Wednesday 19 June 2019

کشتہ شنگرف زبردست مقوی باہ

کشتہ شنگرف زبردست مقوی باہ
ترکیب تیاری
بھلاوہ، شہد، روغن زرد، مالکنگنی۔
ہر ایک آدھا سیر۔
بھلاوہ اور مالکنگنی کو تھوڑا کوٹ کر شہد و روغن زرد یعنی اصلی گھی میں خوب ملا لیں اور اس میں سے آدھا حصہ لے کر قلعی دار دیگچی میں ڈال کر اس کے درمیان میں شنگرف کی دو تولہ کی ڈلی دے کر آٹے سے خوب اچھی طرح بند کر دیں پھر چولہے پر رکھ کر دیگچی پر کوئی بھاری صاف ستھرا پتھر رکھ دیں۔ اور نیچے پوے چار پہر آگ جلائیں، دیگچی میں خوب شور و غل ہوتا رہے گا چار پہر مکمل ہو جانے کے بعد آگ بند کردیں اور سرد ہوجانے پر شنگرف کی ڈلی نکال لیں۔ خود رنگ کشتہ تیار ہوگئی ہوگی۔ باریک پیس کر شیشی میں محفوظ کر لیں۔
فوائد
یہ کشتہ از حد مقوی باہ یعنی مردانہ کمزوری کا خاتمہ کرنے والا ہے، مقوی اعضا رئیسہ ہے، امساک کے لئے بہترین دوا ہے، چہرے کی رنگت کو سرخ و سفید بنا دیتا ہے۔
مقدار خوراک
صرف ایک رتی مکھن یا بالائی میں روزانہ۔

انتباہ
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔

No comments:

Post a Comment