Monday 17 June 2019

ترکیب کشتہ فولاد


 فوائد کشتہ فولاد
جریان کے لئے مفید دوا ہے اور اس کے علاوہ جگر میں نیا خون پیدا کرنے میں بہترین معاون ثابت ہوا ہے۔

ترکیب کشتہ فولاد
برادہ فولاد پچیس تولہ کو چینی کے پیالہ میں ڈال کر آب ثمر یعنی کیکر کے کچے پتوں کا پانی اس میں اس قدر ڈالیں کہ برادہ چار چار انگل تک اوپر آجائے۔ پھر اس پیالہ کو دھوپ میں رکھ دیں۔ جب تمام پانی خشک ہوجائے تو پھر اتنا ہی پانی ڈالیں۔ تین بار متواتر اسی ہی طرح عمل کرنے سے برادہ فولاد نہایت لاجواب بہ رنگ سیاہ کشتہ تیار ہوجائے گا۔ اس کو زور دار ہاتھوں سے کھرل کر کے شیشی میں  محفوظ کر لیں۔

مقدار خوراک
ایک رتی سے دو رتی تک مکھن دو تولہ میں لیں۔

انتباہ
یہ انتباہ ہم اپنی ہر پوسٹ میں کریں گے اور آپکو ان تمام باتوں کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔
اول : جس چیز کا بھی کشتہ تیار کرنا ہو اس کے اجزا کا خالص ہونا شرط اولین ہے۔
دوئم : بتائے گے اوزان سے کسی بھی طور اجزا کم یا زیادہ ہرگز ہرگز نہ ہونے پائیں۔ یاد رہے اوزان کی کمی یا ذیاتی کشہ کی بیکاری کا سبب ہو سکتی ہے۔
سوئم : کشتہ تیار کرنے میں تمام تر توجہ کام پر مرکوز ہونی چاہیئے کیونکہ ایک ذرا سے لغزش سے آپکی تمام محنت اکارت ہو سکتی ہے۔ کسی بھی کوتاہی یا لغزش کے نتیجہ میں کشتہ کا مرکب کسی بھی طور سود مند ثابت نہیں ہوگا۔
چہارم : کشتہ جات استعمال کرنے یا کرانے سے پہلے آپکو مرض کی مکمل تحقیق ہونا اور مرض کی درجہ و حالات کا معلوم ہونا لازمی امر ہے۔

No comments:

Post a Comment