Sunday 1 April 2018

جلق ، مشت زنی یا خود لذتی۔ Masterbation

جلق ، مشت زنی یا خود لذتی۔(Masterbation)

تعریف مرض
جلق، مشت زنی یا خود لذتی ان برے اعمال کا نام اور غیر طبعی فعل ہے کہ جب فریق ثانی یعنی صنف نازک کی غیرموجودگی میں جالق یعنی مشت زنی کرنے والا غیر فطری طریقوں سے اعضائے تناسل میں مالش کر کے یا رگڑ کر انتشار پیدا کرتا ہے اور سرور حاصل کرتا ہے عام طور پر جالق اپنے ہاتھ سے کام لیتا ہے اس ہی لئے اسے مشت زنی کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔
ہاتھ کے علاوہ دوسری کئی قسم کی چیزوں سے یہ فعل بد انجام دیا جاتا ہے۔ اور بعض نادان جالق تو ربڑ کی بنی ہوئی اشیاء مطلب براری کے لئے استعمال کرتے ہیں نیز بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ کھیل کود کے دوران یا موٹر سائیکل یا سائیکل کی گدی کی رگڑ لگنے سے اتفاقیہ طور پر انزال ہو جاتا ہے اور پھر اس فعل بد کی عادت مستقل ہو جاتی ہے۔
المیہ یہ ہے کہ جلق کی عادت محض مردوں تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ عادت بد عورتوں میں بھی بہ درجہ اتم پائی جاتی ہے ، اگر گندی فلمیں ، فحش لٹریچر ، انٹرنیٹ پر عشق انگیز تماشے نہ دکھائے جائیں تو ان صورتوں میں جوان عورت کا جلق سے کی بری عادت سے منوس ہو جانا تعجب کی بات نہیں ۔ اس مرض میں مریض ملاپ کے بغیر ہاتھوں یا رانوں کی حرکات سے عضو تناسل کو رگڑ کر یا صرف فحش فلموں کے ذریعے مادہ منی کو خارج کرتا ہے۔۔

