Thursday 12 July 2018

Treatment of intestinal diseases by honey آنتوں کی بیماریوں کا علاج بذریعہ شہد

 
شہد بطور دوا برائے آنتوں کی بیماریاں
معدے کے ساتھ آنتیں بھی غذاہضم کرنے میں خاص کردار ادا کرتی ہیں اگر معدہ اچھی طرح کام کر رہا ہو اور آنتیں اندر سے زخمی ہوں تو نظام ہضم بری طرح متاثر ہو جاتا ہے ۔اس صورت میں انسان پیچش ، اسہال اور کئی طرح کی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔پیٹ میں درد اور مروڑ ہونے لگتے ہیں مریض بے قرار ہوجاتا ہے ۔ اور اگر ورم بھی ساتھ ہی ہوجائے تو تکلیف ناقابل برداشت ہوجاتی ہے۔ایسی حالت میں یہ دوائیں یعنی شہد کے اشتراک سے بنی دوائیں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں ۔آنتوں کے زخم ،اسہال و پیچش ، کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑے ، قبض ، مروڑ وغیرہ کا آسان شہد اور دیگر جڑی بوٹیوں سے علاج ذیل میں تفصیل کے ساتھ بیان کیا جارہاہے۔

نمبر ا۔ آنتوں کے زخم کا علاج بذریعہ شہد۔
آنتوں کے زخم کے لئے تخم باتگ دو تولہ، اصلی شہد پانچ تولہ ، پانی ایک سیر۔
ترکیب:
تخم باتگ کو ایک سیر پانی میں جوش دیں ، جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اس کو خوب مل کر چھان لیں اور شہد ملا کر اس کو حل کر کے یک جان کر لیں۔ دن میں دو سے تین مرتبہ استعمال کرین انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔اس کے علاوہ اس سے معدہ کے زخم بھی صاف ہوتے ہیں۔ورم معدہ تحلیل ہوجاتا ہے ۔یاد رہے اس دوا کو بار بار استعمال کرنے سے یا لمبے عرصہ تک استعمال کرنے سے تمام زخم معدہ و آنتیں بھر جاتے ہیں۔ پرہیز کا خاص خیال رکھیں، کھانے میں تیز مرچ مصالحہ جات سے مکمل پرہیز کریں زیادہ تر نرم اور جلد ہضم غذا استعمال کریں۔

نمبر ۲۔ اسہال کا علاج بذریعہ شہد۔
اسہال کئی قسم کے ہوتے ہیں جیسا کہ معدی، معوی، جگری ، صفرادی ، بلغمی ، سودادی، خونی پیچش وغیرہ ۔ ہر ایک کے واسطے جدا جدا ترکیب علاج اور علیحدہ علیحدہ نسخے استعمال کئے جاتے ہیں ۔ ذیل کی گولیان تمام اقسام کے اسہال کے لئے بفضل تعالیٰ مجرب ثابت ہونگی۔
نسخہ
افیون تین حصہ، سہاگ بریاں ایک حصہ ، شنگرف دو حصہ ۔ ان تینوں اجزاء کو ایک ساتھ پیس کر شہد ڈال کر بقدر دانہ جو کے گولیاں بنا لیں اور ہر اسہال کے بعد ایک گولی کھائیں انشاء اللہ صرف چند گولیوں کے استعمال سے دست بند ہوجاتے ہیں۔

نمبر ۳۔ پیچش کا علاج بذریعہ شہد۔
پیچش کے لئے شہد میں اسپغول کا چھلکا ملا کر چرب کر کے دودھ سے کھلائیں ۔ انشاء اللہ تعالیٰ درد میں فوری آرام آجائے گا اور پیچش جاتی رہے گی۔
نمبر ۴۔ کرم شکم یعنی پیٹ کے کیڑوں کا علاج بذریعہ شہد ۔
کرم شکم کے لئے پلاس یا ہڑ سات ماشہ پیس کر اس کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد ملا کر پلائیں انشاء اللہ تمام کیڑے مر جائیں گے اور چہرے کی ذردی گل لالہ کی سرخی میں بدل جائے گی۔
یا پھر نیم کے تازے پتے ، دھتورے کے تازے پتے، ارنڈ کے تازہ پتے ہر ایک ایک دو تولہ گھوٹ کر ان کا رس نکالیں اور اس میں دو تولہ شہد حل کر کے پلائیں یا خود نوش فرمائیں تو آپ کے تمام اندرونی دشمن ہلاک ہو جائیں گے انشاء اللہ عز وجل۔

