Thursday 9 August 2018

عورتوں کی مخصوص بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔ Treatment for women's Specific Problems by Honey

عورتوں کی مخصوص بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد و دیگر اجزاء۔
شکایت رحم اکثر خواتین کو یہ عارضہ لاحق ہوتا ہے۔ اور اس کی بہت سے علامات ہوتی ہیں اور بہت سے علاج کئے جاتے ہیں۔ یہاں ہم ایک مجرب اور سریع الاثر دوا کا ذکر کریں گے جو ورم رحم، زخم رحم اور بندش حیض جیسے مسائل کو ختم کرنے میں اپنی مثال آپ ہے۔ اور سب سے بڑ ھ کر یہ کہ اس دوا کے استعمال کرنے کے فوری بعد یہ اپنا اثر شروع کر دیتی ہے جو کہ باعث تشفی ہوتا ہے۔

نمبر ۱۔ رحم کی سوجن (ورم رحم ) کا علاج۔
رحم کی سوجن یا ورم کے لئے ریوند خطائی، گائے کا گھی اور شہد۔سب سے پہلے ریوند خطائی کو باریک پیس کر اسے گائے کے گھی سے تر کریں پھر اس میں شہد حل کر کے آمیزہ بنا لیں پھر اس میں فیتلہ تر کر کے اسے رحم کے اندر داخل کریں ۔ اس نسخے سے رحم کے زخم یا سوجن بہت جلد اچھے ہو جائیں گے اور خاص کر ورم رحم یا مواد کے اجتماع کے لئے بے حد مفید ہے ۔ اس سے رحم صاف ہو جاتا ہے ، خون حیض کھلنے میں بھی مدد ملتی ہے ۔ اللہ نبارک و تعالیٰ کے حکم سے درد میں راحت و تسکین محسوس ہوتی ہے۔

نمبر ۲۔ ساخت حمل جاننے کا طریقہ۔
شہد سات ماشہ پانی میں حل کر کے عورت کو نہار منہ پلائیں ۔ اگر اس کے پینے سے مروڑ ہو تو یقین کر لینا چاہیئے کہ حمل ہے ورنہ نہیں۔

نمبر ۳۔ بانچھ پن کا علاج۔
بانچھ پن کے لئے اسگند ھ دو تولہ لے کر نصف کلو پانی میں جوش دیں۔ جب پانی چوتھائی حصہ باقی رہ جائے تواس کو چھان کر دو تولہ شہد سے میٹھا کر لیں ۔ اور جب شہد خوب اچھی طرح حل ہو جائے تو گائے کا گھی ایک تولہ ۔ گائے کا دودھ کپ چھنٹانک اورمصری ایک تولہ ملا کر شام کے وقت پی لیا کریں اور احتیاط کریں کہ یہ دوا حیض سے فراغت کے بعد استعمال کی جائے۔

نمبر ۴۔ احتباس حمل کا علاج۔
یہ ایک نہایت تکلیف دہ مرض ہے جس میں عورت کو حیض کھل کر نہیں آتا یا بالکل بند ہو جاتا ہے ۔جو کہ کئی دوسرے قسم کے امراض کا سبب ہو جاتا ہے جیسے کہ حمل قرار نہیں پانا۔ آپ کو چاہیئے کہشونیز، انسیون، تخم گاؤزبان، مکو پادینہ، جنگلی ہر ایک نو ماشہ تخم سداب، نانجورہ، دار چینی، زعفران ہر ایک سات ماشہ اس کے علاوہ تخم کرنس چھ ماشہ، تخم خربوزہ ڈیڑھ تولہ ، گل سرخ اڑھائی تولہ ، سبل الطبیب آٹھ ماشہ، حب القرطم، سونف، پرسباؤستاں، تخم ثبت، تخم کانسی، ہلیلہ کابلی، ابیل ، تخم ترب ، تخم خطمی، مونیر منقیٰ ، انجیر ذرد ہر ایک ایک ، ایک تولہ ۔ ہر ادویہ کو پیس کر رات کے وقت پانی سے تر کریں اور صبح اٹھ کر جوش دے کر صاف کر لیں پھر اس میں خالص شہد تین تولہ ملا کر پھر پکائیں تاکہ پانی جذب ہو کر صرف شہد رہ جائے۔

