔
گردہ کا درد۔
گردہ کے درد کے لئے سہاگہ تیلیا ایک تولہ باریک پیسیں اور روغن گلو پانچ تولہ کے ہمراہ کڑاہی میں ڈال کر آگ پر رکھ دیں۔ جب سہاگہ پھول جائے تو نکال کر پیس لیں اور دس تولہ شہد میں ملا کر رکھ دیں ۔ یہ لعوق انگلی سے ہر روز تین ماشہ کے قریب چاٹتے رہیں ۔ یاد رہے کہ اس کے استعمال سے پتھری گل جاتی ہے اور پیشاب بھی کھل کر آتا ہے۔ اور اللہ پاک رب العزت کے حکم سے گردہ و مثانہ صاف ہو جاتے ہیں۔

ذیابیطس یعنی شوگر ۔
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے میٹھی اشیاء بہت مضر ہوتی ہیں لیکن اس شہد خالص میں ایک تولہ اور چار رتی سلاجیت خالص شامل کر دیں اور دن میں تین بار کھائیں تو آپ کو قدرت کے عطا کردہ فوائد کا اندازہ از خود ہو جائے گا انشاء اللہ عزوجل۔

پیشاب کے رک جانے کا علاج۔
اگر اللہ نہ کرے پیشاب رک جائے تو خالص شہد چھ تولہ اور سرد چینی چار ماشہ کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کریں انشاء اللہ رکا ہوا پیشاب جاری ہو جائے گا۔

سوتے میں پیشاب کرنے کے مرض کا علاج۔
یہ مرض عام طور پر بچوں میں ہوتا ہے جن کا پیشاب غیر ارادی طور پر سوتے میں بستر پر خارج ہو جاتا ہے ۔ علاج کے لئے آمل کا چھلکا اور سیاہ ذیرہ ہر ایک دس گرام اور شہد ساٹھ گرام ۔ پہلی دو دواؤں کا باریک سفوف بنا لیں اور شہد ملا کر ۔ صرف چھ گرام یا عمر کے حساب سے کم و پیش سوتے وقت دیں۔

البیومی توریا یعنی گردہ کے کمزوری کا علاج شہد و دیگر اجزاء سے۔
گردہ کی کمزوری کے لئے شہد خالص بارہ تولہ ، مغز نارجیل ، مغز فندق، مغز پستہ، مغز چلغوزہ، مغز اخروٹ، مغز بادام ہر ایک ایک تولہ ۔ شہد کے علاوہ باقی اجزاء باریک پیس لیں پھر ملا کر ایک تولہ صبح و ایک تولہ شام ہمراہ گائے کے نیم گرم دودھ سے دیں ۔ انشاء اللہ شاندار فوائد کا اندازہ آپ کو اس کے کچھ عرصہ کے استعمال سے ہو جائے گا۔

No comments:

Post a Comment