نمبر ۵۔ قبض دائمی کا علاج بذریعہ شہد۔
قبض کے لئے ایک پیالی نیم گرم دودھ میں دو یا تین چمچ شہد ملا کر پینے سے دائمی قبض کو افاقہ ہوجاتا ہے اور اجابت معمول کے مطابق رازانہ ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ اگر گلقند دو تولہ ، شہد دو تولہ میں ملا کر رات سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ملا کر استعمال کریں گے تو اس سے بھی دائمی قبض جاتی رہے گی۔ شہد ایک چمچ اور دو چمچ گرم دودھ میں ملا کر دینے سے قبض دور ہو جاتی ہے ۔

نمبر ۶۔ مروڑکا علاج بذریعہ شہد۔
مروڑ کے لئے اس نسخے کو ہم آنتوں کے زخم کے بارے میں استعمال کر چکے ہیں جیسا کے ذکر کیا جا چکا ہے کہ یہ نسخہ اسہال ، پیچش ، آنتوں کے زخم اور ورم کے لئے بہت مفید ہے۔ اس ہی طرح یہ نسخہ مروڑ کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔ وہی نسخہ ہم آپکی آسانی کے لئے دوبارہ ذیل میں درج کر رہے ہیں۔
نسخہ
تخم بارتگ دو تولہ ، پانی ایک کلو، شہد پانچ تولہ لے لیں ۔ تخم بارتگ کو ایک کلو پانی میں جوش دے لیں ۔ جب پانی تین پاؤ رہ جائے تو اسے خوب چھان لیں پھر اس میں شہد شامل کر لیں اور اس کو دن میں تین مرتبہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ افاقہ ہوگا۔

نمبر ۷۔ دائمی قولنج یعنی پیٹ کا درد کا علاج بذریعہ شہد۔
دائمی قولنج کے لئے انجیر زرد ایک کلو، شہد خالص تین کلو اور ہانی دس کلو ۔ انجیر کو پانی میں ڈال کر پکائیں جب سنجیر گل جائیں تو نیچے اتار کر چھان لیں۔ پھر شہد ملا کر قوام بنائیں اور یہ قوام دائمی قولنج کے لئے اکسیر اور مفید ہوگا انشاء اللہ عزوجل۔

نمبر ۸۔ بچوں کے پیٹ کے درد کا علاج بذریعہ شہد۔
جب بچوں کے پیٹ میں درد ہوتا ہے تو وہ عام طور پر بہت زور سے روتے ہیں اور چیخ مارتے ہیں اور اکثر پیٹ پر ہاتھ پھیرنے سے ان کو آرام محسوس ہوتا ہے ۔ یہ نسخہ بچوں کے پیٹ درد کے واسطے بے حد مفید ہے۔
نسخہ
شہد خالص ایک تولہ،عرق گلاب دو تولہ ، عرق بادیان یعنی سونف دو تولہ، عرق پودینہ دو تولہ لے لیں۔ ان تما م عرقیات میں شہد کو اچھی طرح ملا کر دن میں تین چار مرتبہ استعمال کرائیں انشاء اللہ عزوجل پیٹ درد میں آرام آجائے گا۔

نمبر ۹۔ قے یا الٹی متلی کا علاج بذریعہ شہد ۔
بعض اوقات معدہ کی حدت میں اضافہ ہوجاتا ہے یا کوئی زہریلی چیز کھانے میں شامل ہو جاتی ہے تو جی متلانے لگتا ہے اور الٹیاں شروع ہو جاتی ہیں یا پھر دوران حمل خواتین کو الٹیاں آتی ہیں ۔ اس صورت میں گل خشک ایک تولہ اور شہد حسب ضرورت لے لیں ۔ گل خشک کو پانی میں جوش دیں پھر اس کو چھان لیں اور شہد اچھی طرح ملالیں ۔ اس کو پینے سے مریض کو متلی اور قے وغیرہ میں آرام آجاتا ہے یا پھر شہد میں لیموں کا رس ملا کر چاٹنے سے بھی قے رک جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment