Saturday 14 July 2018

Treatment of various diseases by honey مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد

بالغان کی مختلف بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
اعضاء جسمانی کو مضبوط بنانے میں شہد نمایاں کردار ادا کر سکتا ہے۔شہد زندگی بخش غذا ہے۔اس سے بھرپور فاہدہ اٹھایا جا سکتا ہے ۔ اس کے متعلق ہم ادھر بالغان کی چند عام بیماریوں جیسا کہ (امراض گوش یعنی کان کے امراض ، بلڈ پریشر ، دانت، دماغ کی کمزوری ، کان کے زخم، گلے کی دکھن، منہ کے چھالے ، نزلہ زکام وغیرہ)کا علاج بذریعہ شہد کا ذکر ذیل میں کریں گے۔

نمبر ۱۔ امراض گوش(کان کا مرض)کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر آپ محسوس کریں کہ آپکے کان بجتے ہوں تو قلمی تھوڑ چار رتی لے لیں اور اسے باریک پیس کر چھ ماشہ شہد ملا لیں۔یہ دوا تھوڑے سے نیم گرم پانی میں ملا کر حل کر لیں اور چند قطرے کان میں ٹپکائیں ۔ انشاء اللہ کان میں بجنے کی شکایت دور ہوجائے گی۔

نمبر ۲۔ بلڈ پریشر کا علاج بذریعہ شہد۔
ایک گلاس سادہ پانی لیں ۔ اس میں ایک بڑا چمچ شہد گھول کر شربت بنا کر اس کو پی جائیں۔ سوا مہینہ تک روزانہ صبح نہار منہ پی لیا کریں۔اللہ کریم نے چاہا تو انشاء اللہ بلڈ پریشر کا مرض ہمیشہ کے لئے رفع دفع ہو جائے گا۔

نمبر ۳۔آشوب چشم ک علاج بذریعہ شہد۔
آشوب چشم کے لئے چاہئے کہ خالص شہد تین تولہ اور ورق سونا ایک ماشہ لے لیں ۔ تھوڑے تھوڑے ورق ملا کر شہد میں کھرل کر لیں۔ اور مسلسل تین گھنٹے تک کھرل کر یں۔ پھر کھرل کو دھوپ میں رکھ دیں دوسرے دن پھر صبح تین گھنٹے تک کھرل کریں اور باقی دن دوبارہ دھوپ میں رکھ دیں ۔ یہ عمل پورا ایک ہفتہ تک انجام دیں۔ تو دوا تیر ہو ھائے گی۔ یہ قطرے صبح و شام دو قطرے آنکھوں میں ڈالیں ۔ چند ہفتوں میں انشاء اللہ موتی کا پانی بند ہو جائے گا۔یاد رہے کہ یہی دو قطرے آنکھوں کی خارش ، سرخی اور جالے میں بھی بے حد مفید ہوگی۔
یا پھر خالص شہد آٹھ تولہ لیں اور ایک تولہ ہینگ لیں اسے شہد میں تین گھنٹے تک کھرل کریں اورپھر اسے کسی چھوٹے منہ کی شیشی میں محفوظ کر لیں۔ ابتدائی موتیا کی صورت میں دن میں تین مر تبہ استعما ل کریں ۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔

نمبر۴۔ دانتوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد۔
آج کل کے مصنوعی دور میں سو میں سے ساٹھ فیصد حضرات دانتوں کے کسی نہ کسی مرض میں مبتلا ہیں ۔ کسی کی داڑھ دکھ رہی تو کوئی پائیوریا اور ماسخورہ کا شکار ہے۔
نسخہ نمبر ۱۔ موتیوں جیسے دانتوں کے لئے۔
اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکے دانت موتیوں کی طرح چمک جائیں تو سنئے۔ تارا میرا کے بیج اور خوردنی نمک ہم وزن لیں اور پیس لیں پھرا س میں شہد ملا کر پیسٹ بنا لیں اور صبح و شام اس پیسٹ سے دانت صاف کریں تو آپکے دانت نہ صرف بہت زیادہ مضبوط ہونگے بلکہ اللہ کے حکم سے موتیوں کی طرح چمکنے بھی لگیں گے۔
نسخہ نمبر ۲۔ دانت کی کیڑے کا علاج بذریعہ شہد۔
دانتوں کے کیڑے کے لئے انگوری سرکہ دو تولہ، پھٹکری کے پھول ایک تولہ ، تین ماشہ کالی مرچ پسی ہوئی دو تولہ شہد میں ملائیں اور اس کا پیسٹ بنا لیں ۔ اسکو دن میں تین سے چار بار استعمال کرنے سے دانت کے کیڑے ختم ہو جاتے ہیں۔
نسخہ نمبر ۳۔ ہلتے دانتوں کا علاج بذریعہ شہد ۔
اگر آپ کے دانت ہلتے ہوں تو سرکہ اور شہد ہم وزن لے کر اس میں پھٹکری ڈل کر پکائیں اور گاڑھا کر لیں ۔ ہلتے دانتوں پر روزانہ صبح و شام لگائیں انشاء اللہ دانت ہلنا بند ہو جائیں گے۔

نمبر۴۔ دماغی کمزوری کا علاج بذریعہ شہد۔
اگر آپکو دماغی تھکان محسوس ہو رہی ہو تو ایک چمچ شہد نیم گرم پانی میں ملا کر پئیں انشاء اللہ دماغی تھکان دور ہو جائے گی۔

نمبر ۵۔ کان کے زخم اور پیپ کا علاج بذریعہ شہد۔
بعض اوقات کان میں کوئی زخم ہو جاتا ہے اور اس میں پیپ بہتی ہے۔ یاد رہے کہ کان دماغ کے بالکل نزدیک ہوتا ہے اس لئے درد کی لہریں پوری قوت سے دماغ میں پہنچتی ہیں۔یو ں مریض کو شدید درد کا احساس ہوتا ہے ۔ایسے مریض کو چاہئیے کہ انزروت تین ماشہ ، نمک خوردنی ایک ماشہ ، اور شہد ایک تولہ لے کر سب سے پہلے نمک اور انزروت کو پیس لیں اس کے بعد سے شہد میں ملائیں ۔ اگر پانی کی ضرورت پیش ہو تو تھوڑ انیم گرم پانی مل کر کان میں ڈالیں انشاء اللہ زخم مندمل ہوگا اور پیپ آنا بھی بند ہو جائے گی۔

نمبر ۶۔ کان کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
کان کے درد کے لئے خالص شہد ، نیم کے پتوں کا پانی اور بکری کا دودھ ہم وزن ملا لیں اور کان کے درد کی حالت میں کان میں چند قطرے ٹپکائیں انشاء اللہ چند روز میں کان کا شدید سے شدید درد بھی رفع ہو جائے گا۔

نمبر ۷۔ گلے کی دکھن کا علاج بذریعہ شہد۔
حلق یا گلہ کی سوزش یا دکھن میں ایک کھانے کا چمچ شہد دن میں تین چار پار چاٹ لی کریں۔ انشاء اللہ جلد بہترے ہو جائے گی۔


نمبر ۸۔ منہ کے چھالوں کا علاج بذریعہ شہد۔
آپ کے منہ میں اگر چھالے پڑ گئے ہوں تو سہاگہ لے کر ہلکی آنچ پر پھولا لیں اور پھر اسے چار گناشہد میں ملا لیں اور پھر اس کو چھالوں پر مل کر پانی نیچے گراتے رہیں اللہ عزوجل نے چاہا تو صرف چند یوم میں آرام آجائے گا۔یا پھر پنچ تولہ خالص شہد میں یک تولہ پسی ہوئی مہندی ملا کر روئی کے پھائے سے زبان پر لگائیں۔ زبان کے چھالے اور زخم موقوف ہو جائیں گے۔


نمبر ۹۔ نزلہ و زکام کا علاج بذریعہ شہد۔
نسخہ نمبر ۱۔
ایک بڑا چمچ لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس اور شہد ملا کر چاٹ لیں ۔ تمام دن میں یہی عمل تین سے چار مرتبہ دہرائیں ۔ انشاء اللہ نزلہ وزکام سے نجات حاصل ہوگی۔
نسخہ نمبر ۲۔
گرم پانی کے گلاس میں ایک چھوٹا چمچ ادرک کا رس اور ایک بڑا چمچ شہد شامل کریں اور ملا کر پی جائیں۔یہی عمل دن میں تین سے چار مرتبہ دہرائیں انشاء اللہ نزلہ و زکام کے لئے بے حد مفید ثابت ہوگا۔
نسخہ نمبر ۳۔
پیالہ بھر پانی لیں اس میں ایک لیموں نچوڑلیں دو عدد کھانے والے چمچ شہد ملالیں نزلہ و زکام کی حالت میں سونے سے قبل نیم گرم پی لیں انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہو جائے گا۔


نمبر ۱۰ ۔ دمہ کا علاج بذریعہ شہد۔
دمہ کے لئے چاہیئے کہ دو سیر پانگ (چھوٹی مچھلی ) لیں اور اتنی ہی مقدار میں آک کے پتے بھی لیں۔دونوں کو اچھی طرح ملا کر کڑاھی میں ڈال دیں اور آگ پر رکھ دیں حتیٰ کہ جل کر راکھ ہو جائے یہی راکھ تین سے چار رتی کی مقدار میں شہد ملا کر صبح و شام استعمال کریں ۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔


نمبر ۱۱۔ کھانسی کا علاج بذریعہ شہد۔
دھیرک کے پھل یعنی دھر کونے سیر دو سیر لے کر مٹی کی ہنڈیا میں ڈال دیں اور آگ پر رکھ کر جلا کر راکھ بنالیں اور اس راکھ کو پیس کر راکھ سے تین گنا شہد ملا لیں ۔ یہ قوام خشک کھانسی میں بے حد مفید ہے۔اور ہمارے نزیک یہ گلے کے امراض میں بھی اشتہاری دواؤں سے کہیں بہتر ثابت ہوگا انشاء اللہ عزوجل۔

No comments:

Post a Comment