Thursday 23 August 2018

مقوی دماغ ۔ Powerful brain


 
مقوی دماغ ۔
مقوی دماغ اللہ رب العزت کی طرف سے وہ معجزانہ تحفہ ہے جس نے دنیا کووطرہ حیرت میں ڈال دیاہے۔ آپ اس کو آسانی سے بنا کے آزما سکتے ہیں۔عمدہ دماغ اور حافظہ دنیا کی بہترین دولت ہے، مقوی دماغ آپ کا بہترین دماض بنا سکتی ہے ۔ طلباء، اساتذہ، وکلاء، صحافیوں ، کلرکوں اور دماغی محنت کرنے والوں کے لئے نعمت خداوندی ہے۔

مقوی دماغ کے خواص ملاحظہ ہوں۔
 
مقوی دماغ قوت حافظہ اور دماغ کے لئے ایسی زبردست اکسیر ہے کہ جس کے چند روزہ استعمال سے برسوں کی بھولی ہوئی چیزیں یاد آنے لگتی ہیں۔ 
 مقوی دماغ ایسے اصحاب کے لئے جو دماغی محنت کرتے ہوں بہترین نعمت خداوندی ہے۔
مقوی دماغ اللہ کریم کے حکم سے دماغ کی تمام قوتوں میں ایک نئی روح پھونک دیتی ہے۔
مقوی دماغ استعمال کرلینے کے بعد طبعیت میں خواہ مخواہ مطالعہ کی طرف رغبت آجاتی ہے۔
مقوی دماغ جسم میں چستی ، دل میں فرحت اور دماغ میں تیزی پیدا کرتی ہے۔
مقوی دماغ بھوک کو چمکاتی ہے اور قوت ہاضمہ کو درست کر کے غذا کو جزوبدن بناتی ہے۔
مقوی دماغ زندگی کے لئے کیمیاہے، صحت کے لئے اکسیر ہے، دماغ کے لئے نعمت سے کم نہیں۔
یاد فرما لیں یا ذہن نشین فرمالیں کہ اگر آپکا دل پریشان رہتا ہے تو بہترین شے جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ مقوی دماغ ہے۔
اگر آپ کی قوت حافظہ اور ذہن اچھی طرح کام نہیں کرتا تو آپ کے لئے بہترین شے جو آپ استعمال کر سکتے ہیں وہ مقوی دماغ ہے۔
اگر آپ دنیا میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو اللہ کے حکم سے مقوی دماغ کا استعمال آپ لئے بہت بڑی نعمت ثابت ہو سکتا ہے۔ آج کل کے اس نفسا نفسی کے دور میں ہر شخص کو مقوی دماغ کے استعمال کی بہٹ ضرورت ہے۔

نسخہ ملاحظہ ہو ۔ھوالشافی۔
جوہر تر پھلہ ایک تولہ، کشتہ چاندی ایک تولہ۔ دونوں کو کانچ یا چینی کے کھرل میں ڈال کر ملا دیں اور پھر شوگر آف ملک یعنی دودھ کی کھانڈ چار تولہ شامل کر کے ایک گھنٹہ کھرل کر لیں ۔ اور شیشی سنبھال رکھیں ۔ بس نہایت ہی خوش نما اور مفید الاثر دوا تیار ہے۔

ترکیب استعمال۔
چار رتی دوا کو ایک تولہ گائے کے مکھن میں ملا کر بوقت صبح جام نوش فرمائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ایک ماہ کے متواتر استعمال سے دماغی کمزوری رفع ہوجاتی ہے۔اللہ پاک کے حکم سے حافظہ کی قوت میں پیش بہا اضافہ ہو جاتا ہے ۔

آپکی آسانی کے لئے ہم جوہر تر پھلہ بنانے کی ترکیب بھی درج کر دیتے ہیں۔
ہلیلہ، بلیلہ، آملہ ہر سہ کم از کم سیر سیر بھر کر جلالیں اور اس کی خاکستر میں آٹھ گنا پانی ڈال کر لوہے کے مصفا برتن میں ڈال رکھیں۔ اور دن میں تین سے چار مرتبہ پیپل یا برگد کی لکڑی سے ہلاتے رہیں ، اور تین دن گزرنے پر نتھرے ہوئے پانی کو علیحدہ کر کے کسی صاف برتن میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں اور دھیمی دھیمی آگ پر پکائیں یہاں تک کے تمام پانی جل کر خاکستری مائل سفید رنگ کی چیز باقی رہ جائے اب اس کو کسی چینی کے برتن میں ڈال کر بدستور تین دن رکھ کر صاف پانی نتھار لیں اور چینی کے برتن میں ڈال کر کوئلوں کی آگ پر پکائیں تمام پانی جل جانے پر سفید براق چیز باقی ہر جائے گی۔بس یہی جوہر تر پھلہ ہے جو مقوی دماغ کے اندر پڑتا ہے۔ بنا کر آزمائش شرط ہے۔

نوٹ۔ جوہر تر پھلہ بنانا ہر کس و ناکس کے لئے شاید ممکن نہیں، تو کوشش کریں کہ اپنے کسی قریبی اور اعتماد والے طبیب سے اس کو خرید لیں اور باقی کشتہ چاندی تو آسانی سے مل سکتا ہے باقی دوا بنانا آسان ہے ۔ دوسری صورت میں یہ پورا نسخہ کسی اعتماد والے ایماندار طبیب سے بناوا لیں۔
ہمیں اپنی قیمتی دعاؤں کا حصہ بنانا نہیں بھولیں۔ جزاک اللہ ھو خیر۔

No comments:

Post a Comment