ترکیب استعمال۔
یہ شربت بنا کر بقدر چھ ماشہ دن میں تین بار صبح دوپہراور شام ہمراہ عرق سونف پانچ تولہ استعمال کریں ۔ حیض کی تمام شکایتیں اللہ کریم کے حکم سے دور ہو جائیں گی اور اعصاب بھی قوی ہو جائیں گے انشاء اللہ۔

نمبر ۵۔بندش حیض کا علاج۔
بندش حیض کے لئے آپکو چاہیئے کہ انگور کے رس میں شہد اور پسے ہوئے چھواروں کا سفوف ملا کر استعمال کریں انشاء اللہ حیض کھل کر آنے لگے گا۔

نمبر ۶۔ سیلارحم (لیکوریا) کا علاج۔
لیکوریا کے لئے انگور کا رس ایک چمچ اور شہد بھی ایک چمچ دونوں کو ملا کر استعمال کریں ۔ جو خواتین سیلان رحم میں مبتلا ہیں ان کے لئے یہ نسخہ بہت مفید ثابت ہوگا۔ یاد رہے گرم اشیاء سے لازمی پرہیز کریں۔

نمبر ۷۔ زنانہ بانچھ پن کا علاج۔
بعض دفعہ بچہ دانی میں کوئی خرابی پیدا ہو جاتی ہے جس کے باعث حمل نہیں ٹھرتا، اس دوران شہد کو دودھ یا پانی میں حل کر کے روزانہ استعمال کرنے سے بانچھ میں فائدہ ہوتا ہے۔

نمبر ۸۔ماہورای کا آسان علاج۔
ماہواری کے لئے ایک تولہ کی مقدار میں مصبر ہد مکی اور سونٹھ لے لیں ، ہیرا کیس اور کیسر زعفران تین تین ماشہ لے لیں ۔ سب دوائیں پیس کر شہد میں گوندھ لیں اور چنے کے برابر گولیاں بنا لیں ۔ ماہواری شروع ہونے سے چار یا پانچ دن پہلے صبح و شام ایک ایک گولی نیم گرم دودھ میں ایک تولہ شہد اصلی ملا کر کھلائیں اور ایام ختم ہونے تک جاری رکھیں۔ انشاء اللہ بہترین نتائج سامنے آئیں گے۔


نمبر ۹۔قرار حمل کا علاج۔
قرار حمل کے لئے اسگندھ ناگوری کوٹ لیں اور دگنے شہد میں ملالیں ۔یہ معجون سی بن جائے گی پیالی بھر گائے کے دودھ کے ساتھ یہ معجون ایک تولہ کھلائیں جب حیض سے فارغ ہوں تو نہا نے کے بعد ایک ہفتہ تک دو تولہ شہد اور گائے کا گھی ایک تولہ ملا کر صبح کو استعمال کریں ۔ دو سے تین ماہ باقاعدگی سے یہ عمل جاری رکھیں انشاء اللہ تعالیٰ حمل قرارپا ئے گا۔


نمبر ۱۰۔ اندام نہانی کی تنگی کے لئے موثر علاج۔
اگر اندام نہانی زیادہ کھلی ہو جائے تو اس صورت میں مکوہ کا عرق اور شہد کو ایک ساتھ ملالیں ۔ پھر صاف کپڑے یا روئی میں بھگو کر کسی تجربہ کار نرس سے کی مدد سے اندر رکھوالیا جائے اور مسلسل چند راز یہ عمل کیا جائے تو شفاء حاصل ہوگی۔
 

No comments:

Post a Comment