Wednesday 25 July 2018

سینہ اور پھیپڑوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد Treatment of Chest and lung diseases by honey.



سینہ اور پھیپڑوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
شہد پھیپڑوں کو تقویت دیتا ہے کھانسی اور نزلہ کی بہترین دوا ہے۔یہ حلق کی خشکی اور تنفس کی تکلیف کو دور کرتا ہے ۔ سینہ کو ردی مواد سے صاف کرتا ہے ۔ کھانسی اور دمہ کے مرکبات کیلئے جزو اعظم ہے۔

نمبر ۱۔ کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
کھانسی کے لئے آپکو چاہئے کہ ادرک کا رس بارہ ملی لیٹر اور شہد بارہ گرام لیں۔ ادرک کو کچل کر اس کا پانی حاصل کریں پھر اس میں شہد ملائیں پھر دن میں دو یا تین بار استعمال کریں ۔انشاء اللہ یہ کھانسی کے لئے بہت مجرب دوا ثابت ہوگی۔

نمبر۲۔ بلغمی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد ۔
بلغمی کھانسی کے لئے سونٹھ ، ناگ موتھا پاست او رہلیلہ تینوں چیزیں ہم وزن لیں اور پیس لیں اور اس سے دگنی مقدار میں شہد شامل کر لیں۔ اور کچھ سخت ہونے پر اس کو گولیاں بنا لیں ۔ دن م یں تین یا چار گولیاں چوسنے سے معمولی اور پرانی کھانسی سے بھی نجات مل جائے گی۔

نمبر ۳۔ خشک کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
خشک کھانسی کے لئے تخم خشخاش سفید تین تولہ، نشاستہ کتیرا، صمنع عربی ہر ایک چودہ ماشہ ، مغز تخم کدو شیریں، مغز بیدانہ شیریں، ہر ایک دس ماشہ ۔ سب دواؤں کو باریک پیس کر شہد میں ملائیں اور خشک کھانسی والے کو تھوڑا تھوڑا چٹاتے رہیں۔

نمبر ۴۔ نزولی کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
یہ کھانسی نزلہ کے باعث ہوا کرتی ہے ۔ زیادہ تر سردیوں میں یا پھر بعض دفعہ گرمیوں میں بھی ہو جاتی ہے۔ اس میں ناک کی اندرونی جھلی ماؤف ہو جاتی ہے اور اس میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔ اور اس سے رطوبت خارج ہونا شروع ہو جاتی ہے یاد رہے اس کو نزلہ کھانسی کہتے ہیں ۔شہد اس قسم کی کھانسی کے لئے بیحدہ مفید اور عمدہ دوا ہے۔جس کے لئے چند مفید نسخہ درج ذیل ہے۔
نسخہ ۔
عرق برگ تلسی ایک تولہ ، شہد ایک تولہ ملا کر مریض کو پلائیں تو نزلہ کھانسی سے مریض کو چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

نمبر ۵۔ لعوق کھانسی ۔
لعوق کھانسی کے لئے کا کڑا سنگی ایک تولہ۔ ملٹھی کا سفوف تین ماشہ، منقیٰ بیج نکلا ہوا گیارہ دانے۔ تینوں اشیاء کو ملا کر ایک چھنٹانک شہد شامل کر دیں ۔یہ لعوق یعنی چٹنی سی تیار ہو جائے گی۔بچوں کو چنے کے برابر اور بڑوں کو دگنی مقدار میں صبح و شام چٹائیں ۔ اللہ کریم کے حکم سے بہت فائدہ ہوگا۔

نمبر ۶۔ دمہ کا علاج بذریعہ شہد۔
دمہ کے لئے جنگلی پیاز کا چھلکا اتار کر ایک پاؤ کی مقدار میں لیں ۔آدھا سیر بیج نکلا ہوا منقیٰ بھی لیں ۔ ڈیڑھ چھنٹانک خشک انجیر اور آدھا چھنٹانک متھیرے پھر یہ تما چیزیں دو سیر پانی میں بھگو کر رکھ دیں ۔پھر صبح اس پانی کو پکائیں یہاں تک کہ دوائیاں لیس چھوڑ دیں ۔پھر اسکو اچھی طرح مل لیں اور چھان کر اس میں آدھا سیر شہد ملائیں اور ہلکی آنچ پر پکائیں ۔اس کو اس قدر پکائیں کہ تمام فالتو مال ختم ہو جائے اور صرف شہد پاقی رہ جائے ۔ اس شہد کو کسی بڑے منہ والے برتن یا شیشی میں محفوظ کر لیں ۔اس دوا کی خوراک بلحاظ عمر اور مرض چائے والے ایک سے تین چمچ ہے۔ یہ بلغم خارج کرنے میں اپنی مثال آپ ہے ۔ اور اللہ کے حکم سے دمہ میں سانس کی بحالی کے لئے بھی اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔

