Sunday 1 April 2018

مردانہ بانچھ پن Male Infertility


مردانہ بانچھ پن Male Infertility 
تعریف مرض
مرد کی منی میں اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں ہوتی ، اسکے لئے مریض کا ضعف الباہ یا کمزور ہونا ضروری نہیں، یعنی ایسا مرد جسکی منی میں ویرج کے کیڑے کم ہوں یا ویرج کے کیڑے کسی وجہ سے ہلاک ہو جاتے ہوں یا پھر سرے سے کیڑے موجود ہی نہ ہوں ۔ ایسا مرد باقاعدگی کے ساتھ جماع یعنی حق زوجیت بھرپور انداز میں ادا کرتا ہے تو منی میں کیڑوں کا کمزور ہونا یا عدم موجودگی کسی بھی مردانہ کمزوری پر دلالت نہیں کرے گی۔
وجوہات
خصیوں کا پیدائشی طور پر نہ ہونا، یا جوف شکم سے طوفوں میں نہ اترنا، یا پیدائشی طور پر کیڑوں کا سرے منی میں نہ ہونا(یا دہے پیدائشی طور پر منی میں کیڑوں کے نہ ہونا صرف شاذو نادر ہی ہوتا ہے) اس کے علاوہ بھی مردانہ بانچھ پن کی دیگر وجوہات ہو سکتی ہیں، جیسے کے منی کی کمی، کسی تیز مادہ کی وجہ سے کیڑوں کا زندہ نہ رہنا، کیڑوں کی رفتار میں کمی، کیڑوں کی بناوٹ یعنی سر یا دم میں خامی یا کمزوری۔
الغرض یہ ایک لمبی بحث ہے یہاں ہم نے بہت اختصار سے کام لیا ہے۔
یا د رہے کہ کسی بھی نتائج پر پہنچنے سے پہلے ہمیں کسی اچھی لیبارٹری (جیسے کہ آغا خان لیب ) سے منی کا ٹیسٹ ضرور کرا لینا چاہیئے 
، دیگر ٹیسٹ تو ہم کہیں سے بھی کرا سکتے ہیں مگر یاد رہے کہ منی کا ٹیسٹ جس کو سیمن انالیسز کہا جاتا ہے یہ رپورٹ بہت حساس ہوتی ہے تو بہتر ہی ہے کہ اسکی اچھی لیب سے ہی کرائی جائے تاکہ حتمی نتائج سامنے آئیں۔
رپورٹ کرانے سے پہلے چند چیزیں ذہن نشین کر لیں۔
رپورٹ کرانے سے پہلے کم از کم ملاپ سے تین دن کا پرہیز لازمی ہے ۔ اور چوتھے دن رپورٹ کرالینی چاہیئے۔
کسی بھی صورت بتائے گئے دنوں سے زیادہ وقفہ نہ ہو۔ کیونکہ بہت سے حضرات یہ خیال کرتے ہیں کہ رپورٹ کرانے سے پہلے مباشرت سے جتنے دن زیادہ کا وقفہ ہوگا رپورٹ اتنی ہی اچھی آئے گی، مگر یہ کلیہ ہرگز درست نہیں ہے، کیونکہ منی کے کیڑے حد چار دن کے بعد منی میں ہی مرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور رپورٹ بالکل غلط آ سکتی ہے ، اور غلط رپورٹ معالج کو غلط سمت میں ڈال سکتی ہے۔

رپورٹ کے لئے سیمپل آپکو لیبارٹری میں ہی دینا پرے گا۔ یاد رہے سیمپل نکالنے کے لئے کسی بھی قسم کی کوئی چکنائی یا صابن وغیرہ ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اگرآپ ایلوپیتھی طریقہ علاج کی طرف رجوع کرتے ہیں تو یہ بات ذہن نشین فرمالیں کہ ایلوپیتھی نے مردانہ اسپرمز کی خرابی میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کی ایلوپیتھی کے ماہر ڈاکٹر بھی بلاآخر آپکو ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا مشورہ  ہی دیگا اس کے لئے آپکو لاکھوں روپے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کی کوئی گارنٹی بھی نہیں ہے اکثر یہ عمل فیل ہی ہوتا دکھائی دیا ہے۔ ا بھی کچھ ملکی اور خاص کر غیر ملکی فارماسیٹوکلز کمپنیز نے اس میں کچھ پیش رفت کری ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیئے کچھ نیوٹریشنز والی ادویات کیپسول اور ٹیبلٹ کی شکل میں پیش کری ہیں ممکن ہے کہ وہ سود مند ہوں مگر اور ہم یہ بھی نہیں جانتے کہ انکے ضمنی نتائج کیا ہو سکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ انتہائی مہنگی ہیں ہر کس و ناکس انکو خریدنے کی قوت نہیں رکھتا۔

ہم اپنے کر م فرماعزیز ہم وطنوں اور دیگر بے اولاد مسلمان بھائیوں سے ملتمس ہیں کہ اگر اللہ نہ کرنے وہ بے اولادی کے مسئلہ سے خائف ہیں تو اپنی سیمن انالیسز کی رپورٹ مذکورہ بالا دیئے گئے طریقے سے کرا کے ہمیں ارسال کریں۔اگر بے اولادی بوجہ مرد کی سیمین یعنی منی کی کسی خرابی کی وجہ سے ہوئی تو انشاء اللہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اس خرابی کو دور کیا جا سکے۔


مردانہ بانچھ پن کا علاج جاننے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419  
 

No comments:

Post a Comment