وجوہات
ہمارے نظریہ کے مطابق اس کی سب سے بڑی دجہ دین سے دوری اور بے راہ روی ہے۔بہرحال دیگر وجوہات میں بھر پور جوانی میں بھی شادی نہ کرنا ، غیر شادی شدہ رہنا، بری صحبت اختیار کرنا ، بڑھاپے میں رفیق حیات کا مرجانا کثرت سے سائیکل یا موٹر سائیکل کی سواری کرنا ، مقعد کی بواسیر ، دائمی قبض ، وغیرہ جس سے عضو تناسل میں خراش پیدا ہو کر بری عادت کچی عمر سے ہی شروع ہو جاتی ہے اور پھر جوانی تک نہیں جاتی اور مریض کو دین دنیا کہیں کا نہیں چھوڑتی ، عورتو ں میں عدم جنسی تسکین سے یہ مرض لاحق ہوتا ہے جس کا باعث مرد کی کمزوری یا سرعت انزال ہوتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ اس کے کئی اسباب ہیں ، جلق کی زیادتی سے عضو مخصوص کے رگ و پٹھوں میں خرابیاں پیدا ہو جاتی ہے۔
جلق میں بار بار حرکت کرنے کا موقع ملاتا ہے ، آسانی ہوتی ہے، رکاوٹیں کم ہوتی ہیں اس ہی لئے آدمی اس برے فعل کا شکار زیادہ ہو جاتا ہے۔
جلق کا عادی یہ سمجھتا ہے کہ وہ ایک ناجائز فعل کر رہا ہے اور یہ بھی جانتا ہے کہ وہ ایک غیر فطری حرکت کا مرتکب ہو رہا ہے ، وہ چوری چھپے ایک فعل بد کا مجرم بن رہا ہے ان باتوں کا اسکے ذہن اور اخلاق پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ ذہنی انتشار میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ یہ نقصان کثرت ملاپ سے کہیں زیادہ ہوتا ہے۔
ملاپ میں قدرت نے جو ایک فطری لذت رکھی ہے اس مسرت سے جو خون میں حرارت اور گرم جوشی پیدا ہوتی ہے وہ جلق میں ہرگز نہیں ہوسکتی، جلق سے ویرج کا انزال توہو ہی جاتا ہے لیکن روح کی مسرت مفقود ہوتی ہے۔
جلق سے ذہن و دماغ پر جو منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں وہ جالق یعنی مشت زنی کرنے والے کو مریض بنانے میں زیادہ ممدو اور معان ثابت ہوتے ہیں۔
ایسے لوگوں کی حس بڑھ جاتی ہے ذرا سے شہوانی تصور سے ہی انکو خواہشات ستانے لگ جاتی ہیں ، اور منی و مذی کا اخراج تصور میں ہی ہونے لگتا ہے۔
علامات
اس مرض کی بڑی بھاری علامت یہ ہے کہ مریض اپنے کئے پر ایسا نادم اور پریشان ہوتا ہے کہ شرم کا مارا علاج کرانے کی غرض سے باقاعدہ کسی ماہر جنسیات یا طبیب کے پاس نہیں جاتا بلکہ عام حکیموں یا کسی نیم حکیم سے خفیہ دوائی لے کر کھا تا رہتا ہے یا پھر اخبارات میں یا انٹرنیٹ پر اشتہار پڑھ کر دوائی منگواتا ہے کھا تا ہے اور مزید نقصان و شرمندگی اٹھاتا ہے ساتھ میں پیسے کا زیاں الگ کرتا ہے ۔
جیسا کہ ہم اپنے بلاگ کے شروع میں ہی اپنے مسلمان بھائیوں کو آگاہ کر چکے ہیں کہ اشتہاری دواؤں سے مکمل پرہیز کریں۔ ہر دوا ہر مریض کے لئے موزوں نہیں ہوتی۔ علاج معالجے کے لئے لازمی کسی اچھے مستند اور اپنے پیشے سے مخلص طبیب سے رابطہ کریں اور اس کو کھل کر اپنے بارے میں من و عن بتا دیں یہی آپ کے لئے بہتر ہے۔
اب آگے جالق یعنی مشت زنی کرنے سے ہونے والے نقصانات کی علامات کا مزید ذکر کرتے ۔
جب مرض کی پوری طرح سے بڑھوتری ہو جاتی ہے تو کسی کام میں دل نہیں لگتا ، قوت ارادہ کمزور ہو جاتی ہے ، دماغی یا جسمانی محنت کے کام سے جلد تھک جاتا ہے سانس پھولتا ہے اور تمام جسم پسینے سے تر بتر ہو جاتا ہے ، دل دھڑکتا ہے اور نبض جلد جلد چلنے والی ہوتی ہے ، ہاتھ اور پاؤں میں کپکپاہٹ طاری ہوتی ہے اور ہاتھ پاؤں سرد ہوتے ہیں، دن رات لیٹے رہنے کا دل چاہتا ہے ، ہر بات میں وہم اور ہر شخص پر شک کرتا ہے ، سر میں درد ہوتا ہے اور سر چکراتا محسوس ہوتا ہے، جب نیند آتی ہے تو متوحش خواب دیکھ کر یا احتلام ہو کر جاگ اٹھتا ہے۔یہ سب علامات کتابوں یا اشتہاروں میں پڑھتا ہے اور ان کو رٹ کر یاد کر لیتا ہے اور اپنے آپ کو دنیا کا بھر کے تمام دکھوں اور تکلیفوں کا مجسمہ بنا لیتا ہے اور خوبی یہ ہے کہ بہت سی بات چیت اور سوال و جواب کے بعد ادھر ادھر کی فضول باتوں کے بعد مشکلوں سے اصل مطلب کی بات بتاتا ہے۔اور بالاخر کمزوری اور جلق کا اعتراف کر لیتا ہے۔ ہمارے مشورہ کے مطابق اس وقت شرم کرنا چاہیئے جب یہ قبیح کام کیا تھا۔ اس کے بعد معالج سے کچھ چھپانا یا شرم کرنا اپنے آپ کو مزید نقصان پہنچانے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
نوٹ
جلق یعنی مشت زنی کے علاج کے سلسلے میں یہ بات ذہن نشین کر لینی چاہیئے کہ اس کا علاج عام طور پر دو تین ماہ سے لے کر چار پانچ ماہ تک ہوتا ہے ۔ یعنی انسان آہستہ آہستہ صحت کی طرف جاتا ہے کیونکہ جو نقصان سالہا سا ل کی بے اعتدالیوں سے پیدا ہوا ہوان کا ازالہ چند دنوں میں کیونکر ممکن ہو سکتا ہے؟

اللہ نہ کرے اگر آپ مذکورہ بالا شکایات کا شکار ہیں تو برائے کرم ان عادات بد کو فوری طور پر ترک کر کے نمازی کی پابندی کریں اور علاج معالجے کی غرض سے اپنی تمام تر صورتحال سے ہمیں آگا ہ کریں۔یاد رہے ہمیں اپنی صورتحال سے تفصیلی انداز میں آگاہ کریں۔ جیسا کہ عمر کتنی ہے؟ شادی شدہ ہیں یا غیر شادی شدہ؟ مرض کتنے عرصہ سے لاحق ہے؟ کسی قسم کی سگریٹ نوشی یا تمباکو کے عادی ہیں یا نہیں؟ کام کس نوعیت کا کرتے ہیں ؟ غذا میں کیا لیتے ہیں؟ سونے کا وقت اور نیند کا دورانیہ اور جاگنے کا وقت۔ وغیرہ وغیرہ۔

جلق یعنی مشت زنی اور اس سے ہونے والے نقصانات کا علاج جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

یہاں کلک کر کے ہم سے بذریعہ کانٹیکٹ فارم پر کر کے رابطہ فرمائیں۔
 اگر کانٹیکٹ فارم پر کر کے بھیجنے میں کوئی مشکل در پیش ہو تو آپ ہمیں نیچے دئیے گئے ای میل ایڈریس پر ای میل بھیج کر رابطہ فرمائیں۔
al.heekmat@gmail.com 
آپ ہم سے واٹس ایپ پر بھی ربطہ کر سکتے ہیں 03453591419

No comments:

Post a Comment