نمبر ۷۔ سینہ کا درد کا علاج بذریعہ شہد۔
سینے کے درد کے لئے شہد خالص بارہ گرام ، میتھی کے بیض بارہ گرام پھر میتھی کے بیجوں کو ایک سو بیس ملی لیڑ پانی میں جوش دے کر چھان لیں اور شہد ملا لیں دن میں دو بار پئیں انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

نمبر ۸۔ پسلی کا چلنا علاج بذریعہ شہد۔
اس مرض میں بچوں کا سانس تیز ہو جاتا ہے ۔ سانس لیتے وقت پسلیوں کے نیچے گڑھا پڑ جاتا ہے کھانسی ، شدید بخار اور درد بھی ہوتا ہے ۔اور چہرہ بھی سرخ ہو جاتا ہے ۔سانس لیتے وقت نتھنے بھول جاتے ہیں بچہ بے چین رہتا ہے ۔ ذیل میں اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے خالص نیک نیتی کی بنیاد پر چند نسخہ جات پیش کئے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ ہمیں اپنی دعا ؤں میں یاد رکھیں گے۔
نسخہ نمبر ا۔ میتھی اور السی دو گرام اور شہد چھ گرام ۔ السی اور میتھی کو ساٹھ ملی لیٹر پانی میں جوش دیں اور چھان لیں اس کے بعد شہد ملا لیں اور دن میں تین سے چار مرتبہ تھوڑا تھوڑا استعمال کرئیں۔
نسخہ نمبر ۲۔ نوشادر ایک گرام، لوبان ایک گرام اور شہد چھ گرام لیں اور لوبان اور ناشادر کو ایک ساتھ پیس کر باریک سفوف بنا لیں۔ پھر اس مین شہد ملائیں دوا تیار ہے۔ دن میں ایک سو پچیس ملی گرام تین بار چٹائیںیہ بچوں کے پسلی چلنے کے لئے بیحد مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔ لہسن حسب ضرورت ، شہد بارہ گرام ، لہسن کچل کر اس کا تین ملی لیٹر پانی نکا لیں پھر اس میں شہد کو اچھی طرح ملا لیں ۔ دن میں تین بار چٹائیں۔
نوٹ: مندر جہ بالا دیئے گئے تینوں نسخے پسلیوں کے چلتے وقت بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔انہیں استعمال کرنے سے سینے کی بقیہ بیماریاں بھی مدھم ہوتی جاتی ہیں۔

نمبر ۹۔سل کا علاج بذریعہ شہد۔
سل جو کہ ایک خطرناک بیماری ہے اس میں پھیپڑوں میں ایک ردی مادہ پیدا ہو کر اس کی جگہ گانٹھ کی مانند ابھار پیدا ہو جاتا ہے اس طرح کئی کئی گانٹھیں اور پھنسیاں پیدا ہوتی ہیں پھر یہ سب آپس میں مل کر ایک بڑا ابھار کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔جو کہ بعض اوقات اخروٹ کے برابر ہوتا ہے۔اس کے ساتھ بخار اور کھانسی لازم ہے۔ پھر یہ پھوڑا بن جاتا ہے جس میں سے پیپ بھی خارج ہوتی ہے ۔ یاد رہے کہ اللہ کریم کے حکم سے شہد اپنے شفاء بخش اثر سے سل کے واسطے بھی اچھی دوا ثابت ہوتا ہے۔ذیل میں انتہائی نیک نیتی اور خالص اللہ اور اس کے رسول کی رضا کے لئے چند نسخہ جات پیش کئے جا رہے ہیں ۔امید ہے ہماری اس کاوش کو اللہ کریم پسند فرمائے گا اور قارئیں اس سے استفادہ حاصل کر کے اپنی دعاؤں میں یاد فرمائیں گے۔
نسخہ نمبر ۱۔ شاخ گوزن سوختہ ، گؤ دنتی سوختہ، سرطان رب سوختہ، ہر ایک دو دو تولہ لیں ۔ صمنع عربی، کتیرا، رب السوس ، خالص بانسہ ہر ایک دو دو تولہ لے کر اچھی طرح کھرل کر لیں۔ جب دوا اچھی طرح پس کر تیار ہو جائے تو بقدر تین ماشہ لے کر شہد دو تولہ کے ساتھ صبح ، دوپہر اور شام چٹائیں انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔
نسخہ نمبر ۲۔ تیز پات، چھوٹی الائچی ، دار چینی ۔ہر ایک نو ماشہ طباشیر سوا تولہ ۔ ان تما م ادویات کو پیس کر تیس تولہ شہد میں شامل کر لیں اور صبح کے وقت دودھ کے ساتھ تین ماشہ سے ایک تولہ تک اور شدید حالت میں دو تولہ تک کھلایا جا سکتا ہے۔ سل کے لئے حکماء قدیم کا آزمودہ نسخہ آپکی نظر کر دیا۔ امید ہے دعا فرمائیں گے۔

No comments:

Post a Comment